پاکستان کے تمام انٹرنیشنل کرکٹرز ایک ڈومیسٹک ٹورنامنٹ لازمی کھیلیں گے:محسن نقوی
اشاعت کی تاریخ: 3rd, June 2025 GMT
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کی زیرِ صدارت ہونے والے اہم اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ پاکستان کے تمام انٹرنیشنل کرکٹرز ایک ڈومیسٹک ٹورنامنٹ لازمی کھیلیں گے۔ہیڈ کوچ مائیک ہیسن، چیف آپریٹنگ افسر سمیر احمد، مینجر نوید اکرم چیمہ، ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ عثمان واہلہ، ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس سینٹرز عاقب جاوید اور کپتان سلمان آغا نے اجلاس میں شرکت کی۔اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ انٹرنیشنل کرکٹرز کے ساتھ کھیلنے سے ڈومیسٹک پلیئرز کی گرومنگ ہوگی۔انہوں نے کہا کہ ڈومیسٹک کرکٹ کا مضبوط ڈھانچہ ہی بہترین کرکٹرز کو آگے لا سکتا ہے، ڈومیسٹک کرکٹرز سے ہی انٹرنیشنل کرکٹرز کا اچھا بیک اپ ملے گا۔ اجلاس میں سینٹرل کنٹریکٹ پر کام شروع کرنے، پاکستانی ٹیم کی جنوبی افریقہ، سری لنکا کے خلاف ہوم سیریز اور دورہ ویسٹ انڈیز اور بنگلادیش کی تیاریوں پر بریفنگ دی گئی۔ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ عثمان واہلہ نے آئندہ کرکٹ سیریز کے بارے بریفنگ دی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: انٹرنیشنل کرکٹرز انٹرنیشنل کرکٹ
پڑھیں:
شہباز شریف سے محسن نقوی کی ملاقات، امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال
ذرائع کے مطابق وزیراعظم سے وفاقی وزیر داخلہ نے ملاقات کی، دوران ملاقات ملک کی مجموعی داخلی سلامتی، امن و امان کی صورتحال، انسداد دہشتگردی کے اقدامات اور سیکیورٹی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیر داخلہ نے ملاقات کی، ملک کی مجموعی داخلی سلامتی، امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ملاقات کی، دوران ملاقات ملک کی مجموعی داخلی سلامتی، امن و امان کی صورتحال، انسداد دہشتگردی کے اقدامات اور سیکیورٹی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وفاقی وزیر داخلہ نے وزیراعظم کو ملک میں امن و امان کی مجموعی صورتحال سے آگاہ کیا جس پر وزیراعظم نے وزیر داخلہ اور ان کی ٹیم کی کاوشوں کو سراہا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ، قانون کی بالادستی اور دہشتگردی کا مکمل خاتمہ حکومت کی اولین ترجیحات ہیں۔ وزیراعظم نے وفاقی وزیر داخلہ کو شہریوں کےجان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے مربوط اور مؤثر اقدامات جاری رکھنے کی ہدایت کی۔