اسٹیل ملز کے برطرف ملازمین نے بن قاسم ریلوے ٹریک پر دھرنا دے دیا، ٹرین آپریشن معطل
اشاعت کی تاریخ: 7th, April 2025 GMT
پاکستان اسٹیل ملز کے برطرف کیے گئے ملازمین اپنے حق کے لیے سڑکوں پر نکل آئے ہیں، اور بن قاسم ریلوے ٹریک پر دھرنا دے دیا ہے جس کے باعث کراچی سے اندرون ملک جانے اور آنے والی ٹرین سروس معطل ہوگئی۔
مظاہرین 6 ہزار ملازمین کو بحال کرنے کا مطالبہ کررہے ہیں، اس کے علاوہ اسٹیل ٹاؤن میں بجلی اور گیس کی بحالی کا مطالبہ بھی کیا جارہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں پاکستان اسٹیل ملز کو برباد کرنے والے کون؟
ڈی ایس ریلویز کراچی ناصر خلیلی نے میڈیا کو بتایا کہ دوپہر ساڑھے بارہ بجے سے مل ملازمین ٹریک پر احتجاج کررہے ہیں جس کے باعث ٹرین آپریشن معطل ہے۔
انہوں نے کہاکہ ڈاؤن ٹریک پر ملت، گرین لائن، کراچی ایکسپریس اور شاہ حسین ٹرین رکی ہوئی ہیں اور اپ ٹریک پر رحمان بابا، علامہ اقبال ایکسپریس اور قراقرم ایکسپریس رکی ہوئی ہیں۔
ڈی ایس ریلویز نے کہاکہ ہم اسٹیل ملز انتظامیہ سے مذاکرات کے لیے رابطہ کررہے ہیں، ہماری جانب سے مظاہرین سے براہِ راست بات نہیں کی جارہی۔
یہ بھی پڑھیں پی آئی اے کی نجکاری پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت کی جائے،اسٹیل ملز سندھ حکومت خرید لےگی، بلاول بھٹو
دوسری جانب میڈیا رپورٹس میں بتایا جارہا ہے کہ کچھ دیر بعد ڈپٹی کمشنر ملیر، ایس ایس پی ملیر مظاہرین کے وفد سے ملاقات کرکے ریلوے ٹریک کلیئر کروانے کی کوشش کریں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews برطرف ملازمین پاکستان اسٹیل ملز ٹرین آپریشن معطل ریلوے ٹریک دھرنا مطالبات وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: برطرف ملازمین پاکستان اسٹیل ملز ریلوے ٹریک دھرنا مطالبات وی نیوز ریلوے ٹریک اسٹیل ملز ٹریک پر
پڑھیں:
کالا شاہ کاکو ریلوے ٹریک بحال ،فٹنس رپورٹ جاری ،وزیرریلوے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اگست2025ء)وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے کہا ہے کہ کالا شاہ کاکو ریلوے ٹریک بحال کر دیا گیا ہے اور فٹنس رپورٹ بھی جاری کر دی گئی ہے، ذمہ داران کو سیدھا جیل بھیجیں گے۔(جاری ہے)
وزارت ریلوے کی جانب سے ہفتہ کو جاری بیان میں وفاقی وزیر نے کہا کہ بحال کئے گئے ٹریک سے دن ڈیڑھ بجے جعفر ایکسپریس ٹریک سے گزریگی اور اسلام آباد ایکسپریس بھی ہفتہ کو معمول کے مطابق روانہ ہو گی۔
انہوں نے کہا کہ دیگر ٹرینیں بھی اپنے اپنے روٹس پر معمول کے مطابق روانہ ہوں گی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ تمام زخمی مسافر طبی امداد کے بعد ڈسچارج کر دیے گئے ہیں۔ محمد حنیف عباسی نے کہا کہ فیڈرل گورنمنٹ انسپکٹر آف ریلویز کی سربراہی میں انکوائری کمیٹی تشکیل دی گئی ہے اور سات روز میں رپورٹ وزارت میں پیش کی جائے گی۔ وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ ذمہ داران کو سیدھا جیل بھیجیں گے۔