علی امین گنڈاپور نے گزشتہ روز بانی پی ٹی آئی کے حکم پر اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا ہے۔ جس کے بعد خیبرپختونخوا میں سیاسی گہما گہمی تیز ہوگئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایک جانب پی ٹی آئی نے نئے وزیراعلیٰ کیلئے ممکنہ طور پر سہیل آفریدی کو فائنل کرلیا ہے تو دوسری جانب اپوزیشن جماعتوں نے بھی آج اہم اجلاس طلب کررکھا ہے۔ جس میں وزیراعلیٰ کے مقابل امیدوار کا نام فائنل ہونے کی توقع ہے۔ عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان آج راولپنڈی میں اندراج مقدمہ کی درخواست پر ڈسٹرکٹ کورٹ میں پیش ہوئیں جہاں صحافی نے ان سے سوال کیا کہ علی امین گنڈاپور کو تبدیل کیا جارہا ہے۔ کیا وجہ ہے؟ جس پر علیمہ خان نے جواب دیا کہ ابھی ہم کورٹ میں جارہے ہیں۔ جانے دیں۔ دوسری جانب راولپنڈی کی ڈسٹرکٹ کورٹ میں علیمہ خان پر انڈے پھینکنے کے خلاف اندراج مقدمہ کی 22 اے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ سماعت ایڈیشنل سیشن جج فرحت جبیں رانا نے کی۔علیمہ خان اپنے وکیل فیصل ملک کے ہمراہ عدالت پیش ہوئیں۔ علیمہ خان کے وکیل نے درخواست پر دلائل مکمل کرلئے۔ راولپنڈی پولیس نے پہلے ہی درخواست سے متعلق رپورٹ عدالت میں جمع کرائی ہے۔ فیصل ملک نے اپنے دلائل میں کہا کہ علیمہ خان پر انڈا پھینکنے کے واقعہ پر دہشت گردی کی دفعات لگتی ہیں۔ علیمہ خان پر انڈا پھینکنا کریمنل اسالٹ ہے۔ علیمہ خان پر انڈوں سے حملہ کرنا مکمل منصوبہ بندی تھی۔ انڈے پھینک کر خوف و ہراس پیدا کرنے کی کوشش کی گئی۔ جس پر عدالت نے پراسیکیوشن سے دلائل طلب کرلئے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: علیمہ خان پر

پڑھیں:

انسدادِ دہشتگردی عدالت راولپنڈی نے علیمہ خان کے قابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے

انسدادِ دہشتگردی عدالت راولپنڈی نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کے قابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔

مقدمہ 26 نومبر کے احتجاج سے متعلق ہے، جو تھانہ صادق آباد میں علیمہ خان سمیت 10 ملزمان کے خلاف درج کیا گیا تھا۔ آج ہونے والی سماعت میں دیگر تمام ملزمان عدالت میں پیش ہوئے، تاہم علیمہ خان حاضر نہ ہوئیں۔

مزید پڑھیں: برطانوی سیکریٹری خارجہ نے عمران خان کو ملک چھوڑنے کی پیشکش کی، علیمہ خان کا انکشاف

ان کی جانب سے وکلا فیصل ملک اور حسنین سنبل نے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی، مگر عدالت نے یہ درخواست مسترد کر دی۔

پراسیکیوٹر ظہیر شاہ نے مؤقف اختیار کیا کہ دونوں وکلا نے علیمہ خان کا وکالت نامہ جمع نہیں کرایا، لہٰذا وہ ان کی جانب سے درخواست نہیں دے سکتے۔

مزید پڑھیں: فیصلہ سازی کور کمیٹی کرتی ہے، علیمہ خان یا گنڈاپور کا سیاسی کردار نہیں، لطیف کھوسہ

عدالت نے پراسیکیوٹر کے مؤقف سے اتفاق کرتے ہوئے استثنیٰ کی درخواست خارج کر دی اور علیمہ خان کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔

عدالت نے کیس کی مزید سماعت 11 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔ سماعت انسدادِ دہشتگردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

انسدادِ دہشتگردی عدالت راولپنڈی پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان علیمہ خان قابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری

متعلقہ مضامین

  • علی امین گنڈا پور کا استعفیٰ ،علیمہ خان کا ردعمل آگیا
  • درخواست اندراج مقدمات پر سماعت اختتام پذیر، عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا
  • علیمہ خان کی اندراجِ مقدمات کی درخواستوں پر سماعت مکمل، فیصلہ محفوظ
  • علیمہ خان کی اندراجِ مقدمات کی درخواستوں پر سماعت مکمل،  فیصلہ محفوظ
  • علی امین گنڈاپور کے متبادل سہیل آفریدی ہی کیوں؟ شیر افضل مروت نے سوال اٹھا دیا
  • 26 نومبر احتجاج کیس: عدالت نے علیمہ خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے
  • 9 مئی کے 3 مقدمات، سینیٹر اعجاز چودھری کی درخواست ضمانتوں پر فیصلہ محفوظ
  • سول عدالت کی جانب سے خاتون کا حق دفاع ختم کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار
  • انسدادِ دہشتگردی عدالت راولپنڈی نے علیمہ خان کے قابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے