دُرِ شہوار : کینٹ سٹیشن پر بوگی کینٹین میں آتشزدگی کے نتیجے میں دو بوگیاں مکمل طور پر جل کر راکھ ہوگئیں۔

 تفصیلات کے مطابق کراچی میں کینٹ سٹیشن پر کھڑی کیفے بوگی میں اچانک آگ بھڑک اٹھی, واقعے کی اطلاع ملتے ہی فائربریگیڈ کی ایک گاڑی موقع پر روانہ کیا گیا، جس نے آگ پر قابو پا لیا.

 حکام نے بتایا کہ آتشزدگی میں کینٹین کی دو بوگیاں مکمل طور پر جل گئیں جبکہ مزید دو بوگیوں کو نقصان سے بچا لیا گیا۔

ڈیلی ویجرز کی تنخواہوں میں اضافہ

 ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ کینٹین چار بوگیوں پر مشتمل تھی اور تقریباً ایک سال سے غیر فعال تھی۔

 ابتدائی طور پر آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی، تاہم تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔


 
 

.

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

اسلام آباد ریڈ زون مکمل بند، زیرو پوائنٹ جزوی بحال

ویب ڈیسک:  مذہبی جماعت کے احتجاج کے باعث اسلام آباد ریڈ زون مکمل بند رہا، زیرو پوائنٹ جزوی بحال کر دیا گیا۔ 
شہر کی مختلف داخلی سڑکیں جزوی طور پر کھول دی گئیں، پیر ودھائی، منڈی نور، فیض آباد بس اڈے بھی تا حال بند ہیں، روات ٹی چوک بھی جزوی طور پر کھول دیا گیا، لاہور سے اسلام آباد، ملتان اور سیالکوٹ موٹر ویز کھول دی گئیں۔

راولپنڈی میں سکیورٹی انتہائی سخت رہی، پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی، میٹرو بس سروس کی چوتھے روز بھی بند رہی، گجرات میں دریائے چناب کے پل کو دونوں اطراف سے کھول دیا گیا، ٹریفک رواں دواں ہوگئی۔

سیمنٹ سستاہوگیا  

لالہ موسی اور کھاریاں سے بھی جی ٹی روڈ ٹریفک کیلئے بحال ہوگیا، راولپنڈی ڈویژن کے تمام اضلاع میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی، نفاذ امن و امان کی مجموعی صورتحال کے پیش نظر کیا گیا۔

دفعہ 144 کے تحت سیاسی، مذہبی اور سماجی اجتماعات پر پابندی ہوگی، دھرنوں، جلسوں، جلوسوں، ریلیوں، مظاہروں پر بھی مکمل پابندی عائد کر دی گئی۔
 

متعلقہ مضامین

  • ڈھاکا کی گارمنٹس فیکٹری میں آتشزدگی، کم از کم 16 افراد ہلاک
  • اورنج لائن ٹرین اور میٹرو بس سروس مکمل طور پر بحال
  • راولپنڈی میں پولیو مہم کے پہلے دن 9,89,924 بچوں کا ہدف مکمل
  • پنجاب کےتما م ٹال پلازوں پرپرچی ختم،مکمل ڈیجیٹلائزیشن کافیصلہ
  • اسلام آباد ریڈ زون مکمل بند، زیرو پوائنٹ جزوی بحال
  • کراچی: الخدمت کے والنٹیر مینجمنٹ پروگرام کے تحت ’’انٹرن شپ پروگرام‘‘ مکمل کرنے والے یونیورسٹیز کے طلبہ وطالبات میں اسناد تقسیم کرنے کی تقریب سے چیف ایگزیکٹو الخدمت کراچی نوید علی بیگ، ایگزیکٹوڈائر یکٹر راشد قریشی اور ڈائریکٹر والنٹیئر مینجمنٹ یوسف محی الد
  • پرائیویٹ حج سکیم کے تحت 4 دن باقی، 44 ہزارعازمین کی بکنگ مکمل
  • تو اسلام مکمل ضابطۂ حیات نہیں ہے؟
  •  کراچی سمیت سندھ بھر میں دفعہ 144 نافذ,ریلیوں اور احتجاجی مظاہروں پر مکمل پابندی