آذربائیجان اور ترکیہ کے ا سپیکرز کی مزاراقبال پر حاضری
اشاعت کی تاریخ: 15th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور (آن لائن)پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے آذربائیجان اور ترکیہ کے پارلیمانی وفود نے اسلام آباد میں مزارِ اقبال پر حاضری دی۔ ا سپیکر قومی اسمبلی ملک احمد خان نے برادر ممالک کے ا سپیکرز کے ہمراہ مزارِ اقبال پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔مہمان اسپیکرز نے شاعر مشرق علامہ محمد اقبالؒ کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے انہیں امتِ مسلمہ کا عظیم شاعر اور رہنمائے فکر قرار دیا۔ اسلامی جمہوریہ آذربائیجان کی ا سپیکر صاحبہ غفاروا اور گرینڈ نیشنل اسمبلی ترکیہ کے اسپیکر پروفیسر نعمان کورتولموش وفود کے ساتھ شریک تھے۔اس موقع پر ا سپیکر قومی اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا کہ علامہ اقبالؒ امتِ مسلمہ کے اتحاد اور بیداری کی علامت ہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
مستونگ: سیشن جج اور گن مین قاتلانہ حملے میں شہید، ایڈیشنل سیشن جج شدید زخمی
ویب ڈیسک : مستونگ میں ہونے والے قاتلانہ حملے میں سیشن جج مستونگ عبدالحکیم کاکڑ اور گن مین شہید ہو گئے جبکہ ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری شدید زخمی ہوئے۔
حکومت بلوچستان نے مستونگ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کا حکم دے دیاہے۔ معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان شاہد رند کا کہنا ہے کہ سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کے گن مین کی شہادت انتہائی افسوسناک اور قابلِ مذمت ہے۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان شاہد رند کے مطابق وکلاء اور ججز کو نشانہ بنانا ایک گہری سازش کا حصہ ہے،دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو کسی صورت نہیں چھوڑا جائے گا۔
وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے مستونگ حملے میں زخمی ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری سے رابطہ کرکے ان کی خیریت دریافت کی اوران کی مکمل صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیاہے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے زخمی ایڈیشنل سیشن جج سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ قانون کے محافظوں پر حملہ ناقابل برداشت ہے، ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا،حکومت عدلیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ ہر قدم پر کھڑی ہے۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ