غزہ معاہدے کی اہم ترین شقیں سامنے آ گئیں
اشاعت کی تاریخ: 9th, October 2025 GMT
غزہ:۔ غزہ معاہدے کی اہم ترین شقیں سامنے آ گئیں۔ قیدیوں کی رہائی، قبضے کا خاتمہ اور بے گھر افراد کی واپسی، فائر بندی سب سے پہلے نافذ ہوگی اور اسی کے ساتھ عمل درآمد کا ٹائم لائن شروع ہوگا۔
پہلے مرحلے میں جنگ بندی کے آغاز کے 72 گھنٹے بعد ایک ساتھ 20 اسرائیلی قیدی زندہ حالت میں حوالے کیے جائیں گے۔ شہدا کی لاشوں کا تبادلہ مرحلہ وار اس وقت شروع ہوگا جب قابض افواج رہائشی علاقوں اور شہروں کے مراکز سے پیچھے ہٹ جائیں گی۔
اسرائیل کی جانب سے 2000 سے زائد فلسطینی قیدیوں کی رہائی پر اتفاق ہوا، ان میں 250 عمر قید کی سزا یافتہ ہیں۔ 1700قیدی وہ ہیں جو گزشتہ دو برس قبل جنگ کے آغاز سے اب تک گرفتار کیے گئے۔ جنگ بندی کے بعد ابتدائی پانچ دنوں میں روزانہ کم ازکم 400 ٹرک امدادی سامان لے کر داخل ہوں گے، بعد ازاں مقدار میں تدریجی اضافہ کیا جائے گا۔
جنوبی غزہ سے نقل مکانی کرنے والے تمام متاثرین کو غزہ شہر اور شمالی علاقے میں واپس جانے کی اجازت ہوگی ۔
.
ذریعہ: Al Qamar Online
پڑھیں:
پنجاب کی تمام شوگر ملز میں کرشنگ کا آغاز، چینی کی قیمتوں میں 10روپے تک کمی متوقع
پنجاب کی تمام شوگر ملز میں کرشنگ کا آغاز، چینی کی قیمتوں میں 10روپے تک کمی متوقع WhatsAppFacebookTwitter 0 21 November, 2025 سب نیوز
لاہور(سب نیوز)پنجاب حکومت کے نوٹیفکیشن اور ایکشن کے بعد صوبے کی تمام 41 شوگر ملز نے کرشنگ کا آغاز کر دیا۔ذرائع کین کمشنر کے مطابق لاہور کی باقی 12 ملوں نے کسانوں سے گنا خریداری اور کرشنگ شروع کر دی، چینی کی بازار میں نئی سپلائی آنے سے نرخوں میں 10 روپے تک فوری کمی کا امکان ہے۔
ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ کرشنگ سے چینی کی بلیک میں فروخت اور مصنوعی قلت کا خاتمہ ہو سکے گا۔واضح رہے کہ قبل ازیں کین کمشنر نے حکومتی ڈیڈلائن پر کرشنگ کا آغاز نہ کرنے والی شوگر ملز کے خلاف کارروائی کا اعلان کیا تھا۔دوسری جانب چیئرمین کسان اتحاد خالد باٹھ نے الزام عائد کیا ہے کہ ملز مالکان تاخیر سے کرشنگ شروع کر کے کسانوں سے سستے داموں گنا خریدنے کی کوشش کریں گے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرستائیسویں آئینی ترمیم کیخلاف درخواستوں پر لاہور ہائیکورٹ نے فل بینچ تشکیل دیدیا اگلی خبرسہیل آفریدی کا بانی سے ملاقات نہ ہونے پر وزیراعلی پنجاب مریم نواز کو خط ماہ جمادی الثانی کا چاند نظر نہیں آیا،یکم جمادی الثانی 1437ھ 23نومبر بروز اتوار ہوگی دبئی ائیر شو، بھارتی لڑاکا طیارہ گرنے کے بعد ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ کے شیئرز بھی گرگئے خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 13بھارتی سرپرست خوارج ہلاک دبئی ائیر شو میں طیارہ گرنے کا واقعہ، بھارتیوں کی اپنی فضائیہ پر تنقید، ائیر چیف کے استعفے کا مطالبہ فیصل آباد، کیمیکل فیکٹری میں بوائلر پھٹنے سے دھماکا، جاں بحق افراد کی تعداد 20ہوگئی دبئی ائیر شو، تیجس طیارے کی تباہی نے بھارتی دفاعی سازوسامان کی صلاحیتوں پر سوالات اٹھا دیےCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم