معروف بھارتی اداکار اور کامیڈین ہوٹل کے کمرے میں پُراسرار حالت میں مردہ پائے گئے
اشاعت کی تاریخ: 2nd, August 2025 GMT
بھارتی ملیالم فلم انڈسٹری کے معروف اداکار، کامیڈین کلابھاون نواس کیرالا کے ہوٹل میں مردہ پائے گئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق نواس اپنی آنے والی نئی فلم "پرکَمبنم" کی شوٹنگ کے سلسلے میں کیرالا کے ایک ہوٹل میں مقیم تھے۔
جس دن انھیں ہوٹل سے چیک آؤٹ کرنا تھا وہ کافی دیر تک کمرے سے باہر نہ آئے تو عملے نے دروازہ کھولا اور اندر داخل ہوئے۔
ہوٹل کے کمرے میں اداکار بے ہوش پڑے تھے انھیں فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا جہاں ان کی موت تصدیق کردی گئی۔
مقامی پولیس نے تصدیق کی ہے کہ واقعے میں کسی مشتبہ عنصر کے شواہد نہیں ملے۔ وہ ممکنہ طور پر دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کرگئے۔
پولیس کا مزید کہنا تھا کہ تاہم حتمی طور پر کوئی بھی بات پوسٹ مارٹم کی رپورٹ آنے کے بعد ہی کی جا سکتی ہے۔
اسٹیج اداکار نواس نے 1995 میں فلم چیتنیام سے سنیما میں قدم رکھا، اور پھر میٹٹی پیٹی ماچان، جونیئر منڈریک، اما امّائی اما جیسی مشہور ملیالم فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔
ان کے انتقال کی خبر سوشل میڈیا پر تیزی سے پھیل گئی۔ شوبز انڈسٹری کے بڑے ناموں اور مداحوں کی جانب سے گہرے دکھ اور تعزیت کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
بہت سے فنکاروں نے انہیں "اسٹیج کا ہنستا مسکراتا چراغ" قرار دیا، جو اچانک بجھ گیا۔
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
اسکوئیڈ گیم اسٹار کو ہراسانی کے کیس میں بڑا ریلیف مل گیا
معروف کورین اداکار گونگ یو (Gong Yoo) کو ہراسانی کے کیس میں عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا۔
جنوبی کوریائی خبر ایجنسی کے مطابق گونگ یو جنسی ہراسانی کے الزامات پر مبنی قدمے میں عدالت کی جانب سے بری کر دیئے گئے ہیں اور خاتون کی جانب سے لگائے گئے ہراسانی کے الزامات جھوٹے ثابت ہوگئے ہیں۔
عدالت نے جھوٹے ہراسانی کے الزامات اور اداکار پر ہتک عزت کا کیس کرنے والی خاتون کو سزا سنا دی ہے۔
جنوبی کوریا کی عدالت نے 29 جولائی کو گونگ یو پر ہراسانی کے دعویٰ کرنے والی ایک 40 سالہ خاتون جس کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے، کو 6 ماہ قید کی سزا سنائی ہے۔
عدالت کی جانب سے جھوٹے ہراسانی کے الزامات لگا کر اداکار کی ساخت کو نقصان پہنچانے، جھوٹی معلومات پھیلانے اور انفارمیشن نیٹ ورک پروٹیکشن ایکٹ کی خلاف ورزی کا مجرم قرار دیتے ہوئے سزا سنائی گئی ہے۔
یاد رہے کہ معروف اداکار گونگ یو نیٹ فلیکس کی مقبول ترین سیریز اسکوئیڈ گیم کے اداکار ہیں جن کیخلاف اس 40 سالہ خاتون کی جانب سے 2020 اور 2020 میں مخلتف مواقع پر سوشل میڈیا پر جنسی ہراسانی کے الزامات کی پوسٹ کی گئی تھیں۔