افغانستان کی ایران اور ترکیہ کے ساتھ علاقائی ریلوے نیٹ ورک میں شمولیت
اشاعت کی تاریخ: 25th, October 2025 GMT
ایران کی ریلوے کمپنی کے مطابق اس یادداشت پر ایران کے معاون وزیرِ ریلوے ڈاکٹر ذاکری ترکیہ کے ریلوے سربراہ ویسی کورت اور افغان ریلوئے کے سربراہ محمد اسحاق صاحبزاده نے دستخط کیے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ طالبان حکومت کی وزارتِ فوایدِ عامہ نے اعلان کیا ہے کہ افغانستان، ایران اور ترکیہ کے درمیان ریلوے لائنوں کی ترقی اور تجارتی ترانزٹ میں اضافے کے لیے ایک تین فریقی تعاون معاہدے پر دستخط ہو گئے ہیں۔ وزارت کے ترجمان محمد اشرف حق شناس کے مطابق یہ معاہدہ ترکیہ میں منعقد ہونے والی بین الاقوامی ریلوے یونین (UIC) کی چھتیسویں علاقائی کانفرنس کے موقع پر طے پایا، اس کے تحت خواف ہرات ریلوے لائن کو مزار شریف تک توسیع دینے کا منصوبہ شامل ہے۔
یادداشت تینوں ممالک اپنی تکنیکی، مالی اور انسانی صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں گے۔ معاہدے میں سرحدی گزرگاہوں پر سامان کی ترسیل میں سہولت، ریل ٹرانسپورٹ کی استعداد میں اضافہ، اور تکنیکی و تعلیمی تعاون پر بھی زور دیا گیا ہے۔ ایران کی ریلوے کمپنی کے مطابق اس یادداشت پر ایران کے معاون وزیرِ ریلوے ڈاکٹر ذاکری ترکیہ کے ریلوے سربراہ ویسی کورت اور افغان ریلوئے کے سربراہ محمد اسحاق صاحب زاده نے دستخط کیے ہیں۔
یہ پانچ سالہ مفاہمتی یادداشت تینوں ممالک کے درمیان ریلوے نیٹ ورک کی مرمت و دیکھ بھال، ڈیجیٹلائزیشن، بنیادی ڈھانچے کی ترقی، اور افرادی قوت کی تربیت جیسے شعبوں میں تعاون پر مبنی ہے۔ اس منصوبے کا بنیادی مقصد موجودہ ریلوے راستوں کی کارکردگی میں اضافہ اور ایک پائیدار ریلوے راہداری کا قیام ہے جو تینوں ممالک کو باہم جوڑے۔ طالبان حکومت کا کہنا ہے کہ منصوبے کی تکمیل کے بعد افغانستان علاقائی ریلوے نیٹ ورک سے منسلک ہو جائے گا۔
اس سے جنوبی ایشیا، مشرقِ وسطیٰ اور یورپ کے درمیان ایک نیا تجارتی راستہ قائم ہوگا۔ خواف ہرات ریلوے لائن افغانستان کے اہم ترین بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں میں سے ایک ہے، جس کا ایک حصہ پہلے ہی ایران کے تعاون سے مکمل ہو چکا ہے۔ یہ لائن افغانستان کو مغرب میں ایران کے ریلوے نیٹ ورک سے جوڑتی ہے، جو آگے چل کر ترکیہ اور یورپ سے منسلک ہو جاتی ہے۔ اس سے یہ کوریڈور ایشیا و یورپ کے درمیان تجارتی راستوں میں اپنی اہمیت کو نمایاں طور پر بڑھا لے گا۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
خانیوال پل حادثے کی انکوائری مکمل‘پاکستان ریلویز نے دو افسران کو ملازمت سے فارغ کر دیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 جون2026ء) پاکستان ریلویز نے خانیوال پل حادثے کی انکوائری مکمل ہونے کے بعد ذمہ دار افسران کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے دو افسران کو ملازمت سے فارغ کر دیا ہے۔ریلوے حکام کے مطابق سابق ڈویژنل انجینئر(ڈی ای این)ملتان عابد رزاق کو ملازمت سے برطرف کر دیا گیا ہے جبکہ سابق اسسٹنٹ انجینئر (اے ای این)خانیوال راجا یوسف کو بھی سروس سے برخاست کر دیا گیا ہے۔یاد رہے کہ خانیوال پل حادثے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ متعدد افراد زخمی ہوئے تھے۔ واقعے کے بعد وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کا اعلان کرتے ہوئے واضح کیا تھا کہ عوامی جانوں کے نقصان پر کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔وزیر ریلوے کی ہدایت پر حادثے کی جامع انکوائری شروع کی گئی تھی۔(جاری ہے)
انکوائری رپورٹ میں متعلقہ افسران کی غفلت اور ذمہ داری کا تعین کیا گیا جس کی روشنی میں محکمانہ کارروائی عمل میں لائی گئی۔
ریلوے حکام کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے اپنے زیرو ٹالرنس مقف پر قائم رہے اور حادثے کا کیس منطقی انجام تک پہنچایا گیا۔ وزارت ریلوے کا کہنا ہے کہ احتساب کا عمل جاری رہے گا اور غفلت، لاپروائی یا نااہلی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ مسافروں کے جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا اور ذمہ دار عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رہے گی۔