اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 مارچ 2025ء ) وزیر ریلوے حنیف عباسی نے تصدیق کی ہے کہ جعفر ایکسپریس کے کئی مسافر اب تک یرغمال ہیں جنہیں دہشتگردوں سے بازیاب کروانے کے لیے کوششیں جاری ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے وزیر ریلوے سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، اس دوران انہوں نے جعفر ایکسپریس ٹرین کو ہائی جیک کرنے کی مذمت کی اور واقعے پر افسوس کا اظہار کیا، اس موقع پر وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا کہ یرغمال مسافروں مین خواتین اور بچے ہونے کی وجہ سے انتہائی احتیاط سے کوشش کی جارہی ہے، کوشش ہے مسافروں کو بحفاطت بازیاب کروالیا جائے۔

نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے کہا کہ ’دہشت گردی کا گریٹ پلان امریکی اسرائیلی بھارتی گٹھ جوڑ کا نتیجہ ہے، عوام کے جان و مال کی حفاظت کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کا ایک پیج پر آنا ناگزیر ہے‘، علاوہ ازیں جماعت اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے ریلوے پریم یونین کے صدر شیخ محمد انور کو بھی فون کیا اور ٹرین ڈرائیور امجد یاسین کی شہادت پر لواحقین سے اظہار تعزیت کیا۔

(جاری ہے)

دوسری طرف سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ اب تک کلیئرنس آپریشن کے دوران 155 یرغمال مسافروں کو سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں سے رہا کروا لیا، بازیاب مسافروں میں مردوں سمیت 31 عورتیں اور 15 بچے شامل ہیں، بازیاب مسافروں میں 17 زخمی بھی شامل تھے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا، 80 مسافروں میں سے 12 مسافر آب گم اور 11 مسافر مچھ میں اپنے رشتہ داروں کے پاس ٹھہرگئے، 57 مسافروں کو مچھ سے بذریعہ وین کوئٹہ پہنچا دیا گیا، سکیورٹی فورسز کی نگرانی میں مال بردار ٹرین مسافروں کو لے کر مچھ ریلوے سٹیشن پہنچی، دیگر بازیاب افراد کو بھی محفوظ مقامات پر پہنچایا جارہا ہے۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے وزیر ریلوے مسافروں کو

پڑھیں:

اب پاکستان کی فضاؤں میں چینی ساختہ مسافر بردار طیارے اڑان بھریں گے 

 ایئر کراچی پاکستان میں چینی ساختہ مسافر بردار طیارے لانے کو تیار ہے جب کہ ڈومیسٹک مسافر غیر معمولی رعایت کا فائدہ اٹھا سکیں گے۔

چیئرمین ایئر کراچی  حنیف گوہر نے کہا کہ ڈومیسٹک ٹکٹس کی قیمت چالیس فیصد تک کم ہوگی، ابتدا میں چینی پائلٹ ہی طیارے آپریٹ کریں گے۔

چینی طیارے قیمت میں ایئر بس اور بوئنگ کے مقابلے میں آدھی قیمت پر ہے، آدھی قیمت کے باعث لیز کی قیمت بھی کم ہوگی جس کا فائدہ مسافروں کو ملے گا۔

مسافروں کے لئے ٹکٹ میں چالیس فیصد تک کمی ہوگیں، ابتدا میں چینی پائیلٹ طیارے چلائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہماری کوشیش ہے کہ چینی طیاروں کے سمیولیٹر اور ریزرو انجن بھی یہاں لائیں جائیں۔

سول ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ ہمیں چینی طیاروں پر اعتراض نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ سول ایوی ایشن ہمیں اجازت دینے کو تیار ہے، چینی طیارہ 919 ماڈل ہے اور یہ 150 مسافروں کو لے جاسکتا ہے۔

https://cdn.jwplayer.com/players/EB4GGpAO-jBGrqoj9.html

متعلقہ مضامین

  • سعودی عرب میں ٹرین سے سفر کرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ریکارڈ
  • ڈیرہ مراد جمالی: بم دھماکے سے متاثرہ ریلوے ٹریک بحال
  • پشاور سے کوئٹہ جانیوالی جعفر ایکسپریس کو سکیورٹی خدشات پر سبی ریلوے اسٹیشن پر روک لیا گیا
  • جعفرایکسپریس منسوخ، 3 سو مسافر شٹل ٹرین کے ذریعے کوئٹہ روانہ
  • بوگیوں کی قلت؛ ایڈوانس ٹکٹیں لینے والے مسافروں کا احتجاج،رقم ری فنڈ کرنے کا اعلان
  • بلوچستان میں مسافر ٹرین پر دہشتگردوں کے حملے کی کوشش ناکام
  • سبی میں ریلوے ٹریک دھماکے سے تباہ، بولان ایکسپریس بڑی تباہی سے بچ گئی
  • اب پاکستان کی فضاؤں میں چینی ساختہ مسافر بردار طیارے اڑان بھریں گے 
  • سبی: بختیار آباد کے قریب ریلوے ٹریک دھماکے سے تباہ، بولان میل متاثر
  • کراچی ایئرپورٹ پر مسافروں کا سامان چوری کرنے والا پی آئی اے کا ملازم گرفتار