کراچی:

مائی کلاچی ریلوے پھاٹک پر مال گاڑی کی آئل ٹینکر سے ٹکر کے باعث بڑے حادثے کا شکار ہوا، جس کے نتیجے میں متعدد ٹینکرز اور ٹرالر بھی آپس میں ٹکرا گئے۔

اس حادثے میں آئل ٹینکر کا ڈرائیور اپنے کیبن میں پھنس کر رہ گیا، جسے ایدھی کے رضاکاروں اور شہریوں کی مدد سے نکال کر زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔

حادثے کے باعث مائی کلاچی روڈ، ایم ٹی خان روڈ اور بوٹ بیسن پر شدید ٹریفک جام ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق مائی کلاچی ریلوے پھاٹک پر مال گاڑی کی آئل ٹینکر سے ٹکر کے نتیجے میں آئل ٹینکر مکمل طور پر تباہ ہوگیا، جبکہ اس کا ڈرائیور کیبن میں پھنس گیا۔

ٹکر کے بعد ٹینکر کے عقب میں موجود دیگر ٹینکرز اور ٹرالر بھی بے قابو ہو کر آپس میں ٹکرا گئے، جس سے حادثے کی شدت میں مزید اضافہ ہوا۔

ایدھی کی رضاکاروں، پولیس اور مقامی شہریوں نے تقریباً ایک گھنٹے کی جدوجہد کے بعد ٹینکر کے اگلے حصے کو توڑ کر زخمی ڈرائیور کو باہر نکالا اور جناح اسپتال منتقل کیا۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت 50 سالہ عبد الستار کے طور پر ہوئی ہے۔

حادثے کے باعث مائی کلاچی روڈ، ایم ٹی خان روڈ اور بوٹ بیسن پر ٹینکرز اور ٹریلرز کی لمبی قطاریں لگ گئیں، جس سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔

ٹریفک پولیس حکام کے مطابق مائی کلاچی روڈ کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا تھا، لیکن بعد ازاں کرین کی مدد سے ٹینکر کو مال گاڑی سے جدا کیا گیا اور ٹریفک کی روانی بحال کرائی جا رہی ہے۔

ریلوے پھاٹک پر تعینات گیٹ کیپر کے مطابق، مال گاڑی کی آمد پر اس نے ٹینکر اور دیگر گاڑیوں کو روکنے کے لیے لائٹ دکھائی تھی، مگر ٹینکر کی رفتار زیادہ تھی اور وہ نہیں رک سکا۔

تاہم عینی شاہدین نے الزام عائد کیا ہے کہ گیٹ کیپر سو رہا تھا اور پھاٹک پر لائٹ نہیں دکھائی گئی۔ ریلوے حکام واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: آئل ٹینکر مال گاڑی

پڑھیں:

کورنگی روڈ کالا پل کے قریب پکنک پرجانے والی اسکول بس حادثے کا شکار

کراچی میں کورنگی روڈ کالا پل کے قریب پکنک پرجانے والی اسکول بس حادثے کا شکار ہوگئی، بس میں 40 سے زائد طلبا وطالبات، اساتذہ اوراسکول پرنسپل سوار تھے جو کہ خوش قسمتی سے محفوظ رہے۔

رپورٹ کے مطابق کورنگی روڈ کالا پل کے قریب پکنک پر جانے والی اسکول بس حادثے کا شکارہو گئی، بس میں 40 سے زائد طلبا و طالبات، اساتذہ اور اسکول پرنسپل سوار تھے جو کہ خوش قسمتی سے محفوظ رہے۔

حادثے کی اطلاع  ملنے پر ٹریفک پولیس موقع پر پہنچ گئی، ٹریفک پولیس کےمطابق  بس ڈرائیور نے پہلے موٹرسائیکل کو ٹکر ماری، ڈرائیور بس بھگا کر فرار ہونے کی کوشش میں حادثہ کر بیٹھا۔

ڈرائیور نے بس حفاظتی بیریئر سے ٹکرا دی، بس ڈرائیور اسکول کے ننھے بچوں کوموقع پرچھوڑکرفرارہوگیا۔

ٹریفک پولیس کے مطابق اسکول بچے پکنک کے لیے کراچی زولوجیکل گارڈن جا رہے تھے، حادثہ ڈرائیور کی لاپرواہی سے پیش آیا خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، تمام بچے محفوظ ہیں، پولیس نے بس کو تحویل میں لیکراس کے ڈرائیورکی تلاش شروع کردی۔

متعلقہ مضامین

  • لاہور:  نجی سوسائٹی میں کم عمر ڈرائیور نے تیز رفتاری کرتے ہوئے فیملی کو کچل دیا 
  • کورنگی روڈ کالا پل کے قریب پکنک پرجانے والی اسکول بس حادثے کا شکار
  • گلستان جوہر سے بے نام ڈمپر پکڑا گیا، ڈرائیور گرفتار
  • مدینہ میں آئل ٹینکر بھارتی عمرہ زائرین کی بس سے ٹکرا گیا‘ 45 افراد جاں بحق
  • کراچی میں موٹر سائیکل سوار خواتین کو گاڑی کی ٹکر، ایک خاتون جاں بحق
  • کراچی میں موٹر سائیکل سوار خواتین کو گاڑی نے ٹکر ماردی، ایک خاتون جاں بحق
  • خانیوال: بس اور ٹرالر میں تصادم، ڈرائیور جاں بحق، 12 مسافر شدید زخمی
  • پاکستان ایکسپریس؛ دہلی کے چائے خانے سے ریاست مدینہ تک
  • لودھراں: ٹریلر اور وین کے درمیان تصادم، دو موٹر سائیکل سوار جاں بحق
  • راجستھان میں اونٹ گاڑی کی چھت توڑ کر اندر پھنس گیا