اسلام آباد، جعلی ٹک ٹاک آئی ڈیز بنا کر لڑکی کو ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 7th, September 2025 GMT
اسلام آباد، جعلی ٹک ٹاک آئی ڈیز بنا کر لڑکی کو ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار WhatsAppFacebookTwitter 0 7 September, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(سب نیوز)نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی اسلام آباد نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے جعلی ٹک ٹاک آئی ڈیز بنا کر ہراساں کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان این سی سی آئی اے کے مطابق ملزم پر بلیک میلنگ اور ہراسانی کا سنگین الزام ہے، ملزم نے متاثرہ لڑکی اور اس کے خاندان کو مسلسل دھمکیاں دیں۔ملزم کی جانب سے واٹس ایپ پر جھوٹی اور گمراہ کن معلومات پھیلا کر ہراساں کیا گیا۔تھانہ این سی سی آئی اے اسلام آباد میں مقدمہ درج کرکے ملزم مبشر یونس کو گرفتار کر لیا گیا، مقدمہ پیکا ایکٹ اور دیگر دفعات کے تحت درج کیا گیا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرقازقستان کے نائب وزیراعظم تیرہ رکنی وفد کے ساتھ کل پاکستان کا دورہ کریں گے قازقستان کے نائب وزیراعظم تیرہ رکنی وفد کے ساتھ کل پاکستان کا دورہ کریں گے کراچی سمیت مختلف اضلاع میں بارش کی پیشگوئی ہے، سیلاب اور بارشوں کیلئے مکمل تیار ہیں، وزیر اعلی مراد علی شاہ سیلاب سے پنجاب میں 56افراد جاں بحق ، 42لاکھ سے زائد متاثر ہوئے،مریم اورنگزیب وزیراعظم شہباز شریف کا سیلاب متاثرہ علاقوں میں ریسکیو آپریشن تیز کرنے کا حکم پی ٹی آئی نے وزیراعلی گلگت سمیت 11منحرف ارکان کی بنیادی رکنیت ختم کردی شہر بانو نقوی ایشیا سوسائٹی فیلو شپ کیلئے منتخب پہلی پاکستانی خاتون افسرCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: اسلام آباد
پڑھیں:
اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق نائب وزیراعظم ایس سی او وزرائے خارجہ کے غیر رسمی عشائیے میں شرکت کریں گے اور رکن ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لیے کرغزستان کے شہر چولپون آتا پہنچ گئے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق چولپون آتا پہنچنے پر کرغزستان کے نائب وزیر خارجہ کیرات تورسنکولوف نے نائب وزیراعظم کا استقبال کیا۔ اس موقع پر کرغزستان میں پاکستان کے سفیر التمش وزیر اور ایس سی او کے لیے قومی رابطہ کار ڈاکٹر محمد فیصل بھی موجود تھے۔ ترجمان نے بتایا کہ نائب وزیراعظم ایس سی او وزرائے خارجہ کے غیر رسمی عشائیے میں شرکت کریں گے اور رکن ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق ملاقاتوں میں کل ہونے والے ایس سی او وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کے ایجنڈے پر بھی بات چیت کی جائے گی۔