Jang News:
2025-05-24@08:40:30 GMT

پاکستان نیوی آرڈیننس ترمیمی بل سینیٹ میں پیش

اشاعت کی تاریخ: 24th, May 2025 GMT

پاکستان نیوی آرڈیننس ترمیمی بل سینیٹ میں پیش

—فائل فوٹوز

پاکستان نیوی آرڈیننس میں ترمیم کا بل سینیٹ میں پیش کر دیا گیا، یہ بل قومی اسمبلی سے منظور ہو چکا ہے۔

ترمیمی بل کے مطابق صدرِ مملکت پاکستان نیوی اور اس کے ریزرو کو بڑھا سکیں گے، نیوی کا کنٹرول اور کمانڈ وفاقی حکومت کے پاس ہو گی، نیوی کا انتظام چیف آف نیول اسٹاف کو تفویض ہو گا۔

پاکستان نیوی آرڈیننس کے ترمیمی بل میں کہا گیا ہے کہ طیاروں کی تعریف میں ہوائی جہاز، ایئر شپ، گلائیڈرز اور دیگر اڑنے والی مشینیں شامل ہیں، قافلے میں شامل کسی بحری جہاز کا انچارج قافلے کے کمانڈ افسر کی ہدایت پر عمل کرے گا۔

بل میں کہا گیا ہے کہ جہاز کا انچارج دشمن سے بچنے کی احتیاطی تدابیر اختیار کرے گا جس کی قافلے کو کمانڈ کرنے والے افسر نے ہدایت کی ہو، اگر جہاز کا انچارج ہدایت پر عمل نہ کرے تو افسر بزورِ طاقت حکم منوا سکتا ہے لیکن اس سے جانی یا مالی نقصان نہ ہو۔

ترمیمی بل کے مطابق جو شخص پاکستان کا شہری نہیں، دہری شہریت رکھتا ہو یا 18 سال سے کم ہو نیوی میں کمیشن حاصل نہیں کر سکتا، نیوی کی متعلقہ اتھارٹی کسی بھی شخص کو ریٹائر یا سبکدوش کر سکتی ہے، متعلقہ اتھارٹی کسی بھی شخص کا استعفیٰ قبول یا مسترد کر سکتی ہے یا ملازمت سے برخاست کرسکتی ہے۔

پاکستان نیوی آرڈیننس کے ترمیمی بل میں کہا گیا ہے کہ جنگی حالات میں نیول چیف کی سفارش پر 60 سال کی عمر کے کسی بھی شخص کو لازمی سروس پر برقرار رکھا جا سکتا ہے، ماتحت پر مجرمانہ طاقت کے استعمال، بدسلوکی پر کسی بھی افسر کو مختصر قید ہو سکتی ہے۔

بل کے مطابق بحری جہاز اور قافلے کے تحفظ کا انچارج افسر بغیر کسی تاخیر کے احکامات پر عمل کرے گا، جو افسر بحری جہاز یا اشیاء کا دفاع نہیں کرتا اسے سزائے موت یا طویل قید دی جا سکتی ہے، حملے کی صورت میں جو افسر اپنے دفاع میں لڑنے سے انکار کرتا ہے اسے سزائے موت یا طویل قید کی سزا ہو گی۔

ترمیمی بل میں کہا گیا ہے کہ جو افسر قافلے میں بحری جہاز کو خطرے میں ڈال دے یا بزدلی سے چھوڑ دے اسے موت یا طویل قید کی سزا ہو گی، جو افسر کسی جہاز کے تاجر یا ماسٹر سے معاوضے کا مطالبہ کرتا ہے اسے بھی سزائے موت یا طویل قید ہو سکتی ہے، متعلقہ افسر جہاز کے انچارج یا میرینز کا غلط استعمال کرتا ہے اسے بھی سزائے موت یا طویل قید ہو گی۔

بل میں کہا گیا ہے کہ متعلقہ نیوی افسر کو تاجروں، مالکان اور دیگر نقصانات کی تلافی بھی کرنا ہو گی، جو نیوی اہلکار بھتہ خوری یا بدعنوانی میں ملوث ہو گا اسے طویل قید کی سزا ہو گی، رشوت لینے یا رشوت پر رضا مندی یا کسی کو فیور یا نقصان دینے پر طویل قید کی سزا ہو گی۔

پاکستان نیوی آرڈیننس کے ترمیمی بل کے مطابق سرکاری معلومات افشا کرنے والے نیوی اہلکار کو 14 سال تک قیدِ بامشقت ہو گی، افشا کی گئی معلومات ملکی سیکیورٹی اور مفاد یا آرمڈ فورسز کے لیے نقصاندہ ہو تو آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت کارروائی ہو گی۔

بل میں کہا گیا ہے کہ نیوی کا کوئی بھی شخص ریٹائرمنٹ، رہائی، استعفے، برطرفی کے 2 سال تک کسی سیاسی سرگرمی میں ملوث نہیں ہو گا، سیاسی سرگرمی میں ملوث نیوی کے متعلقہ شخص کو 2 سال تک قیدِ با مشقت ہوگی، نیوی سے باقاعدہ برخاستگی حاصل کیے بغیر اگر کوئی شخص آرمی یا ایئر فورس میں بھرتی ہو تو اسے ایک سال تک قید ہو گی۔

ترمیمی بل میں کہا گیا ہے کہ الیکٹرانک، ڈیجیٹل یا سوشل میڈیا پر پاک فوج کے خلاف مواد ڈالنے والے نیوی کے فرد پر پیکا ایکٹ کے تحت کارروائی ہو گی، مسلح افواج کی تضحیک، نفرت پھیلانے یا نیچا دکھانے کی کوشش پر نیوی اہلکار کو 2 سال تک قید اور جرمانہ ہو گا، ٹرائل سمری جنرل کورٹ مارشل کے بجائے فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کے تحت ہو گی۔

بل کے مطابق سزا ہونے کی صورت میں اس مدت کو بھی مدِنظر رکھا جائے گا جو متعلقہ اہلکار کسٹڈی میں گزار چکا ہے، نیوی وفاقی یا صوبائی حکومتوں کی رضامندی سے قومی ترقی یا اسٹریٹیجک مفاد کے فروغ کے لیے سرگرمیاں کر سکے گی، پاکستان نیوی حاضر، ریٹائرڈ یا زخمی اہلکاروں اور شہداء کے خاندان کے لیے ویلفیئر اور بحالی کے کام کر سکے گی۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: ترمیمی بل میں کہا گیا ہے کہ بل کے مطابق سال تک قید کا انچارج بحری جہاز جو افسر سکتی ہے کسی بھی بھی شخص قید ہو

پڑھیں:

ہانیہ عامر کی اونیجا کیساتھ وائرل ہونے والی پولیس افسر سے ملاقات

اداکارہ ہانیہ عامر اور امریکی خاتون اونیجا کیساتھ وائرل ہونے والی کراچی کی پولیس افسر شبانہ جیلانی کی ملاقات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

شبانہ محبت کیلئے امریکا سے پاکستان آکر ڈیرہ ڈالنے والی خاتون اونیجا رابنسن کے حوالے سے وائرل ویڈیوز کے بعد انٹرنیٹ پر مقبول ہوئی ہیں۔ اونیجا ایک پاکستانی نوجوان کی تلاش میں پاکستان آئی تھیں، اور شبانہ نے ان کے معاملے میں نمایاں کردار ادا کیا جس کی متعدد ویڈیوز سوشل میڈیا کی زینت بنی تھیں۔

اب اداکارہ ہانیہ عامر کی شبانہ سے ملاقات کی ویڈیو وائرل ہوئی ہے جسے صارفین کی جانب سے بے حد سراہا جا رہا ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ہانیہ عامر نے شبانہ کو گلے لگایا اور خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ان کی تعریف کی۔

        View this post on Instagram                      

A post shared by FHM PAKISTAN (@fhmpakistan)

ہانیہ نے شبانہ کو باہمت، بہادر اور سادہ دل خاتون قرار دیا اور کہا کہ ان سے ملاقات ان کے لیے اعزاز کی بات ہے۔ پولیس افسر شبانہ نے بھی اداکارہ سے اس ملاقات کی ویڈیو اپنے ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر شیئر کی، جس میں وہ ہانیہ کے ساتھ خوشگوار انداز میں گفتگو کرتی نظر آئیں۔ انہوں نے ہانیہ عامر کو محبت کرنے والی شخصیت قرار دیا۔

سوشل میڈیا صارفین اس ویڈیو پر دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں اور اداکارہ ہانیہ عامر کو خاتون پولیس افسر سے خوش دلی سے ملاقات کرنے پر ان کی تعریف کر رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • سینٹ: ترمیمی بل پیش، صدر، نیوی اہلکاروں کی تعداد بڑھا سکیں گے، سول کورٹس بل منظور
  • پاکستان نیوی وار کالج کے 54ویں کانووکیشن کی تقریب کا لاہور میں انعقاد، نیول چیف کا خطاب
  • پاکستان نیوی وار کالج کا 54 واں کانووکیشن، 118 افسروں کو ڈگریاں تفویض
  • سینیٹ سے سول کورٹس ترمیمی بل 2025 کثرت رائے سے منظور
  • سینیٹ میں سول کورٹس ترمیمی بل منظور
  • ہانیہ عامر کی اونیجا کیساتھ وائرل ہونے والی پولیس افسر سے ملاقات
  • ایچ ای سی؛ ایگزیکٹو ڈائریکٹر کی برطرفی کے بعد خلاف ضابطہ تعیناتیاں، اعتراضات سامنے آگئے
  • سینیٹ نے ایکسپلوزیو ایکٹ ترمیمی بل منظور کر لیا
  • کم عمری کی شادی کا بل منظور کرکے قوم کو تقسیم کا پیغام دیا، سینیٹر عطا الرحمان