پاک چین دوستی منفرد، ہر آزمائش میں کامیاب اور دگرگوں عالمی حالت کے باوجود بدستور مضبوط ہے، فیلڈ مارشل عاصم منیر
اشاعت کی تاریخ: 1st, August 2025 GMT
پاک چین دوستی باہمی اعتماد کی عمدہ مثال اور نامساعد عالمی حالات میں بھی غیر متزلزل ہے، فیلڈ مارشل عاصم منیر
یہ بھی پڑھیں: پاک فوج اور چین کی پیپلز لبریشن آرمی کے درمیان تعلقات مضبوط ہیں، آرمی چیف سید عاصم منیر
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پاک چین تعلقات کی مضبوطی اور اس کی تزویراتی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان دوستی باہمی اعتماد، غیر متزلزل حمایت اور مشترکہ عزم کی عمدہ مثال ہے۔
جی ایچ کیو میں جمعے کے روز چین کی پیپلز لبریشن آرمی (پی ایل اے) کے قیام کی 98ویں سالگرہ کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس سے خطاب کرتے ہوئے فیلڈ مارشل نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان رشتہ منفرد، وقت کی آزمائشوں میں کامیاب اور بدلتے ہوئے علاقائی و عالمی حالات کے باوجود بدستور مضبوط ہے۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ واضح کیا کہ بدلتے ہوئے اسٹریٹجک حالات کے باوجود دونوں ممالک کی دوستی ناقابل شکست رہی ہے۔
انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستان آرمی اور پی ایل اے حقیقی معنوں میں حربی اور ہر لحاظ سے بھائیوں کی طرح ہیں اور ان کی پائیدار شراکت داری علاقائی استحکام کے فروغ اور مشترکہ تزویراتی مفادات کے تحفظ میں کلیدی کردار ادا کرتی رہے گی۔
مزید پڑھیے: اسلام آباد میں علاقائی چیفس آف ڈیفنس اسٹاف کانفرنس: عسکری تعاون کی ضرورت بڑھ گئی، فیلڈ مارشل عاصم منیر
پاکستان میں عوامی جمہوریہ چین کے سفیر جیانگ زائیڈونگ نے اس پروقار تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ اس موقعے پر میجر جنرل وانگ ژونگ، دفاعی اتاشی، چینی سفارت خانے کے دیگر افسران اور پاکستان کی تینوں افواج کے سینیئر افسران بھی موجود تھے۔
چیف آف آرمی اسٹاف و فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے چینی مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور پیپلز لبریشن آرمی کو اس کی 98 ویں سالگرہ پر دلی مبارکباد دی۔ انہوں نے چین کے دفاع، سلامتی اور تعمیرِ وطن میں پی ایل اے کے کلیدی کردار کو سراہا۔
مزید پڑھیں: اسلام آباد میں علاقائی چیفس آف ڈیفنس اسٹاف کانفرنس: عسکری تعاون کی ضرورت بڑھ گئی، فیلڈ مارشل عاصم منیر
اس موقعے پر چینی سفیر نے بھی اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے تقریب کے انعقاد پر فیلڈ مارشل کا شکریہ ادا کیا اور پی ایل اے کی سالگرہ کے سلسلے میں تقریب کے انعقاد کو سراہا۔ انہوں نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی مسلح افواج کے ثابت قدم کردار کو سراہا اور پاکستان کے ساتھ چین کی تزویراتی شراکت داری میں پختہ عزم اور غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پاک چین دوستی پیپلز لیبریشن آرمی فیلڈ مارشل عاصم منیر.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پاک چین دوستی پیپلز لیبریشن ا رمی فیلڈ مارشل عاصم منیر فیلڈ مارشل عاصم منیر پی ایل اے پاک چین
پڑھیں:
امریکہ، بھارت میں 10 سالہ دفاعی معاہدہ: اثرات دیکھ رہے ہیں، انڈین مشقوں پر بھی نظر، پاکستان
کوالالمپور +اسلام آباد(آئی این پی+ نوائے وقت رپورٹ) امریکہ کے وزیرِ جنگ پیٹ ہیگسیتھ نے کہا ہے کہ امریکہ او ر بھارت کے درمیان 10 سالہ دفاعی تعاون کے فریم ورک پر دستخط کئے گئے ہیں۔ ایکس پر ایک پوسٹ میں انھوں نے بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کے ساتھ گزشتہ روز کوالالمپور اپنی ملاقات کے بارے میں آگاہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ بھارت اور امریکہ کے درمیان دفاعی شراکت میں پیشرفت ہے جو کہ علاقائی سلامتی اور روک تھام کا سنگ بنیاد ہے۔ دونوں ممالک تعاون، معلومات کی شیئرنگ اور ٹیکنالوجی میں شراکت کو بڑھائیں گے۔ ہمارے دفاعی تعلقات کبھی اس سے زیادہ مضبوط نہیں رہے۔ برطانوی خبر رساں ادارے مطابق انڈیا امریکی فوجی سامان خریدنے کا ارادہ رکھتا ہے اور اس معاملے پر بات چیت متوقع ہے۔ امریکہ نے چین کو آگاہ کیا ہے کہ وہ اپنے مفادات کا سختی سے دفاع کرے گا اور ہند بحر الکاہل میں طاقت کے توازن کو برقرار رکھے گا۔ یہ معاہدہ خطے میں استحکام اور دفاعی توازن کیلئے سنگ میل کی حثیت رکھتا ہے دونوں ممالک کی افواج کے درمیان تعاون کو مزید مضبوط بنانے کی سمت میں اہم قدم ہے جو مستقبل میں زیادہ گہرے اور موثر دفاعی تعلقات کی راہ ہموار کرے گا۔ جبکہ انھوں نے متنازعہ جنوبی بحیرہ چین اور تائیوان کے ارد گرد چینی سرگرمیوں پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔دریں اثنا پاکستان نے کہا ہے کہ امریکہ بھارت دفاعی معاہدے کا نوٹس لیا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا بھارتی مشقوں پر مسلح افواج کی نظر ہے۔ کسی مہم جوئی کا بھرپور جواب دیں گے۔ تباہ شدہ طیاروں کی تعداد بھارت سے پوچھی جائے۔ حقیقتاً بھارت کیلئے شاید بہت تلخ ہو امریکہ بھارت معاہدے کے اثرات دیکھ رہے ہیں۔ بھارت کی خوشی اور ناراضی کی پروا نہیں۔