علی امین گنڈا پور 2 سال سے کم مدت تک وزارت اعلیٰ کے عہدے پر رہنے والے پانچویں وزیراعلیٰ کا ریکارڈ اپنے نام کرگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق علی امین گنڈاپور ایک سال سات ماہ قبل وزیراعلی خیبرپختونخوا  بنے، گزشتہ سال عام انتخابات میں کامیابی کے بعد انھیں وزیراعلی کے لیے نامزد کیا گیا۔

گنڈا پور یکم مارچ 2024 کو وزیراعلی منتخب ہوئے اور دو مارچ کو انہوں نے وزیراعلی کی حیثیت سے حلف اٹھایا۔ وہ دو سال سے کم مدت تک وزیراعلی رہنے والے پانچویں وزیراعلی ہیں۔

خیبرپختونخوا میں سب سے کم مدت کے وزیراعلیٰ ن لیگ کے پیر صابر شاہ تھے جو چار ماہ پانچ دن عہدے پر فائز رہے، 20 اکتوبر1993 سے 25 فروری 1994 تک وزیراعلی رہے۔

اس کے بعد  پیپلزپارٹی کے آفتاب احمد خان شیر پاو ایک سال سات ماہ 25 دن  2 تک وزیراعلی رہے وہ دو دسمبر 1988 سے 7 اگست 1990 تک وزیراعلی رہے۔

پھر جے یو آئی کے مفتی محمود( مرحوم) 11 ماہ 15 دن تک وزیراعلی رہے وہ یکم مارچ 1972 سے 15 فروری 1973 وزارت کے عہدے پر فائر رہے۔

چوتھے نمبر پر  پیپلزپارٹی کے سردار عنایت اللہ گنڈاپور ایک سال 10 ماہ 17 دن تک وزیراعلی رہے وہ  29 اپریل 1973 سے 16 فروری 1975 تک وزیراعلی رہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: تک وزیراعلی رہے

پڑھیں:

خیبرپختونخوا کے نئے وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کون ہیں؟

پی ٹی آئی کے بانی عمران خان نے علی امین گنڈا پور کو ہٹاکر سہیل آفریدی کو نیا وزیراعلیٰ بنانے کی ہدایت کردی جس پر علی امین گنڈا پور نے خود وزات اعلیٰ کے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا۔
پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران اس بات کی تصدیق کی کہ عمران خان نے علی امین گنڈا پور کی جگہ سہیل آفریدی کو نیا وزیراعلیٰ نامزد کیا ہے۔
سہیل آفریدی کون ہیں؟
خیبرپختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا تعلق ضلع خیبر سے ہے اور انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے صوبائی صدر رہ چکے ہے۔
سہیل آفریدی 2024 کے عام انتخابات میں پہلی بار ضلع خیبر سے رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے۔
اس کے علاوہ، سہیل آفریدی علی امین گنڈا پور کی کابینہ میں بحثیت معاون خصوصی برائے موصلات ذمہ داریاں ادا کرچکے ہیں۔
تاہم، گزشتہ ہفتے صوبائی کابینہ میں تبدیلی کے بعد سہیل آفریدی کو معاون خصوصی سے صوبائی وزیر برائے اعلیٰ تعلیم بنایا گیا تھا، وہ پی ٹی آئی کی مرکزی ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن بھی ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • علی امین گنڈاپور نے بطور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا آخری کابینہ اجلاس کل طلب کرلیا
  • علی امین گنڈاپور نے استعفیٰ دے دیا، سہیل آفریدی نئے وزیراعلیٰ ہوں گے
  • علی امین کا ریکارڈ، کم ترین مدت تک وزیراعلیٰ رہنے والی پانچویں شخصیت بن گئے
  • وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کا مستعفی ہونےکا اعلان
  • علی امین گنڈا پور عہدے سے مستعفی، سہیل آفریدی  خیبرپختونخوا کے نیا وزیراعلیٰ نامزد
  • خیبرپختونخوا کے نئے وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کون ہیں؟
  • تجزیہ کار شاہ زیب خانزادہ نے علی امین گنڈا پور کو وزارت اعلیٰ کے عہدے سے ہٹائے جانے کی وجہ بتادی
  • علی امین گنڈا پور نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا، سہیل آفریدی نئے وزیراعلیٰ ہوں گے
  • وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے عہدے سے ہٹائے جانے کے فیصلے کی خبروں کے بعد علی امین گنڈا پور کا ردعمل سامنے آگیا