ملکی سالمیت کی ہر خلاف ورزی کا فیصلہ کن جواب دیا جائیگا، فیلڈ مارشل
اشاعت کی تاریخ: 21st, October 2025 GMT
ملکی سالمیت کی ہر خلاف ورزی کا فیصلہ کن جواب دیا جائیگا، فیلڈ مارشل WhatsAppFacebookTwitter 0 21 October, 2025 سب نیوز
راولپنڈی (سب نیوز)چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان خطے میں امن و استحکام کا خواہاں ہے، تاہم اپنی علاقائی سالمیت پر کسی بھی قسم کی براہِ راست یا بالواسطہ خلاف ورزی کا مضبوط اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا، عوام کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کی جانب سے جاری بیان کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے جنرل ہیڈکوارٹر میں منعقدہ 17ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکا سے ملاقات کی۔
فیلڈ مارشل نے کہا کہ بلوچستان پاکستان کا فخر ہے، جو باصلاحیت، محبِ وطن اور پرعزم عوام کی سرزمین ہے، لوگ صوبے کا اصل سرمایہ ہیں۔ عاصم منیر نے کہا کہ عوامی فلاح پر مبنی حکمتِ عملی کے ذریعے بلوچستان کے سماجی و معاشی منظرنامے کو بہتر بنانے کے لیے بھرپور اقدامات کیے جا رہے ہیں، بلوچستان کی بے پناہ معاشی صلاحیت کو عوام کی بہتری کے لیے بروئے کار لانا وقت کی ضرورت ہے۔فیلڈ مارشل نے سول سوسائٹی کے تعمیری کردار، خصوصا نوجوانوں کو بااختیار بنانے کی کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ نوجوان بلوچستان کی پائیدار ترقی میں کلیدی کردار ادا کر سکتے ہیں، بشرطیکہ وہ ذاتی یا سیاسی مفادات سے بالاتر ہو کر صوبے کی خوشحالی کے لیے کام کریں۔
فیلڈ مارشل نے کہا کہ بھارت کے حمایت یافتہ عناصر، فتن الخوارج اور فتن الہندوستان منفی پروپیگنڈے کے ذریعے عوام دشمن اور ترقی مخالف ایجنڈا پھیلا رہے ہیں، ریاست ان تمام دہشت گردوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں کر رہی ہے تاکہ بلوچستان کو ان کے شر سے پاک کیا جا سکے۔عاصم منیر نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن و استحکام کا خواہاں ہے، تاہم اپنی علاقائی سالمیت پر کسی بھی قسم کی براہِ راست یا بالواسطہ خلاف ورزی کا مضبوط اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا، عوام کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔ورکشاپ کا اختتام ایک کھلے اور معلوماتی سوال و جواب کے سیشن پر ہوا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپاک سعودیہ دفاعی معاہدہ دونوں ملکوں کے قریبی تعلقات کا عکاس ہے،عاطف اکرام شیخ پاک سعودیہ دفاعی معاہدہ دونوں ملکوں کے قریبی تعلقات کا عکاس ہے،عاطف اکرام شیخ اسلام آباد ہائیکورٹ نے زلفی بخاری کی جائیداد نیلامی کا عمل روکنے کا حکم دیدیا چیئرمین سی ڈی اے کا پارک روڈ پر قائم ماڈل نرسری کا دورہ ،مختلف سیکشنز کا معائنہ الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی الیکشن کرانے کا شیڈول واپس لے لیا جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس منیب اختر کا جوڈیشل کونسل کو لکھا گیا خط سامنے آ گیا حکومت نے سعد رضوی کے نام پر 95 بینک اکاؤنٹس، مسروقہ و غیر مسروقہ جائیدادیں سیل کر دیںCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: فیصلہ کن جواب دیا خلاف ورزی کا فیلڈ مارشل نے کہا کہ عوام کی کے لیے
پڑھیں:
بھارتی اسپانسرڈ دہشتگرد بلوچستان کی ترقی کے دشمن ہیں: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر—فائل فوٹوآرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کہنا ہے کہ بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الہندوستان اور فتنہ الخوارج بلوچستان میں ترقی اور عوام مخالف ایجنڈا پھیلارہے ہیں، تشدد کو ہوا دے کر شر انگیزی پھیلا رہے ہیں۔
پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق جی ایچ کیو میں 17 ویں نیشنل ورکشاپ میں بلوچستان کے شرکاء سے ملاقات میں انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کا پیچھا کر کے صوبے کو اس ناسور سے نجات دلائی جائے گی۔
لاہور فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر کی پاکستان میں...
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے واضح طور پر کہا کہ پاکستان خطے میں امن چاہتا ہے، کسی بھی براہِ راست یا بالواسطہ سرحدی خلاف ورزی کا فیصلہ کن جواب دیا جائے گا، شہریوں کی زندگیوں کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا۔
جی ایچ کیو میں نیشنل ورکشاپ میںشریک بلوچستان کے شرکاء سے خطاب میں فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ بلوچستان پاکستان کا فخر ہے، صوبے کے لوگ نہایت باصلاحیت، باہمت اور محبِ وطن ہیں، ذاتی سیاسی مفادات پر مبنی ایجنڈوں کو رد کر کے ملکی مفاد کو مقدم رکھنا ہو گا۔
انہوں نے وفاقی اور صوبائی حکومت کے بلوچستان میں ترقیاتی اقدامات پر گفتگو کی اور نوجوانوں کو قومی دھارے میں شامل کرنے کے لیے سول سوسائٹی کے مثبت کردار کو سراہا۔