سعودی عرب میں فجر کے وقت فلک پر آنکھوں کو خیرہ کردینے والا کون سا منظر دیکھا جائے گا
اشاعت کی تاریخ: 20th, October 2025 GMT
سعوی عرب کے آسمانوں پر برسوں بعد ایک ایسا منظر نظر آنے والا جس کا وقت فجر کی نماز کا وقت ہوگا اور شاز و نادر ہی دنیا میں پیش آتا ہے۔
ماہرین فلکیات نے اس نایاب منظر کو "الجباریات" یعنی شہابیوں کی بارش کا نام دیا ہے جو آسمان کو ایسے روشن کرے گی جیسے شاہراہِ فلک پر تاروں کا جلوس نکل رہا ہو۔
یہ مناظر 2 اکتوبر سے 7 نومبر تک نماز فجر سے کچھ دیر قبل دکھائی دیں گے۔ فی گھنٹہ تقریباً 20 شہاب دیکھے جا سکتے ہیں اور ایسے منظر 36 سال میں ایک بار نظر آتے ہیں۔
یہ محض ایک سائنسی واقعہ نہیں، بلکہ قدرت کی ایسی نشانی ہے جسے دیکھنے کے بعد انسان خود سے کہے گا کہ "فَبِأَيِّ آلَاءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ" (پھر تم اپنے رب کی کون کون سی نعمتوں کو جھٹلاؤ گے؟)
سعودی میڈیا کے مطابق فجر سے قبل آسمان پر شہابِ ثاقب کی برسات ہوگی۔ ہر چند لمحوں بعد آسمان کو چیرتی روشنی کی لکیر، چمکتے ستارے، روشن دم کے ساتھ گزرتے شہاب نظر آئیں گے جیسے گویا آسمان تسبیح کے دانے گرا رہا ہو۔
سب سے دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ نظارہ آنکھوں سے بغیر کسی دوربین کے دیکھا جا سکے گا۔
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
2022ء کے متاثرین کا سروے زمین کھا گیا یا آسمان نگل کیا، متاثرین دربدر
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251020-11-14
خیرپور (جسارت نیوز ) 2022 میں ہونے والی برسات میں کیا جانے والا سروئے آسمان کھا گیا یا زمین نگل گئی متاثرہ سینکڑوں افراد چکر لگا لگا کر تھک گئے مگر افسران کی بے حسی افسران کی جانب سے رشوت لینے کا جنون متاثرہ خاندان بد دعائیں دینے لگے درجنوں دیہات سرسوں کے رحم وکرم پر سرسوں میں کرہشن کے خدشات ضلعی انتظامیہ کی خاموشی معنی خیز ہے اس سلسلے میں کنگری صوبو دیرو گمبٹ ٹھری میرواہ اور خیرپور میں 2022 میں ہونے والی تباہ کن برسات میں جانی ومالی نقصانات کا سروئے سرسوں نامی تنظیم نے کیا تھا خیرپور میں مختیار کار تپیداروں نے منظور نظر افراد کے لاکھوں روپے منظور کرائے جو کھاتے پیتے گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں اج ان کی عالی شان عمارتیں کھڑی ہیں مگر غریب کا جھگہ نہ سرسوں بنوا سکی اور نہ ہی حکومت کے لاکھوں گھر کیسی متاثرہ کو نہ مل سکے افسوس متاثرہ افراد کا 99 فیصد تعلق پیپلزپارٹی سے ہے سرسوں والے انھیں صرف دلاسہ دے رہے ہیں متاثرہ افراد نے خیرپور ضلع کے پیپلزپارٹی کے صدر نواب وسان ، رکن قومی اسمبلی سیدہ نفیسہ شاہ، رکن قومی اسمبلی سید جاوید شاہ، رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر مہرین بھٹو، سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سرسوں میں ہونے والی کرپشن منظور نظر افراد کو نوازنے غریبوں کی رقم کھانے کی افسران کے خلاف اعلی سطحی انکوائری کرائی جائے۔