ڈاکٹروں کی حاضری یقینی بنانے کیلئے اسپتالوں میں اے آئی کیمرے نصب کیے ہیں، وزیر صحت بلوچستان
اشاعت کی تاریخ: 13th, October 2025 GMT
بلوچستان کے وزیر صحت بخت محمد کاکڑ(ویڈیو گریب)۔
بلوچستان کے وزیر صحت بخت محمد کاکڑ نے کہا ہے کہ صوبے میں ڈاکٹروں کی حاضری یقینی بنانے کے لیے اسپتالوں میں اے آئی کیمرے نصب کیے ہیں، بیرون ممالک میں بیٹھ کر تنخواہیں وصول کرنے والے ڈاکٹروں کی فہرست تیار کرلی ہے۔
کوئٹہ میں گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر صحت کا مزید کہنا تھا کہ 2011 سے بیرون ممالک بیٹھ کر تنخواہیں لینے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔ سالوں سے غیر حاضر ڈاکٹروں سے تنخواہوں کی ریکوری بھی کی جائے گی۔
بخت محمد کاکڑ کا مزید کہنا تھا کہ ملازمت سے غیر حاضر ڈاکٹروں کو برخاست کیا جائے گا، کئی ڈاکٹرز 10 یا 12 سالوں سے انٹرنیشنل اداروں میں ڈیپیوٹیشن پر ہیں۔
انھوں نے کہا ڈیپیوٹیشن پر تعینات ڈاکٹروں کو واپس اسپتالوں میں تعینات کریں گے، ادویات کی قلت یا ڈاکٹروں کی غیرحاضری کی شکایات ہیلپ لائن پردرج کی جاسکتی ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ڈاکٹروں کی
پڑھیں:
بھارتی آبی جارحیت سے نمٹنے کیلئے دریائے چناب پر ڈیم بنانے کا فیصلہ
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارتی آبی جارحیت سے نمٹنے کے لیے دریائے چناب پر چنیوٹ کے مقام پر ڈیم بنایا جائے گا۔
سینیٹر شہادت اعوان کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے آبی وسائل کا اجلاس ہوا جس میں کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ ڈیم کی فزیبلٹی اسٹڈی مکمل ہو چکی ہے، پی سی ون تیاری کے مراحل میں ہے، 824 ارب روپے کا قومی فلڈ پروٹیکشن پلان مشترکہ مفادات کونسل سے منظوری کا منتظر ہے۔
اس کے علاوہ سینیٹ کمیٹی نے صوبوں کو فوری طور پر دریاؤں پر تجاوزات مکمل طور پر ہٹانے کی ہدایت کر دی۔
9 مئی سمیت دیگر 5 مقدمات: بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی گرفتاری سے روک دیا گیا
چیئرمین کمیٹی نے پنجاب اور سندھ سمیت دریاؤں کے راستوں سے تجاوزات کے خاتمے کو یقینی نہ بنانے پر سخت برہمی کا اظہار کیا، انہوں نے کہا کہ اگر اگلے مون سون سے قبل یہ تجاوزات نہ ہٹائی گئیں تو یہ مجرمانہ فعل ہوگا۔
واپڈا حکام نے کمیٹی کو ملک بھر میں واٹر فلو کی نگرانی اور سیلاب سے قبل وارننگ سسٹم کے لیے نصب کیے جانے والے ٹیلی میٹری سسٹم پر بھی آگاہ کیا۔
مزید :