راجوری، کپواڑہ میں بھارتی فوجیوں کی محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں
اشاعت کی تاریخ: 10th, October 2025 GMT
انسپکٹر جنرل آف پولیس جموں زون بی ایس ٹوٹی نے دعویٰ کیا کہ علاقے میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے۔ بھارتی فورسز نے تمام داخلی اور خارجی راستوں کو سیل کر کے گھر گھر تلاشی شروع کی۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے ضلع راجوری میں بڑے پیمانے پر محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کی جس سے پورے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق بھارتی فوج، پیراملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس اور پولیس کے سپیشل آپریشنز گروپ نے گذشتہ شام کو بیرنتھوب کے علاقے میں مشترکہ طور پر کارروائی شروع کی تھی جو آج مسلسل دوسرے روز بھی جاری ہے۔ انسپکٹر جنرل آف پولیس جموں زون بی ایس ٹوٹی نے دعویٰ کیا کہ علاقے میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے۔ بھارتی فورسز نے تمام داخلی اور خارجی راستوں کو سیل کر کے گھر گھر تلاشی شروع کی۔ پورا علاقہ محاصرے میں ہے، بھاری تعداد میں بھارتی فورسز کو تعینات کیا گیا ہے جبکہ ڈرونز کا بھی استعمال کیا جا رہا ہے۔ دریں اثناء بھارتی فورسز نے ضلع کپواڑہ کے علاقے وارسن میں بھی محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کی ہے۔ ایک سینئر پولیس افسر نے دعویٰ کیا کہ تلاشی کے دوران اسلحے اور گولہ بارود کا ایک ذخیرہ برآمد ہوا ہے۔ قابض حکام لوگوں کے گھروں پر چھاپوں کا جواز پیش کرنے کے لئے اکثر اس طرح کے دعوے کرتے ہیں۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ فوجیوں نے کئی گھروں میں گھس کر خواتین اور بچوں سمیت مکینوں کو ہراساں کیا۔ یہ کارروائیاں غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قانون یو اے پی اے کے تحت کی گئیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: بھارتی فورسز علاقے میں شروع کی
پڑھیں:
آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع
ویب ڈیسک : آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع ہوگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر کے شہر میرپور اور اس کےگردونواح میں میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروسزبحال ہونا شروع ہوگئی ہے۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
اس حوالے کچھ دیر قبل چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ اطلاعات ہیں کہ میرپور آزاد کشمیرمیں انٹرنیٹ اور ڈیجیٹل رابطہ جلد بحال کردیا جائےگا۔
I’m grateful to the AJK PPP for their efforts & the election commission of AJK for their intervention. I’m hearing internet and digital connectivity will be restored in Mirpur AJK soon. I’m hopeful our requests for Muzaffrabad and other areas are also accepted as soon as…
— Bilawal Bhutto Zardari (@BBhuttoZardari) July 23, 2026
ان کا کہنا تھا کہ امید ہے مظفرآباد اور دیگرعلاقوں کے حوالے سے ہماری درخواستیں بھی جلد منظور کرلی جائیں گی۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ
واضح رہے میرپور آزادکشمیر میں گزشتہ 45 دن سے انٹرنیٹ سروس معطل تھی۔
Ansa Awais Content Writer