بلغراد (انٹرنیشنل ڈیسک) سربیا کے وزیراعظم ریلوے اسٹیشن کی چھت گرنے سے ہونے والی ہلاکتوں کے بعد مظاہروں کے باعث مستعفی ہوگئے۔ حادثے کی صورت میں متعلقہ محکمہ کے وزیر کا مستعفی ہونا ترقی یافتہ ممالک میں عام بات ہے لیکن سربیا وہ ملک بن گیا ، جہاں صرف ریلوے اسٹیشن کی چھت گرنے پر وزیراعظم نے استعفا دیاہے ۔خبررساں اداروں کے مطابق گزشتہ سال نومبر میں سربیا کے نووی ساد ریلوے اسٹیشن کی چھت کا اسٹینڈ گر گیا تھا اور اس حادثے میں 15 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ حادثے کے بعد سربیائی عوام سڑکوں پر نکل آئے اور بدعنوانی کو حادثے کا سبب قرار دے کر حکومت کے خلاف احتجاج کا آغاز کیا تھا۔ 3ماہ سے جاری احتجاج رنگ لایا اور وزیراعظم الیگزینڈر ملوس ووسیوک نے ٹی وی پر قوم سے خطاب میں مستعفی ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ 10 روز میں طے کریں گے کہ نئے پارلیمانی انتخابات کرائے جائیں یا موجودہ پارلیمان ہی سے نئی حکومت تشکیل دی جائے۔ واضح رہے کہ اس طویل احتجاج کی قیادت سربیا کے طلبہ نے کی تھی اور دسمبر میں ہونے والے مظاہرے میں ایک لاکھ سے زائد افرادشامل ہوئے تھے۔ اس سے قبل بنگلا دیش میں طلبہ کے احتجاج کے نتیجے میں وزیراعظم حسینہ واجد اپنا 16 سالہ اقتدار چھوڑنے پر مجبور ہوئی تھیں اور وہ اس وقت بھارت میں پناہ گزین ہیں۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: سربیا کے

پڑھیں:

وزیراعظم کی اے لیول امتحانات میں امتیازی گریڈ حاصل کرنے والی ماہ نور چیمہ سے ملاقات

وزیرِ اعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے لندن کے دورے کے دوران پاکستانی نژاد طالبہ اور تعلیمی میدان میں ورلڈ ریکارڈ ہولڈر ماہ نور چیمہ سے ملاقات کی۔

وزیرِ اعظم نے ماہ نور چیمہ کو اے لیول کے امتحانات میں 24 مضامین میں انفرادی طور پر امتیازی گریڈ کے ساتھ کامیابی حاصل کرنے پر دلی مبارکباد دی اور ان کی شاندار کارکردگی کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

یہ بھی پڑھیے: مارشل آرٹ میں پاکستان کا نام روشن کرنے والی کوئٹہ کی باہمت خواتین

شہباز شریف نے کہا کہ ماہ نور چیمہ ملک و قوم کا قیمتی اثاثہ ہیں اور نوجوان نسل کے لیے مشعلِ راہ کی حیثیت رکھتی ہیں۔ انہوں نے ماہ نور کے والدین کو بھی اس عظیم کامیابی پر مبارکباد دی اور طالبہ کے لیے مزید کامیابیوں اور روشن مستقبل کی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اس موقع پر وزیرِ اعظم نے ماہ نور چیمہ کو تحائف بھی پیش کیے۔

ماہ نور چیمہ نے وزیرِ اعظم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ تعلیم کے میدان میں مزید کامیابیاں حاصل کر کے پاکستان کا نام دنیا بھر میں روشن کرنے کے لیے کوشاں رہیں گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

متعلقہ مضامین

  • وزیراعظم کی اے لیول امتحانات میں امتیازی گریڈ حاصل کرنے والی ماہ نور چیمہ سے ملاقات
  • حیدرآباد: اسٹیشن روڈ پر سیوریج کا مین ہول کھلا ہوا ہے جو کسی بھی حادثے کا سبب بن سکتا ہے
  • حیدرآباد: پی ٹی آئی کے کارکنان سابق وزیر اعظم عمران خان کی رہائی کیلیے احتجاج کررہے ہیں
  • آزاد کشمیر میں پر تشدد احتجاج
  • شاہدرہ سے رائیونڈ اسٹیشن تک ریلوے ٹریک کے ساتھ گرین کوریڈور منصوبے کی منظوری
  • مراکش میں کرپشن کیخلاف نوجوانوں کے احتجاج پر پولیس فائرنگ، ہلاکتیں 7 ہو گئیں
  • جامشورو، کوٹری اسٹیشن کے قریب مال بردار ٹرین کا انجن پٹڑی سے اتر گیا، ڈاؤن ٹریک بند
  • آزاد کشمیر: وزیراعظم کی ہدایت پر حکومتی ٹیم کے جوائنٹ ایکشن کمیٹی سے مذاکرات
  • آزاد کشمیر ،جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا احتجاج جاری،شہباز شریف کا نوٹس ،مذاکرات شروع
  • سری لنکا، بنگلا دیش اور نیپال کے بعد مراکش میں نوجوانوں کا حکومت کیخلاف احتجاج؛ ہلاکتیں