جعفر ایکسپریس حملہ؛ شہداء کے ورثاء کو 52 لاکھ فی کس اور بچوں کو نوکریاں دینے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 15th, March 2025 GMT
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 مارچ 2025ء ) وفاقی حکومت کی جانب سے بلوچستان کے علاقہ بولان میں جعفر ایکسپریس پر ہونے والے حملے کے شہدا کے ورثاء کو 52 لاکھ فی کس اور ان کے بچوں کو نوکریاں دینے کا اعلان کردیا گیا۔ لاہور میں ریلوے ہیڈ کوارٹرز میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیرریلوے حنیف عباسی نے سانحہ جعفر ایکسپریس میں شہدا کے لواحقین کو 52 لاکھ روپےاور بچوں کوریلوے میں نوکری دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد پاکستان میں چھپے ہوں یا افغانستان بھاگ جائیں، انہیں نہیں چھوڑا جائے گا، جعفر ایکسپریس پر حملے سے بھارتی دشمنی کھل کر سامنے آ گئی ہے، جس میں افغانستان بھی ملوث ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ قومی قیادت اب کسی دہشت گرد کو نہیں چھوڑے گی، سانحہ جعفر ایکسپریس سے ایک طرف قوم افسردہ ہے تو دوسری طرف ایک مخصوص سیاسی جماعت نے وہی بات کی جو بھارت نے زبان استعمال کی، ٹرین حادثے پر پی ٹی آئی بریگیڈ اور بھارتیوں نے فوج کو ٹارگٹ کیا ہوا ہے، بلاول بٹو زرداری، نواز شریف یا شہباز شریف کو ٹارگٹ نہیں کیا، کیا کروڑوں اربوں روپے فوج کو ٹارگٹ کرنے کے لیے پی ٹی آئی بریگیڈ کو نہیں ملے؟۔(جاری ہے)
حنیف عباسی کہتے ہیں کہ ایم ایل ون شروع کرنے کا اعلان کرتے کان پک گئے، اسے اپنے فنڈز سے شروع کریں گے، محکمہ ریلوے میں بروقت ٹرینیں چلوائیں گے، صفائی اور شفافیت کو یقینی بنائیں گے، اس پر کوئی کمپرومائز نہیں ہوگا، ریلوے اسٹیشنز کی اپ گریڈیشن، اسٹیشنز پر کیمرے اور کارگو کی اپ گریڈیشن کریں گے، جس طرح مسافر ٹرین میں ریونیو بڑھا ہے، اسی طرح سستا کارگو بھی کریں گے، اس کے علاوہ ریلوے پولیس میں کوئی مداخلت نہیں کریں گے بلکہ معاونت کریں گے، ریلوے پولیس کا اسکیل بھی پنجاب پولیس کے برابر کر دیا ہے۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے جعفر ایکسپریس کا اعلان کریں گے
پڑھیں:
اسلام آباد: ٹریفک پولیس کا ناکوں پر لرنر پرمٹ بنا کر دینے کا اعلان
ویب ڈیسک : آئی جی اسلام آباد کی ہدایت پر ٹریفک پولیس نے شہریوں کی سہولت کے لیے اہم قدم اٹھاتے ہوئے ٹریفک نظام کو مزید مؤثر اور جدید بنانے کا عمل شروع کر دیا ہے.
ڈرائیونگ لائسنس مہم کے دوسرے مرحلے میں ٹریفک پولیس نے اسلام آباد کے ناکوں پر ہی لرنر پرمٹ بنا کر دینے کا اعلان کیا ہے۔
سی ٹی او حمزہ ہمایوں کا کہنا ہے کہ شہری ناکوں پر موجود سہولت وینز سے پرمٹ حاصل کر سکیں گے۔ اسلام آباد ٹریفک پولیس کی سہولت وینز 4 ناکوں پر موجود ہوں گی، زیرو پوائنٹ، فیض آباد، جی 14 اورفارن آفس ناکوں پر سہولت ہو گی۔
پاکستان سپورٹس بورڈ نے ویٹ لفٹنگ کے کھلاڑیوں و عہدیداروں پر پابندیاں لگادیں
ان کا مزید کہنا تھا کہ ڈرائیونگ لائسنس نہ رکھنے والے شہری لرنر پرمٹ حاصل کر سکتے ہیں، لائسنس یا پرمٹ نہ رکھنے والے شہریوں کو موقع پر پرمٹ دیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ ناکوں پر موجود ٹریفک پولیس اہلکار گاڑیوں کے لائسنس چیک کر رہے ہیں تاکہ غیر لائسنس یافتہ ڈرائیونگ کی حوصلہ شکنی کی جا سکے۔
سی ٹی او نے مزید کہا کہ اسلام آباد ٹریفک پولیس شہریوں کو آسان اور شفاف سہولیات فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے، یہ مہم شہریوں میں ڈرائیونگ کے حوالے سے شعور اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کرے گی۔
لاہور: سیف سٹی اتھارٹی کا پولیس ڈرونز پائلٹ پروجیکٹ کا آغاز