اورکزئی واقعہ وزیر اعلیٰ کی تبدیلی کا محرک بنا، سلمان اکرم راجہ
اشاعت کی تاریخ: 8th, October 2025 GMT
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کا کہنا ہے کہ اورکزئی واقعہ علی امین گنڈاپور کو وزارت اعلیٰ سے ہٹانے کا محرک بنا۔ واضح رہے کہ دہشتگردی کے واقعے میں لیفٹیننٹ کرنل اور میجر سمیت پاک فوج کے 11 جوان شہید ہوئے ہیں۔
اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ عمران خان کو توقع ہے کہ وزیر اعلیٰ کی تبدیلی سے ایک نئی شروعات ہوگی، افہام و تفہیم کی بات ہوگی، معاملات کو سمجھنے کی بات ہوگی۔ خیبر پختونخوا میں جو جرگے اور قبائل ہیں ان سے معاونت حاصل کی جائے گی، ایک دیرپا حل مہیا کیا جائے گا۔
پاکپتن کی تاریخ کا پہلا سرکاری ٹرانسپورٹ سسٹم , 15 بسیں3مختلف شہری روٹس پر چلیں گی
انہوں نے کہا کہ یہ عمران خان کا سوچا سمجھا فیصلہ ہے لیکن اس کا محرک اورکزئی میں ہونے والا دہشتگردی کا واقعہ بنا۔ جو شہادتیں ہوئی ہیں انہوں نے عمران خان کو انتہائی مغموم کیا ہے۔ انہوں نے تمام شہدا کے درجات کی بلندی کی دعا کی اور غم کا اظہار کیا۔انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ آئندہ ہم بہتر پالیسی اپنا سکیں گے، صوبائی حکومت وفاق کی رہنمائی کرسکے گی۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: انہوں نے
پڑھیں:
وزیراعظم نے مون سون 2026 کے اسٹریٹجک پلان کی منظوری دے دی
اسلام آباد(نیوزڈیسک) وزیراعظم نے مون سون 2026 کے اسٹریٹجک پلان کی منظوری دے دی، وزارتِ موسمیاتی تبدیلی نے تمام اقدامات کو شارٹ، میڈیم اور لانگ ٹرم میں تقسیم کیا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے وزارتِ موسمیاتی تبدیلی کے تیار کردہ مون سون 2026 کے اسٹریٹجک پلان کی منظوری دے دی ہے، مون سون 2026 کے اسٹریٹجک پلان کی دستاویزی تفصیلات سامنے آگئیں۔
سرکاری دستاویز کے مطابق وزارتِ موسمیاتی تبدیلی نے پلان کو اثرات اور قابلِ عمل اقدامات کی بنیاد پر تین حصوں میں تقسیم کیا ہے،240 دن میں گزشتہ مون سون سے تباہ شدہ انفرااسٹرکچر کی مرمت کی جائے گی،تمام نکاسی آب کی نہروں اور فلڈ گیٹس کی بحالی کی جائے گی۔
پلان کے مطابق شہری علاقوں کے متاثرہ یا بند ڈرینیج سسٹمز کو پیشگی درست کیا جائے گا،1 سے 3 سال میں موجودہ انفرا اسٹرکچر کو بہتر اور توسیع دی جائے گی،4 سے 5 سال میں نیا لچکدار انفرا اسٹرکچر تعمیر کیا جائے گا۔
پلان تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ وزارتِ موسمیاتی تبدیلی نے تمام اقدامات کو شارٹ، میڈیم اور لانگ ٹرم میں تقسیم کیا ہے، سیلابی اثرات کو کم کرنے کے اقدامات کو مختلف گروپس میں منظم کیا جائے گا،لچکدار انفرا اسٹرکچر کی تعمیر مستقبل کے موسمی خطرات کم کرے گی،ملک بھر میں یہ تمام تر اقدامات صوبوں کی مشاورت اور تعاون سے کیے جائیں گے۔