چوہدری سالک حسین پاکستان کبڈی فیڈریشن کے صدر منتخب
اشاعت کی تاریخ: 8th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد : وفاقی وزیر اور چوہدری شجاعت حسین کے صاحبزادے چوہدری سالک حسین بلامقابلہ پاکستان کبڈی فیڈریشن کے صدر منتخب ہوگئے،پاکستان اسپورٹس بورڈ کے الیکشن کمیشن نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق چوہدری سالک حسین بلامقابلہ پاکستان کبڈی فیڈریشن کے صدر جبکہ محمد سرور رانا سیکرٹری جنرل منتخب ہوئے۔
اس کے علاوہ محمد سہیل احمد خان فنانس سیکرٹری ، اخترعباس خواجہ ایسوسی ایٹ سیکرٹری، رانا امجد اقبال جوائنٹ سیکرٹری منتخب ہوئے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پاکستان کبڈی فیڈریشن کے ایگزیکٹیو اراکین میں سلطان سید شاہ، حمیرا لطیف،فائزہ بتول،فریحہ شبیر،صبا ناز شامل ہیں۔
الیکشن کمشنر وسیم مجید ملک، اراکین بابر سہیل، زوہیب حسن گوندل کے دستخطوں سے نوٹیفکیشن جاری ہوا۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
اے ایف سی ایشین کپ کوالیفائرز میں پاکستان اور افغانستان کا فٹبال میچ کھٹائی میں پڑگیا
اسلام آباد (صغیر چوہدری ) اے ایف سی ایشین کپ کوالیفائرز میں پاکستان اور افغانستان کا فٹبال میچ کھٹائی میں پڑگیا، مہمان ٹیم کھلاڑیوں کے مکمل ویزے نہ ملنے کے باعث اسلام آباد کیلئے اڑان نہ لے سکی، پاکستان فٹبال فیڈریشن نے مہمان ٹیم کے نا آنے پر واک اوور دینے کا مطالبہ کردیا
اے ایف سی ایشین کپ کوالیفائرز میں پاکستان اور افغانستان کا فٹبال میچ 9 اکتوبر کو اسلام آباد میں شیڈولڈ ہےتاہم افغانستان فٹبال فیڈریشن نے کھلاڑیوں کے ویزوں کیلئے تاخیر کی اور تمام کھلاڑیوں کو بروقت ویزے نا مکمل سکے جس پر افغانستان نے اے ایف سی سے میچ ری شیڈول کرنے کی درخواست کردی۔ دوسری جانب پاکستان فٹبال فیڈریشن نے مہمان ٹیم نہ آنے پر واک اوور دینے کا مطالبہ کرتے ہوے موقف اختیار کیا کہ ویزوں کے حصول میں افغانستان فیڈریشن نے خودی تاخیر کی ۔ معاملہ پر حتمی فیصلہ ایشین فٹبال کنفڈریشن کرے گا۔