غزہ امن معاہدہ فیزون،20نکات میں کیا کچھ شامل؟تفصیلات آگئیں
اشاعت کی تاریخ: 9th, October 2025 GMT
غزہ امن معاہدے کے فیزون میں شامل 20نکات میں کیا کچھ شامل ہے؟تفصیلات آگئیں۔
معاہدے کے پہلے فیز میں شامل ہے کہ اسی ہفتے تمام 20 یرغمالی اسرائیلوں کو رہا کیا جائے گا بدلے میں سینکڑوں فلسطینیوں کو بھی چھوڑا جائے گا۔
فوری طور پر سیز فائر کیا جائیگا،حما س ہتھیار ڈال دے گی،امدادی سامان کی فراہمی یقینی بنائی جائیگی۔
دوسری جانب سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس نے یرغمالیوں کی رہائی اور غزہ جنگ بندی معاہدے کا خیر مقدم کیا ہے ، انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ اقوام متحدہ اور اس کے شراکت دار غزہ میں خوراک اور پناہ گاہوں کی فراہمی کیلئے تیار ہیں۔
سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ نے غزہ جنگ بندی معاہدے پر امریکا ، قطر ، ترکیہ اور مصر کی کوششوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے تمام یرغمالیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ غزہ میں مستقل جنگ بندی کو یقینی بنا نا چاہیے، اس تنازعے کی ناقابل برداشت انسانی قیمت کو کبھی نہیں بھولنا چاہیے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
علیمہ خان کی جائیدادوں کے حوالے سے رپورٹ تیار
بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کی غیر منقولہ اثاثہ جات کے حوالے سے رپورٹ مرتب کرلی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق علیمہ خان کے غیر منقولہ اثاثہ جات کی تفصیلات طلب کرنے کے معاملے پر ایف بی آر کے سینئر ممبر برائے بورڈ آف پنجاب نے ابتدائی رپورٹ تیار کرلی۔
علیمہ خان کے غیر منقولہ اثاثہ جات سے متعلق ابتدائی رپورٹ میں ڈپٹی کمشنرز کی فراہم کی گئی تفصیلات شامل کی گئی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق پنجاب کے 15 سے زائد اضلاع میں علیمہ خان کی کوئی بھی جائیداد نہیں ملی، دس اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز نے جواب بھی جمع کروا دیا۔
ایف بی آر رپورٹ کے مطابق 10 اضلاع کے تحریری جواب کے مطابق ان اضلاع میں علیمہ خان کی کوئی بھی جائیداد موجود نہیں ہے، ڈیرہ غازی خان، مظفر گڑھ، خوشاب، جھنگ سمیت دیگر اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز نے جواب دے دیا۔
ڈپٹی کمشنرز کی جانب سے سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو پنجاب نبیل جاوید کو آگاہ کیا گیا ہے۔
پنجاب حکومت کی جانب سے علیمہ خان کے اثاثہ جات کی تفصیلات مانگی گئی تھی، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو نبیل جاوید کی جانب سے تمام ڈپٹی کمشنرز کو مراسلہ جاری کیا۔
مراسلے میں علیمہ خان کی پنجاب بھر سے جائیدادوں کی تفصیلات مرتب کرکے ارسال کرنے کی ہدایت کی گئی، پنجاب بھر سے علیمہ خان کے نام غیر منقولہ ،زرعی رقبوں کی تفصیلات طلب کی گئیں، جس کے تحت ریکارڈ مرتب کیا جائے گا۔