Islam Times:
2025-10-08@20:16:36 GMT

ڈاکٹر عباداللہ نے پارلیمانی لیڈرز کا اجلاس کل بلالیا

اشاعت کی تاریخ: 8th, October 2025 GMT

ڈاکٹر عباداللہ نے پارلیمانی لیڈرز کا اجلاس کل بلالیا

قائد حزب اختلاف نے پارلیمانی لیڈرز کا اجلاس طلب کرلیا۔ ترجمان کے مطابق اجلاس کل 9 اکتوبر بروز جمعرات منعقد ہوگا، اجلاس میں سیاسی صورتحال اور آئندہ حکمتِ عملی پر غور ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے استعفیٰ کے بعد اپوزیشن بھی متحرک ہوگئی، قائد حزب اختلاف ڈاکٹر عباداللہ نے پارلیمانی لیڈرز کا اجلاس طلب کرلیا۔ ترجمان کے مطابق اجلاس کل 9 اکتوبر بروز جمعرات منعقد ہوگا، اجلاس میں سیاسی صورتحال اور آئندہ حکمتِ عملی پر غور ہوگا۔ دوسری جانب خیبر پختونخوا کابینہ کا کل طلب کیا گیا اجلاس ملتوی کردیا گیا، خیبر پختونخوا کابینہ کا اجلاس کل دوپہر 2 بجے طلب کیا گیا تھا۔

دریں اثنا علی ظفر کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی ہدایات پر عملدرآمد کرنے میں ناکامی پر علی امین گنڈاپور کو ہٹایا، سہیل آفریدی کے ساتھ ہمارے سینئر لوگ کابینہ میں شامل ہوں گے۔ یہ نہیں ڈسکس کیا گیا سہیل آفریدی کو بانی پی ٹی آئی نے کیوں چنا، اس میں کوئی قانونی رکاوٹ نہیں، پی ٹی آئی میں آمریت نہیں، بانی پی ٹی آئی کے فیصلے پر پورا عملدرآمد ہوگا، ہمار ے نمبرز پورے ہیں، سہیل آفریدی ہی وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا بنیں گے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: خیبر پختونخوا پی ٹی ا ئی کا اجلاس اجلاس کل

پڑھیں:

مولانا فضل الرحمان کا وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ کو ہٹانے کا مطالبہ

ویب ڈیسک : مولانا فضل الرحمان  نے وزیراعلیٰ کے پی کے  علی امین گنڈا پور  کو ہٹانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ علی امین کو ایک دن بھی عہدے پر نہیں رہنا چاہیے 

جمعیت علماء اسلام  کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کو ہٹانے کا مطالبہ کردیا۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ وزیراعلیٰ نے صوبے کو برباد کردیا ہے، علی امین گنڈاپور خیبر پختونخوا کے مفادات کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔اس لیے  وہ سمجھتے ہیں کہ وزیر اعلی خیر پختونخوا کو ایک دن بھی عہدے پر نہیں رہنا چاہیے۔

صنم جاوید کو گرفتار کرلیا گیا

متعلقہ مضامین

  • خیبر پختونخوا کی سیاست میں ہلچل، اپوزیشن کا اجلاس کل طلب
  •  خیبر پختونخوا میں سہیل آفریدی کی جگہ نیا وزیراعلیٰ  آئے گا، ندیم افضل چن کا دعویٰ
  • گنڈاپور آﺅٹ، سہیل آفریدی خیبر پختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ نامزد
  • وزارت اعلیٰ چھوڑنے کی باضابطہ اطلاع نہیں دی گئی، علی امین گنڈاپور
  • ن لیگ پیپلزپارٹی اختلافات؛ وزیراعظم نے سینئر رہنماؤں کا اجلاس بلالیا، محسن نقوی بھی مدعو
  • مولانا فضل الرحمان کا وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ کو ہٹانے کا مطالبہ
  • صنم جاوید کی پراسرار گمشدگی انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت ہے، بیرسٹر سیف
  • ایف سی نارتھ کے زیر اہتمام پشاور میں فیوچر یوتھ لیڈرز کانفرنس کا انعقاد
  • پی ٹی آئی کا پارلیمانی اجلاس: اپوزیشن لیڈرز کے ناموں کی منظوری