غزہ میں جنگبندی معاہدے پر عملدرآمد کیلئے وہاں ہماری موجودگی ضروری ہے، انروا
اشاعت کی تاریخ: 9th, October 2025 GMT
فلسطینی پناہ گزینوں کیلئے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی - انروا (UNRWA) کے کمشنر جنرل نے غزہ میں جنگبندی معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ اس ایجنسی کے پاس، غزہ کی پٹی کی مکمل آبادی کیلئے، 3 ماہ کیلئے کافی خوراک موجود ہے اسلام ٹائمز۔ فلسطینی پناہ گزینوں کے لئے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی - انروا (UNRWA) کے کمشنر جنرل فلپ لازارینی نے غزہ کی پٹی میں جنگ بندی معاہدے کا خیرمقدم کیا ہے۔ اس حوالے سے جاری ہونے والے اپنے بیان میں فلپ لازارینی کا کہنا تھا کہ غزہ میں جنگ بندی کا معاہدہ اور یرغمالیوں (اسرائیلی قیدیوں) کی رہائی سے ان لوگوں کو ذہنی سکون ملے گا کہ جنہوں نے مسلسل وحشیانہ بمباری، جبری نقل مکانی اور نقصان کی بدترین اور پے در پے لہروں کو برداشت کیا ہے۔
عرب چینل الجزیرہ کے مطابق، فلپ لازارینی کا کہنا تھا کہ ہم خوراک، ادویات اور ضروری سامان کو غزہ پہنچانے کے لئے تیار ہیں جو اگلے 3 ماہ تک غزہ کی پٹی کی پوری آبادی کی خوراک کے لئے کافی ہے۔ اقوام متحدہ کے سینیئر اہلکار نے مزید کہا کہ غزہ میں 6 لاکھ 60 ہزار سے زیادہ بچے اسکول جانے کے منتظر جبکہ انروا کے اساتذہ اس مقصد کو حاصل کرنے میں ان کی مدد کو تیار ہیں۔ فلپ لازارینی نے مزید کہا کہ معاہدے کے نفاذ کے لئے غزہ میں ہماری ٹیموں کی موجودگی ضروری ہے کہ جن میں صحت کی دیکھ بھال اور تعلیمی سہولیات فراہم کرنے جیسی ضروری خدمات کی حامل ٹیمیں بھی شامل ہیں۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کے لئے
پڑھیں:
دہلی دھماکہ کو لیکر مجرموں کو سزا اور کشمیریوں کا تحفظ ضروری ہے، الطاف بخاری
انہوں نے اپنے ایک پوسٹ میں لکھا کہ بھارتی حکومت پر لازم ہے کہ وہ مختلف ریاستوں میں کشمیری طلباء اور تاجروں کو درپیش پریشانیوں اور مسائل کو ختم کرنے کیلئے فوری اور ٹھوس اقدامات اٹھائے۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر "اپنی پارٹی" کے صدر اور سابق وزیر سید محمد الطاف بخاری نے دہلی کے لال قلعہ دھماکے میں ملوث افراد کو سزا دئے جانے کی وکالت کرتے ہوئے اس بیچ کشمیریوں کے تحفظ کو یقینی بنائے جانے کا بھی مطالبہ کیا۔ الطاف بخاری کے مطابق 10 نومبر کو ہوئے دھماکے کے تناظر میں ضروری ہے کہ اس واقعے میں ملوث تمام مجرموں اور ان کے معاونین کو گرفتار کر کے سخت سے سخت سزا سی جائے لیکن اسی کے ساتھ ہی یہ بھی اتنا ہی اہم ہے ملک کے کسی بھی حصے میں موجود ہر ایک کشمیری کو کسی بھی قسم کی ہراسانی، دھمکی یا امتیازی سلوک سے محفوظ رکھا جائے۔
انہوں نے سماجی رابطہ گاہ ایکس پر اپنے ایک پوسٹ میں لکھا کہ بھارتی حکومت پر لازم ہے کہ وہ مختلف ریاستوں میں کشمیری طلباء اور تاجروں کو درپیش پریشانیوں اور مسائل کو ختم کرنے کے لئے فوری اور ٹھوس اقدامات اٹھائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ میڈیا پر بھی بڑی ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ ذمہ داری کے ساتھ رپورٹنگ کرے اور نفرت انگیزی کو ہوا دینے سے گریز کرے۔ سید الطاف بخاری نے کہا کہ دشمن عناصر کشمیریوں اور ملک کے دیگر حصوں میں آباد شہریوں کے درمیان عدم اعتماد کی خلیج کو بڑھانا چاہتے ہیں۔
الطاف بخاری کے مطابق ایسی صورتحال پر خاموشی کشمیریوں کے خلاف کسی بھی قسم کی دشمنی، بدگمانی یا ہراسانی ان جیسے دشمن عناصر کے عزائم کو تقویت دیتی ہے، ہمیں ہر حال میں ایسی صورتحال پر قابو پانے کے لئے فوری اقدامات کرنے ہوں گے۔ انہوں نے امن، اتحاد اور باہمی احترام کو مضبوط کرنے کی تلقین کی تاکہ دشمنوں کا ایجنڈا ناکام ہو۔