UrduPoint:
2025-10-20@18:32:28 GMT
ٹماٹر مرغی سے بھی زیادہ مہنگا ہو گیا
اشاعت کی تاریخ: 20th, October 2025 GMT
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 اکتوبر2025ء) ٹماٹر مرغی سے بھی زیادہ مہنگا ہو گیا، سبزیوں کی قیمتیں بے قابو، افغانستان سے ٹماٹر کی آمد بند ہونے اور پنجاب سے سپلائی محدود ہونے کے باعث قیمتوں میں اضافہ ہوا ۔ تفصیلات کے مطابق راچی میں ٹماٹر کی فی کلو قیمت 500 روپے سے تجاوز کرگئی ہے، جب کہ مرغی کا گوشت 450 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے۔
شہر کے مختلف علاقوں اور گلی محلوں میں ٹماٹر 450 سے 550 روپے فی کلو کے درمیان دستیاب ہے۔ دکانداروں کے مطابق افغانستان سے ٹماٹر کی آمد بند ہونے اور پنجاب سے سپلائی محدود ہونے کے باعث قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ اس وقت کراچی میں ٹماٹر کی 90 فیصد طلب ایرانی ٹماٹر سے پوری کی جا رہی ہے، تاہم اس کی رسد بھی ناکافی ثابت ہو رہی ہے۔(جاری ہے)
ضلعی انتظامیہ نے ٹماٹر کے سرکاری نرخ 280 روپے فی کلو مقرر کیے ہیں، مگر بچت بازاروں سمیت عام مارکیٹوں میں دکاندار سرکاری نرخوں پر فروخت سے انکار کر رہے ہیں۔
دکانداروں کا کہنا ہے کہ منڈی سے ٹماٹر مہنگا ملنے کی وجہ سے وہ سستا فروخت نہیں کر سکتے۔ ان کے مطابق اگر انتظامیہ چاہتی ہے کہ سرکاری نرخ پر فروخت ہو تو پہلے منڈی میں جا کر نرخنامے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔ بچت بازار انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اگر دکاندار سرکاری نرخوں پر عمل نہیں کرسکتے تو انہیں فروخت کی اجازت نہیں دی جائے گی۔.
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے ٹماٹر کی فی کلو
پڑھیں:
سرکاری نرخنامے میں برائلر گوشت 3 روپے کلو مہنگا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2025ء) شہر میں پرچون سطح پر فی کلو برائلر گوشت کی قیمت3روپے اضافے سی442روپے فی کلو، زندہ برائلر مرغی کی قیمت 2روپے اضافے سے 305روپے فی کلو جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت ایک روپے اضافے سے 322روپے فی درجن کی سطح پررہی ۔(جاری ہے)
اوپن مارکیٹوں میں بعض مقامات پر دکانداروں نے برائلر گوشت سرکاری نرخنامے سی 30سے 40روپے کلو زائد قیمت پر فروخت کیا ۔