ریونیو بڑھانے کیلئے حکومت پنجاب کا سپیشل یونٹ قائم کرنے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 19th, October 2025 GMT
ویب ڈیسک: ریونیو بڑھانے کے لیے حکومتِ پنجاب نے کئی مؤثر اقدامات کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیرِ صدارت ریونیو کلیکشن سے متعلق خصوصی اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے، جن کا مقصد ٹیکس نظام میں شفافیت لانا اور صوبے کی مالی خود کفالت کو مضبوط بنانا ہے۔
پنجاب ریونیو اتھارٹی (پی آر اے) میں سپیشل یونٹ قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس میں فیکٹوریل، ٹیکس کنسلٹنٹس، لیگل ایکسپرٹس، اور ڈیٹا اینالسٹ شامل ہوں گے۔ اس یونٹ کا مقصد ٹیکس نیٹ کو وسعت دینا اور ریونیو کے حصول میں تیزی لانا ہوگا۔
دکی ؛ کوئلے کی کان میں مٹی کا تودہ گرنے سے دو کان کن جاں بحق
ریونیو اتھارٹی میں 130 انفورسمنٹ آفیسرز کی بھرتی کی اصولی منظوری دے دی گئی ہے، جبکہ پی آر اے کا دائرہ کار بڑھا کر 30 اضلاع تک توسیع دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس کے لیے 30 اکتوبر تک کی ڈیڈ لائن مقرر کی گئی ہے۔
اضلاع کی سطح پر ریونیو امور کی مؤثر نگرانی کے لیے اے ڈی سی جی کو اضافی ذمہ داریاں تفویض کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔
ٹیکس دہندگان کو سہولت فراہم کرنے کے لیے پی آر اے نے ایک سہولت ایپ بھی متعارف کروا دی ہے، جس کے ذریعے شہری آسانی سے ٹیکس سے متعلق معلومات اور خدمات تک رسائی حاصل کر سکیں گے۔
وزیراعلیٰ سندھ سے قمر زمان کائرہ کی ملاقات،سیاسی صورتحال اور پارٹی امور پر گفتگو
وزیراعلیٰ مریم نواز نے ہدایت دی ہے کہ ایماندار ٹیکس دہندگان کو بلاوجہ پریشان نہ کیا جائے، جبکہ ٹیکس نیٹ بڑھانے کے لیے نئے 19 سیکٹرز شامل کرنے کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ انہوں نے ٹیکس نظام میں شفافیت یقینی بنانے پر زور دیا اور ڈی جی پی آر اے معظم علی سپرا نے اجلاس میں ٹیکس اہداف پر تفصیلی بریفنگ دی۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: کا فیصلہ پی آر اے کے لیے
پڑھیں:
یکم جنوری سے مساجد کے آئمہ کرام کو اعزازیہ ادا کرنے کا حکم
فائل فوٹووزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے یکم جنوری سے مساجد کے آئمہ کرام کو اعزازیے کی ادائیگی کا حکم دے دیا۔
مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب اعزازیہ کارڈ برائے امام مسجد صاحب کی منظوری دی گئی۔
وزیراعلیٰ نے یکم جنوری سے ادائیگی کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ پہلی مرتبہ یہ آرڈر دیے جائیں گے جبکہ یکم فروری سے اعزازیہ کارڈ برائے امام مسجد صاحب کے ذریعے ادائیگی ہوگی۔
پنجاب حکومت نے صوبے بھر کی 65 ہزار مساجد کے آئمہ کرام کےلیے وظیفہ مقرر کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
اجلاس میں بتایا گیا کہ پنجاب بھر میں 62 ہزار 994 آئمہ کرام کے رجسٹریشن فارم وصول ہوئے ہیں جن کی تصدیق کا عمل جاری ہے۔ اس پر وزیراعلیٰ نے آئمہ کرام کی رجسٹریشن کا عمل مسلسل جاری رکھنے کی ہدایت بھی کی۔
مریم نواز نے کہا کہ ملک و قوم کے مفادات کے خلاف اور اخلاقی یا مالی جرائم میں ملوث امام مسجد کا اعزازیہ بند کردیا جائے گا۔ صوبے بھر میں مسجد مینجمنٹ کمیٹیاں اور تحصیل مینجمنٹ کمیٹیاں بھی قائم کی گئی ہیں۔
اجلاس میں سیف سٹی کیمروں اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے پر سخت کاررائی کے لیے قانون سازی کا فیصلہ کیا گیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے حساس علاقوں میں مسلسل کومبنگ آپریشن جاری رکھنے کی ہدایت بھی کی۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے فورتھ شیڈول جرائم پیشہ افراد کی ڈیجیٹل نگرانی کے لیے ضروری اقدامات کی ہدایت کی اور غیر قانونی طور پر مقیم افغانوں کے خلاف آپریشن مسلسل جاری رکھنے کا حکم بھی دیا۔