وزیرریلوے کی ازبکستان کے سفیر کے درمیان ملاقات ،ازبکستان-افغانستان۔ پاکستان ریلوے ٹرانزٹ راہ داری کے منصوبے پر تفصیلی تبادلہ خیال
اشاعت کی تاریخ: 3rd, June 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جون2025ء)وزیر اعظم پاکستان کے ویژن کے تحت وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی اور پاکستان میں ازبکستان کے سفیر علی شیر تختائف کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں ازبکستان-افغانستان۔ پاکستان ریلوے ٹرانزٹ راہ داری کے منصوبے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔فریقین نے اس منصوبے کو خطے کی اقتصادی ترقی کے لیے سنگ میل قرار دیا۔
دونوں فریقین نے تقریباً 850 کلومیٹر طویل ریلوے کنیکٹیویٹی کے منصوبے پر تعاون کو حتمی شکل دینے پر اتفاق کیا۔اس راہ داری سے افغانستان میں 647 کلومیٹر نئے ریلوے لائن کی تعمیر کی جائیگی،اس منصوبے کو وسطی ایشیا اور جنوبی ایشیا کے درمیان پہلا براہِ راست ریلوے کورڈور قرار دیا۔محمد حنیف عباسی نے کہاکہ منصوبہ مکمل ہونے کے بعد پاکستان کو وسطی ایشیا تک سب سے مختصر راستہ میسر آ جائے گا،اس کوریڈور کے ذریعے تجارت کے وقت اور لاگت میں نمایاں کمی ممکن ہوگی۔(جاری ہے)
وزیرریلوے نے کہاکہ اس راہ داری کے تحت سالانہ 15 ملین ٹن سامان کی ترسیل کی صلاحیت کو خطے میں تجارتی حجم میں اضافہ ہوگا۔ وزیر ریلوے نے کہاکہ پاکستان کے بندرگاہوں سے وسطی ایشیا کو براہِ راست رسائی فراہم کرنے کے اس منصوبے کو عالمی منڈیوں تک رسائی بڑھانے والا اہم سنگ میل قرار دیا گیا۔محمد حنیف عباسی نے کہاکہ منصوبہ چین کے بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کے تحت خطے میں سرمایہ کاری اور انفراسٹرکچر کی ترقی کا اہم سنگ میل ہے۔ دونوں ممالک نے افغانستان میں امن و استحکام کے لیے اس منصوبے کے مثبت اثرات کو سراہا۔ازبکستان کے سفیر نے پاکستان کے ریلوے سیکٹر میں سرمایہ کاری کے مواقع پر روشنی ڈالی۔ تفصیلی ملاقات میں دونوں فریقین نے ریلوے شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔دونوں فریقین نے تجارتی و اقتصادی تعاون کو فروغ دینے کے لیے مشترکہ اقدامات پر اتفاق کیا۔وزیر ریلوے نے ازبکستان کے تجربات سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ریلوے کی جدید کاری اور ترقی کو مزید مستحکم بنانے کا عزم ظاہر کیا۔ملاقات کے آخر میں دونوں نے ریلوے اور دیگر اہم اقتصادی شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے اور مشترکہ منصوبوں پر کام جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے پر اتفاق کیا ازبکستان کے نے کہاکہ راہ داری
پڑھیں:
وزیرتجارت کی ایران کے وزیر زراعت غلام رضا نوری سے ملاقات، دونوں ممالک کے درمیان زرعی تعاون بڑھانے پراتفاق
تہران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2025ء)وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے ایران کے وزیر زراعت غلام رضا نوری سے ملاقات کی جس میں ایران اور پاکستان کے درمیان جاری زرعی تعاون کو آگے بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔(جاری ہے)
وزارت تجارت سے جاری پریس ریلیز کے مطابق جمعرات کو ہونے والی ملاقات کے دوران دونوں فریقین نے مشترکہ کمیٹی برائے زرعی تعاون کے فیصلوں پر عمل درآمد کیلئے اپنے عزم کا اعادہ کیا اور گزشتہ ماہ پاکستان کے وزیر برائے قومی غذائی تحفظ کے دورے کے دوران طے پانے والے مفاہمت کے مطابق زرعی مصنوعات کی درآمدات میں سہولت فراہم کرنے پر اتفاق کیا۔
ایرانی وزارت زراعت اگلے دو ہفتوں کے اندر ایک اعلیٰ سطحی وفد پاکستان روانہ کرے گی تاکہ ایران کو پاکستانی مکئی کی برآمد کے انتظامات کو حتمی شکل دی جا سکے۔ جام کمال خان نے پاکستانی چاول اور گوشت کی درآمدات بڑھانے پر ایرانی فریق کا بھی شکریہ ادا کیا۔ایران نے پاکستان کی سیڈ کونسلز کے ساتھ بیجوں کی نشوونما اور بیماریوں کے خلاف مزاحمت کرنے والی اقسام کی پیداوار کے بارے میں مشترکہ مطالعات شروع کرنے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا، جس کا مقصد دونوں ممالک میں غذائی تحفظ اور زرعی اختراع کے شعبوں کو مضبوط بنانا ہے۔