کوئٹہ:

عید اسپیشل ٹرین کوئٹہ سے 450 سے زائد مسافروں کو لے کر پشاور کے لیے روانہ ہو گئی۔

ڈی ایس ریلوے عمران حیات کے مطابق یہ اسپیشل ٹرین اہم شہروں سے ہوتی ہوئی پشاور پہنچے گی اور مختلف اسٹیشنز پر مقررہ توقف کرے گی تاکہ مسافروں کو زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کی جا سکے۔

عید کے موقع پر عوامی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے پاکستان ریلوے کی جانب سے اس خصوصی ٹرین کا اہتمام کیا گیا ہے، جس میں مجموعی طور پر 650 مسافروں کے بیٹھنے کی گنجائش موجود ہے۔ تاہم روانگی سے قبل ہی 450 سے زائد مسافروں کی بکنگ مکمل ہو چکی تھی۔

ٹرین کی روانگی کے موقع پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے تھے۔ عمران حیات نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ ٹرین اور ٹریک کی حفاظت کے لیے خصوصی اقدامات کیے گئے ہیں تاکہ مسافر عید کے سفر کو پُرامن اور محفوظ انداز میں مکمل کر سکیں۔

انہوں نے کہا کہ ریلوے انتظامیہ نے عید کے موقع پر مسافروں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنے کا عزم کر رکھا ہے اور اسپیشل ٹرین کی روانگی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ ہمارا مقصد عوام کو محفوظ، آرام دہ اور بروقت سفری سہولت دینا ہے اور اس کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: اسپیشل ٹرین مسافروں کو

پڑھیں:

برطانیہ میں ٹرین پر چاقو سے حملہ، 10 افراد زخمی، دو مشتبہ حملہ آور گرفتار

لندن: برطانیہ کے علاقے کیمرج شائر میں ٹرین کے اندر چاقو کے حملے کے نتیجے میں 10 افراد زخمی ہو گئے، جن میں سے 9 کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

پولیس کے مطابق یہ واقعہ ڈانکاسٹر سے لندن کنگز کراس جانے والی ٹرین میں پیش آیا، جو شام 6 بج کر 25 منٹ پر روانہ ہوئی تھی۔

واقعے کے بعد پولیس نے ہنٹنگڈن اسٹیشن پر کارروائی کرتے ہوئے دو مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا۔

زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا، جبکہ دیگر مسافروں کو لندن جانے والی بسوں کے ذریعے روانہ کیا گیا۔

پولیس نے اس واقعے کو ’بڑا حادثہ‘ قرار دیا ہے اور بتایا کہ انسدادِ دہشت گردی ماہرین تحقیقات میں معاونت کر رہے ہیں۔

ایک عینی شاہد نے بتایا کہ اُس نے ایک شخص کو خون آلود بازو کے ساتھ بھاگتے اور چیختے ہوئے دیکھا، “ان کے پاس چاقو ہے، بھاگو!” — اس کے فوراً بعد ایک اور شخص زمین پر گرا نظر آیا۔

برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے اس افسوسناک واقعے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ حملہ “انتہائی پریشان کن” ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ افواہوں سے گریز کریں اور پولیس کی ہدایات پر عمل کریں۔

پولیس نے کہا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں، تاہم حملے کی وجوہات تاحال سامنے نہیں آئیں۔

متعلقہ مضامین

  • برطانیہ: ٹرین میں چاقوزنی کی واردات، 10 افراد زخمی، 9 کی حالت تشویشناک
  • اے ایس ایف کی پشاور، ملتان میں کامیاب کارروائی، مسافروں سے 1.5 کلو منشیات برآمد
  • اے ایس ایف کا کامیاب آپریشن، 1.5 کلو منشیات ضبط
  • برطانیہ میں ٹرین پر چاقو سے حملہ، 10 افراد زخمی، دو مشتبہ حملہ آور گرفتار
  • ٹرینوں میں بغیر ٹکٹ سفر کرنیوالے مسافروں کو لاکھوں روپے جرمانہ
  • برطانیہ، ٹرین میں چاقو حملے میں 10 افراد زخمی، 9 کی حالت تشویشناک
  • برطانیہ: ٹرین میں چاقو کے حملوں سے 3 افراد زخمی
  • لندن جانے والی ٹرین میں چاقو حملہ، 10 افراد زخمی، 2 گرفتار
  • چین کا نیا خلائی مشن شین ژو 21 روانہ
  • 11 ٹرینوں کی اوپن نیلامی، پاکستان ریلوے کا بڑا فیصلہ