گندم کا ریٹ 4 ہزار 200 روپے فی من مقرر کیا جائے: شرجیل میمن انعام میمن کا مطالبہ
اشاعت کی تاریخ: 20th, October 2025 GMT
---فائل فوٹو
سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اربوں روپے کی گندم امپورٹ کرنی پڑ رہی ہے، گندم کا ریٹ 4 ہزار 200 روپے فی من مقرر کیا جائے۔
کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران شرجیل انعام میمن نے کہا کہ ہر کاروباری شخص کی مرضی ہے کہ وہ کیا کاروبار کرے، آپ اپنے کسان کو سپورٹ نہیں کریں گے تو وہ کیوں گندم اگائے گا؟ کسی اور کو فائدہ دینے سے بہتر ہے کہ اپنے کسان کو فائدہ دیں۔
انہوں نے کہا کہ جو افغان مہاجرین غیرقانونی طور پر رہ رہے ہیں، انہیں واپس جانا ہوگا۔
اسلام آبادحکومت نے گندم قومی پالیسی 2025-26 کی منظوری.
شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ سندھ کی خواتین کہیں بھی پڑھتی ہوں یا کام کرتی ہوں وہ اسکوٹی لے سکتی ہیں، ہم مفت پِنک اسکوٹر خواتین کو دے رہے ہیں، جَلد خواتین کے لیے پنک ای وی ٹیکسی بھی شروع کر رہے ہیں، اس میں خواتین ڈرائیور اور خواتین ہی مسافر ہوں گی۔
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
پاکستان میں سونے کی قیمت میں پھر بڑا اضافہ
ملک بھر میں فی تولہ سونےکی قیمت میں 4600 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ایک تولہ سونا 4600 روپے اضافے کے بعد اب 4 لاکھ 76 ہزار 362 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔اس کے علاوہ10گرام سونے کی قیمت3944 روپےبڑھ کر 4 لاکھ8 ہزار 403 روپے ہوگئی ہے۔عالمی بازار میں سونے کی قیمت 46 ڈالر اضافے سے 4540 ڈالر فی اونس ہے۔