علی امین کا ریکارڈ، کم ترین مدت تک وزیراعلیٰ رہنے والی پانچویں شخصیت بن گئے
اشاعت کی تاریخ: 8th, October 2025 GMT
علی امین گنڈا پور 2 سال سے کم مدت تک وزارت اعلیٰ کے عہدے پر رہنے والے پانچویں وزیراعلیٰ کا ریکارڈ اپنے نام کرگئے۔
علی امین گنڈاپور ایک سال سات ماہ قبل وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا بنے، گزشتہ سال عام انتخابات میں کامیابی کے بعد انھیں وزیراعلی کے لیے نامزد کیا گیا۔
گنڈا پور یکم مارچ 2024 کو وزیراعلیٰ منتخب ہوئے اور دو مارچ کو انہوں نے وزیراعلی کی حیثیت سے حلف اٹھایا۔ وہ دو سال سے کم مدت تک وزیراعلیٰ رہنے والے پانچویں وزیراعلی ہیں۔
خیبرپختونخوا میں سب سے کم مدت کے وزیراعلیٰ ن لیگ کے پیر صابر شاہ تھے جو چار ماہ پانچ دن عہدے پر فائز رہے، 20 اکتوبر1993 سے 25 فروری 1994 تک وزیراعلیٰ رہے۔
اس کے بعد پیپلزپارٹی کے آفتاب احمد خان شیر پاو ایک سال سات ماہ 25 دن 2 تک وزیراعلیٰ رہے وہ دو دسمبر 1988 سے 7 اگست 1990 تک وزیراعلیٰ رہے۔
پھر جے یو آئی کے مفتی محمود( مرحوم) 11 ماہ 15 دن تک وزیراعلیٰ رہے وہ یکم مارچ 1972 سے 15 فروری 1973 وزارت کے عہدے پر فائر رہے۔
چوتھے نمبر پر پیپلزپارٹی کے سردار عنایت اللہ گنڈاپور ایک سال 10 ماہ 17 دن تک وزیراعلیٰ رہے وہ 29 اپریل 1973 سے 16 فروری 1975 تک وزیراعلیٰ رہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: تک وزیراعلی
پڑھیں:
وزیراعظم نے لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کو فور اسٹار جنرل کے عہدے پر ترقی دیدی
( اویس کیانی)وزیراعظم شہباز شریف نے لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کو فور اسٹار جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی۔
فور اسٹار جنرل عامر رضا کو کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ مقرر کر دیا گیا،وزیراعظم نے جنرل عامر رضا کو ترقی اور نئی ذمہ داری سنبھالنے پر مبارکباد دی۔
وزیراعظم نے جنرل عامر رضا کے لیے اہم قومی ذمہ داری کی ادائیگی میں نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
یہ بھی پڑھیں:پیٹرول کی قیمتوں میں روزانہ ردوبدل پربڑاردعمل آگیا
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
جنرل عامر رضا اس سے قبل پاک فوج میں چیف آف جنرل اسٹاف کے فرائض انجام دے رہے تھے۔