کراچی میں ٹماٹر کے دام آسمان پر، عوام مہنگائی سے پریشان
اشاعت کی تاریخ: 19th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی: شہرِ قائد میں مہنگائی نے ایک بار پھر شہریوں کو شدید متاثر کر دیا ہے، جہاں روزمرہ استعمال کی سبزی ٹماٹر کی قیمت مرغی کے گوشت سے بھی زیادہ ہو گئی ہے، کراچی میں ٹماٹر کی فی کلو قیمت 500 روپے سے تجاوز کر چکی ہے جب کہ مرغی کا گوشت 450 روپے فی کلو میں دستیاب ہے۔
میڈیا رپورٹس کےمطابق شہر کے مختلف علاقوں، گلی محلوں اور بازاروں میں ٹماٹر 450 سے 550 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہا ہے، شہریوں کا کہنا ہے کہ مہنگائی نے کھانے پینے کی بنیادی اشیا کو بھی پہنچ سے دور کر دیا ہے جبکہ انتظامیہ کی جانب سے کوئی مؤثر کارروائی نظر نہیں آ رہی۔
دکانداروں کے مطابق افغانستان سے ٹماٹر کی آمد بند ہونے اور پنجاب سے سپلائی محدود ہونے کے باعث قیمتوں میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے، اس وقت کراچی میں ٹماٹر کی 90 فیصد طلب ایرانی ٹماٹر سے پوری کی جا رہی ہے، اس کی رسد بھی ناکافی ثابت ہو رہی ہے جس سے مارکیٹ میں قیمتوں کا توازن بگڑ گیا ہے۔
ضلعی انتظامیہ نے ٹماٹر کا سرکاری نرخ 280 روپے فی کلو مقرر کیا ہے، مگر بچت بازاروں سمیت عام مارکیٹوں میں دکاندار سرکاری نرخ پر فروخت سے انکار کر رہے ہیں۔
دکانداروں کا کہنا ہے کہ منڈی سے ٹماٹر مہنگا ملنے کے باعث وہ سستا فروخت نہیں کر سکتے۔ ان کے بقول، اگر انتظامیہ چاہتی ہے کہ سرکاری نرخ پر فروخت ہو تو پہلے منڈی سطح پر نرخنامے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔
دوسری جانب بچت بازار انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اگر دکاندار سرکاری نرخوں پر عمل نہیں کرتے تو انہیں فروخت کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
شہریوں نے حکومتِ سندھ اور ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ٹماٹر کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر قابو پانے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں تاکہ عام آدمی کی دسترخوان تک سبزیوں کی رسائی برقرار رہے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: میں ٹماٹر ٹماٹر کی فی کلو
پڑھیں:
سونے کی آسمان کو چھوتی قیمت کو بریک لگ گئی، ہزاروں روپے کی بڑی کمی
کراچی: سونے کی تیزی سے بڑھتی ہوئی قیمت کو بریک لگ گئی اور فی تولہ قیمت میں 10 ہزار روپے سے زائد کی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 10600 روپے کم ہو کر 4 لاکھ46 ہزار 300 روپے ہو گئی ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 9088 روپے کم ہو کر 3 لاکھ 82 ہزار630 روپے ہو گئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 106 ڈالر کم ہو کر 4252 ڈالر فی اونس ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 14 ہزار روپے سے زائد کا اضافہ ہوا تھا جبکہ دو روز قبل سونے کی فی تولہ قیمت 1900 روپے بڑھی تھی۔