اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی صدارت کے لیے سابق جرمن وزیر خارجہ اینالینا بیربوک کو منتخب کرلیا گیا ہے۔ وہ ستمبر 2025 میں کیمرون سے تعلق رکھنے والے موجودہ صدر فیلیمن یانگ کی جگہ یہ منصب سنبھالیں گی۔ جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے بیربوک نے کہا کہ وہ تمام 193 رکن ممالک کے ساتھ دیانتداری اور اعتماد پر مبنی مکالمے کے ذریعے کام کریں گی۔

خفیہ رائے شماری کے ذریعے ہونے والے انتخاب میں بیربوک نے 188 میں سے 167 ووٹ حاصل کیے، جبکہ 14 ممالک نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ اقوام متحدہ اس وقت سیاسی اور مالی دباؤ کا سامنا کر رہا ہے اور دنیا میں جاری 120 سے زائد مسلح تنازعات یہ ثابت کرتے ہیں کہ تنظیم کا بنیادی مقصد دنیا کو جنگ سے بچانا تاحال مکمل نہیں ہوا۔

مزید پڑھیں: جرمنی میں خود کو بادشاہ قرار دینے والا شخص گرفتار، ‘سلطنت’ پر پابندی عائد

انہوں نے پائیدار ترقی کے اہداف حاصل کرنے کے لیے جرات مندانہ، منصفانہ اور انقلابی اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریش نے ان کے انتخاب کو تاریخی قرار دیا اور کہا کہ بیربوک کا نعرہ ’بیٹر ٹوگیدر‘ آج کے بکھرے ہوئے عالمی منظرنامے میں امید کی کرن ہے۔

اینالینا بیربوک جنرل اسمبلی کی صدارت سنبھالنے والی صرف 5ویں خاتون ہوں گی۔ وہ 1980 میں جرمنی کے شہر ہینوور میں پیدا ہوئیں، سیاسیات میں گریجویشن کے بعد لندن اسکول آف اکنامکس سے قانون میں ماسٹرز کیا، اور 2013 سے جرمن پارلیمنٹ کی رکن ہیں۔

2021 سے 2025 تک انہوں نے وفاقی وزیر خارجہ کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے امید ظاہر کی ہے کہ بیربوک کی قیادت میں جنرل اسمبلی اتحاد، یکجہتی اور مشترکہ حل کی راہ ہموار کرے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اقوام متحدہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اینالینا بیربوک سابق جرمن وزیر خارجہ اینالینا بیربوک سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریش.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اقوام متحدہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریش اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے لیے

پڑھیں:

وزیراعظم شہبازشریف آج سہ ملکی دورے پر روانہ ہوں گے

وزیراعظم شہباز شریف سہ ملکی دورے پر آج روانہ ہوں گے۔وزیراعظم محمد شہباز شریف آج سعودی عرب پہنچیں گے، سعودی ولی عہد شہزاد محمد بن سلمان سے ملاقات طے ہے، شہباز شریف دورہ سعودی عرب مکمل کر کے برطانیہ روانہ ہوں گے، وزیراعظم کی برطانوی حکام سے بھی ملاقاتیں متوقع ہیں۔شہباز شریف 21 ستمبر کو برطانیہ سے امریکا جائیں گے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کا امکان ہے، وزیراعظم نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کریں گے، وزیراعظم کا جنرل اسمبلی سے خطاب 26 ستمبر کو ہو گا۔وزیراعظم کی 22 ستمبر کو فلسطین سے متعلق دو ریاستی حل کی سربراہ کانفرنس میں شرکت بھی متوقع ہے۔

متعلقہ مضامین

  • اقوام متحدہ: 2026 کے مجوزہ بجٹ میں اصلاحات اور 500 ملین ڈالر کٹوتیاں
  • یو این چیف کا عالمی مسائل کے حل میں سنجیدگی اختیار کرنے پر زور
  • وزیر اعظم شہباز شریف  حجاز مقدس کے سرکاری دورہ پر سعودی عرب پہنچ گئے
  • وزیراعظم شہبازشریف آج سہ ملکی دورے پر روانہ ہوں گے
  • غزہ کی صورتحال اخلاقی، سیاسی اور قانونی طور پر ناقابلِ برداشت ہے، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ
  • اسحاق ڈار کو جرمن وزیرخارجہ کا فون، علاقائی و عالمی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال
  • اسرائیل غزہ میں فلسطینیوں کو مٹانے کے لیے نسل کشی کر رہا ہے، اقوام متحدہ
  • لاہور، سپیکر پنجاب اسمبلی سے نئے ترک قونصل جنرل کی ملاقات
  • وزیراعظم شہباز شریف کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے 25 ستمبر کو ملاقات کی تیاریاں
  • قطر تنہا نہیں، عرب اور اسلامی دنیا اس کے ساتھ ہے، سیکریٹری جنرل عرب لیگ