پنجاب اسمبلی، سینٹ کی خالی نشست پر انتخابات کیلئے تیاریاں مکمل
اشاعت کی تاریخ: 24th, May 2025 GMT
حکومتی اتحاد نے انتخاب کے حوالے سے تیاری کو حتمی شکل دیدی ہے۔ سینیٹ کی نشست پر جمعیت اہلحدیث حافظ عبدالکریم کی جیت یقینی ہے۔ حکومتی اتحادی جماعتوں نے اپنے ارکان کو 29 مئی کو اسمبلی پہنچنے کا حکم دیا ہے۔ پیپلز پارٹی، آئی پی پی اور ق لیگ کی جانب سے ارکان اسمبلی کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ29 مئی کو اسمبلی نہ پہنچنے والے ارکان کیخلاف کارروائی کی جا سکتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب اسمبلی میں سینیٹ کی خالی نشست پر انتخابات کی تیاریاں مکمل ہیں۔ لیگی امیدوار حافظ عبدالکریم اور پی ٹی آئی کے مہر عبدالستار میں مقابلہ ہوگا۔ حکومتی اتحاد نے انتخاب کے حوالے سے تیاری کو حتمی شکل دیدی ہے۔ سینیٹ کی نشست پر جمعیت اہلحدیث حافظ عبدالکریم کی جیت یقینی ہے۔ حکومتی اتحادی جماعتوں نے اپنے ارکان کو 29 مئی کو اسمبلی پہنچنے کا حکم دیا ہے۔ پیپلز پارٹی، آئی پی پی اور ق لیگ کی جانب سے ارکان اسمبلی کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ29 مئی کو اسمبلی نہ پہنچنے والے ارکان کیخلاف کارروائی کی جا سکتی ہے۔
پنجاب اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے 14، آئی پی پی کے6 ووٹ ہیں۔ پاکستان مسلم لیگ ق کے 10 ووٹ ہیں۔ اپوزیشن کو مخصوص نشستیں نہ ملنے سے ایوان371 کی بجائے 341 ارکان پر مشتمل ہے۔ سینیٹ نشست پر کامیابی کیلئے موجودہ تعداد کے مطابق امیدوار کو 171 ووٹ درکار ہیں۔ ن لیگ کے امیدوار کو اتحادیوں سمیت 236 ارکان کی حمایت حاصل ہے۔ پی ٹی آئی اور سنی اتحاد کونسل کے امیدوار کو 103 ارکان کی حمایت حاصل ہے۔ سینیٹ کی یہ نشست علامہ ساجد میر کی وفات کے باعث خالی ہوئی تھی۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: مئی کو اسمبلی سینیٹ کی ارکان کی
پڑھیں:
شہباز شریف سمیت حکومتی شخصیات کو 21 تحائف ملے، توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری
فوٹو: فائلوزیراعظم اور نائب وزیراعظم سمیت مختلف اعلیٰ حکومتی شخصیات کو 21 قیمتی تحائف ملے، کابینہ ڈویژن نے اپریل تا جون توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری کردیا۔
کابینہ ڈویژن کے مطابق وزیراعظم اور نائب وزیراعظم توشہ خانہ تحائف وصول کرنے والوں میں شامل ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف کو ایک شوگر باؤل، قیمتی قلم، مسجد نبویﷺ کا ماڈل، شیلڈ اور ٹائی بطور تحفہ ملی۔
دستاویز کے مطابق وزیراعظم کو چینی خلائی اسٹیشن کا ماڈل، ایک کپ، گھڑی اور شیلڈ بھی بطور تحفہ ملی۔
دستاویز کے مطابق نائب وزیراعظم کو چمڑے سے بنا چینی بیلٹ، مصری اسٹیچو کا ماڈل اور کف لنکس بطور تحفہ ملے۔
دونوں اعلیٰ ترین حکومتی شخصیات نے حاصل ہونے والے تحائف توشہ خانہ میں جمع کرا دیے۔ کابینہ ڈویژن کے مطابق وزیراعظم اور نائب وزیراعظم کو ملنے والے تحائف کی قیمتوں کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے۔