پرائیویٹ حج سکیم کے تحت 4 دن باقی، 44 ہزارعازمین کی بکنگ مکمل WhatsAppFacebookTwitter 0 13 October, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(آئی پی ایس )پرائیویٹ حج سکیم کے تحت بکنگ میں 4 دن باقی رہ گئے،پرائیویٹ حج سکیم کے تحت 44 ہزارعازمین کی بکنگ مکمل ہوگئی اور 16 ہزار نشستیں باقی رہ گئی ہیں۔
سعودی وزارت حج کے احکامات کے تحت پرائیویٹ سکیم بکنگ مدت میں اضافہ ممکن نہیں، وزارت مذہبی امور حج بکنگ میں تیزی کیلئے پرائیویٹ آپریٹرز کو تحریری ہدایت بھی دے چکی ہے۔25 روز میں پرائیویٹ حج آپریٹرز تقریبا 23 ہزارعازمین کی بکنگ کر سکے، گزشتہ برس رہ جانے والے 21 ہزار 654 عازمین کو بھی اگلے سال حج پر بھجوایا جائے گا۔یاد رہے کہ پرائیویٹ حج سکیم کے تحت بکنگ کا آغاز 19 ستمبر کو کیا گیا تھا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپنجاب کابینہ میں نئے دو وزرا شامل، گورنرسلیم حیدر نے حلف لیا پنجاب کابینہ میں نئے دو وزرا شامل، گورنرسلیم حیدر نے حلف لیا نومنتخب وزیراعلی کی حلف برداری کا معاملہ لٹک گیا، پی ٹی آئی کو پشاور ہائیکورٹ سے ریلیف نہ مل سکا شہباز شریف کی شرم الشیخ میں فلسطینی صدر سے ملاقات، جنگ بندی پر اظہار اطمینان چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا اور ڈی جی پاک ای پی اے کی زیر صدارت سموگ کے تدارک و ماحولیاتی تحفظ کے.

.. مذہب کے نام پر تشدد کا سبق پڑھانا، معاشرہ یرغمال بنانا بند ہونا چاہئے، خواجہ آصف ترکیہ اور آذربائیجان کے اعلی سطح کے پارلیمانی وفود کا نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر کا دورہ TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: پرائیویٹ حج سکیم کے تحت ہزارعازمین کی بکنگ

پڑھیں:

3 سال میں صرف 3 نصف سینچریز، بابر اعظم ٹیسٹ کرکٹ میں مکمل ناکام ہوگئے

قومی کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹر، سابق کپتان بابر اعظم ٹیسٹ کرکٹ میں فارم حاصل کرنے میں مسلسل ناکام دکھائی دے رہے ہیں۔ گزشتہ 27 ٹیسٹ اننگز میں وہ محض 3 نصف سینچریاں بنانے میں کامیاب ہو سکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ’ڈنڈے سے مارنا چاہیے‘، بابر اعظم کو مشورہ دینے پر محمد حارث پھنس گئے، سابق کھلاڑی پھٹ پڑے

بابر اعظم نے آخری ٹیسٹ سینچری دسمبر 2022 میں بنائی تھی، جس کے بعد طویل عرصے تک وہ تین ہندسوں کا ہدف عبور نہ کر سکے۔

مسلسل 19 اننگز کی ناکامی کے بعد انہوں نے جنوبی افریقہ کے دورے کے دوران 3 نصف سینچریز کے ذریعے عارضی طور پر فارم میں واپسی کی جھلک دکھائی تھی۔

تاہم جنوری 2025 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ہوم سیریز میں ان کا بلا ایک بار پھر خاموش رہا، جہاں 2 میچوں میں مجموعی طور پر صرف 45 رنز بنا سکے۔

لاہور میں جنوبی افریقہ کے خلاف جاری ٹیسٹ میں بھی بابر اعظم کا سفر مختصر رہا، وہ صرف 23 رنز بنا کر سائمن ہارمر کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔

مزید پڑھیں: ایشیا کپ سے ڈراپ ہونے کے بعد بابر اعظم نے لاہور میں نیٹ پریکٹس شروع کر دی

واضح رہے کہ بابر اعظم پہلے قومی ٹیم کے تینوں فارمیٹ کے کپتان رہے، پھر صرف ون ڈے تک محدود کیا گیا، لیکن اب وہ ان کے پاس کسی بھی ٹیم کی قیادت نہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews بابر اعظم ٹیسٹ سیریز سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم ناکامی وی نیوز

متعلقہ مضامین

  • پرائیویٹ حج اسکیم درخواستیں، 4 دن باقی، 16 ہزار نشستیں باقی
  • پرائیویٹ حج اسکیم کے تحت بکنگ کے لیے 4 روز باقی  
  • پرائیویٹ حج اسکیم میں 73 فیصد کوٹہ مکمل، بکنگ کی آخری تاریخ 17 اکتوبر
  • تو اسلام مکمل ضابطۂ حیات نہیں ہے؟
  • غزہ جنگ بندی نیتن یاہو کی سیاسی موت ثابت ہوگی، سروے
  • پرائیویٹ حج سکیم کے تحت بکنگ میں 4دن باقی رہ گئے
  • فوجی کارروائی ختم نہیں ہوئی، بڑے سکیورٹی چیلنجز باقی ہیں، نیتن یاہو کی ڈھٹائی برقرار
  • راولپنڈی میں پیر کو اسکولز اور کالجز کھلیں گے یا نہیں؟ اعلان ہوگیا
  • 3 سال میں صرف 3 نصف سینچریز، بابر اعظم ٹیسٹ کرکٹ میں مکمل ناکام ہوگئے