وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 22nd, July 2025 GMT
نیویارک (طاہر محمود چوہدری سے)پاکستان کے نائب وزیراعظم/وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نےاقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹرz میں ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران اسحاق ڈار نے کثیرالجہتی کے لیے پاکستان کے غیر متزلزل اور پُرعزم وابستگی اور انتہائی اہم عالمی چیلنجوں سے نمٹنے میں اقوام متحدہ کے مرکزی کردار کی تصدیق کی۔ وزیر خارجہ نے تنازعات کے حل، پائیدار ترقی کو فروغ دینے اور دنیا بھر کے تمام لوگوں کے بنیادی حقوق کو برقرار رکھنے میں اقوام متحدہ کے کردار کو مضبوط بنانے پر پاکستان کے سیکرٹری جنرل کی توجہ کا یقین دلایا۔
منیب فاروق نے اے ٹی سی سرگودھا کا فیصلہ ریاستی برہمی کا نتیجہ قرار دے دیا
سیکرٹری جنرل نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پاکستان کی موجودگی اور اقدامات کو سراہا۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل
پڑھیں:
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پاکستان کی قرارداد متفقہ طور پر منظور
اقوام متحدہ:اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے تنازعات کے پرامن حل کے لیے پاکستان کی جانب سے پیش کی گئی قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی۔
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس ہوا اور اجلاس میں پاکستان کی جانب سے قرارداد پیش کی گئی، قرارداد 2788 (2005) میں تنازعات کے پرامن حل کے طریقہ کار کو مضبوط بنانے کی کوشش کی گئی ہے۔
قرارداد میں رکن ممالک پر زور دیا گیا ہے کہ وہ تنازعات کے حل کے لیے پرامن ذرائع استعمال کریں اور تنازعات کے پرامن حل کے لیے سلامتی کونسل کی قراردادوں پر موثر عمل درآمد کے لیے ضروری اقدامات کریں۔
رکن ممالک اور اقوام متحدہ کو تنازعات کو بڑھنے سے روکنے کے طریقے اور ذرائع تلاش کرنے کی ترغیب دی گئی ہے، جس میں بروقت سفارتی کوششیں، ثالثی، اعتماد سازی اور بین الاقوامی، علاقائی اور ذیلی علاقائی سطحوں پر بات چیت شامل ہے۔
پاکستان کی قرارداد میں تنازعات کے پرامن حل کے لیے تمام علاقائی اور ذیلی علاقائی تنظیموں کی کوششوں کو بڑھانے اور ان تنظیموں اور اقوام متحدہ کے درمیان تعاون مضبوط بنانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔