پنجاب حکومت نے بسنت کا تہوار مشروط طور پر منانے کی اجازت دینے پر غور شروع کردیا ہے۔

پنجاب حکومت کی ہدایت پر محفوظ بسنت کے انعقاد کے امکانات جانچنے کے لیے محکمہ داخلہ میں مشاورتی اجلاس منعقد ہوا، جس کی صدارت سیکرٹری داخلہ پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے کی۔

اجلاس میں پنجاب میں مشروط اور محدود پیمانے پر بسنت کی اجازت دینے سے متعلق مختلف تجاویز پر غور کیا گیا۔ سیکرٹری داخلہ نے واضح کیا کہ انسانی جانوں کا تحفظ حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے، اس لیے خطرناک پتنگ بازی کی کسی صورت اجازت نہیں دی جا سکتی۔

محفوظ بسنت کے لیے مجوزہ شرائط

اجلاس میں زیرِ غور تجاویز کے مطابق جشنِ بہاراں کے دوران مخصوص دنوں اور علاقوں میں بسنت کی اجازت دی جا سکتی ہے۔ ڈپٹی کمشنر سے این او سی لینا لازمی ہوگا۔ این او سی حاصل کرنے والا چھت یا احاطے کا مالک حفاظتی اقدامات کا بیانِ حلفی جمع کرائے گا۔

یہ بھی پڑھیے نواز شریف اور مریم نواز بسنت کروانا چاہتے ہیں، کامران لاشاری

دھاتی ڈور، تیز مانجھا اور خطرناک ڈور کے استعمال پر مکمل پابندی برقرار رہے گی۔ پتنگ سازوں، فروخت کنندگان اور سپلائرز کی رجسٹریشن ڈپٹی کمشنر کے تحت ہوگی۔ قانون کی خلاف ورزی پر رجسٹریشن منسوخ ہونے کے ساتھ قید اور بھاری جرمانے کی سزا دی جائے گی۔

 اجلاس میں پیش کی گئی آراء

والڈ سٹی اتھارٹی نے تجویز دی کہ عوامی رائے معلوم کرنے کے لیے سروے کرایا جائے تاکہ بسنت کی بحالی کے بارے میں شہریوں کا مؤقف سامنے آئے۔

لیسکو نے بسنت کے دوران ماضی میں خطرناک پتنگ بازی سے ہونے والے نقصانات کی تفصیلات پیش کیں۔

سول سوسائٹی نمائندوں نے کہا کہ محفوظ اور منظم بسنت فیسٹیول روزگار اور سیاحت کے نئے مواقع پیدا کرے گا۔

یہ بھی پڑھیے راولپنڈی میں بسنت ، ڈور پھرنے اور فائرنگ کے نتیجے میں 3افراد جاں بحق ، درجنوں زخمی

اجلاس میں ڈی جی والڈ سٹی اتھارٹی نجم الثاقب، کمشنر لاہور مریم خان، ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ عاصمہ اعجاز چیمہ، ایڈیشنل سیکرٹری ہیلتھ ڈاکٹر محمد وسیم، جی ایم آپریشنز لیسکو اعجاز احمد، ایس ایس پی سیکیورٹی عبدالوھاب، ڈائریکٹر لاء نعیم خان، سول سوسائٹی کے نمائندہ وقار احمد، سینئر صحافی واصف ناگی، میڈیا پرسن ذیشان حسین، ڈپٹی سیکرٹری جوڈیشل فضا ارشد، اے سی سٹی لاہور بابر علی، لیگل ایڈوائزر والڈ سٹی سعود نصراللہ اور صدر آل پاکستان پتنگ باز ایسوسی ایشن شکیل شیخ شریک ہوئے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

بسنت پنجاب.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: کی اجازت دی اجلاس میں کے لیے

پڑھیں:

سعودی شہزادے نے امریکا سے تعلقات اپنی شرائط پر بحال کرلئے

کراچی (نیوز ڈیسک)سعودی شہزادے محمد بن سلمان نے امریکا سے تعلقات اپنی شرائط پر بحال کر لئے۔ سات سال قبل، سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان واشنگٹن کا دورہ نہیں کر سکتے تھے۔ منگل کو جب وہ وائٹ ہاؤس پہنچے، تو وہ امریکا سےایف-35 طیاروں، دنیا کی تیز ترین چِپس کے وعدے حاصل کرنے میں کامیاب رہے جبکہ مشرق وسطیٰ کی تشکیل نو میں بھی انہوں نے مرکزی کردار حاصل کرلیا ہے ۔ سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو ایک ممتاز سعودی صحافی کے قتل کے بعد واشنگٹن سے عملی طور پر دور رکھےجانے کے سات سال بعد،منگل کو امریکا میں ان کا شاندار استقبال کیا گیاجس کا مقصد یہ اشارہ دینا تھا کہ وہ صدر ٹرمپ کی ایک نئے مشرق وسطیٰ کی تعمیر کی کوششوں کے مرکزی کرداروں میں سے ہیں۔ شاید یہ جدید دور کی سب سے حیران کن جغرافیائی سیاسی بحالی تھی۔

متعلقہ مضامین

  • ففتھ جنریشن تھریٹس،سوشل میڈیا پر ملک دشمن بیانیہ روکنے کے منصوبے کی منظوری
  • ایف بی آر کا  شاندار کارکردگی پر افسران کو 2 سال کی تنخواہ بطور انعام دینے کا فیصلہ
  • امریکہ ایرانی شرائط کے سامنے بے بس؟طاقتور ایران امریکہ کے لیے درد سر؟
  • پنجاب میں مزدوروں کی سوشل سیکیورٹی شراکت داری کو قانونی تحفظ دینے کی تیاریاں تیز
  • سی ڈی اے بورڈ کا 17واں اجلاس،جناح گارڈن فیز ٹوکیلئے این او سی جاری کرنے کے معاملے پر ٹیکنیکل کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ
  • کھانا پھر کھا کر پچھتانا، کن بیماریوں کی علامت ہوسکتی ہے؟
  • محکمہ داخلہ نے جماعت اسلامی کو مینار پاکستان پر اجتماع کی اجازت دے دی
  • سعودی شہزادے نے امریکا سے تعلقات اپنی شرائط پر بحال کرلئے
  • غیرقانونی افغان باشندوںکی اطلاع دینے والوں کو انعام دیاجائیگا:عظمیٰ بخاری 
  • پنجاب حکومت کا غیرقانونی مقیم افغانیوں کی اطلاع دینے والوں کو نقد انعام دینے کا اعلان