پاکستان نیوی وار کالج کا 54 واں کانووکیشن، 118 افسروں کو ڈگریاں تفویض
اشاعت کی تاریخ: 23rd, May 2025 GMT
آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان نیوی وار کالج لاہور کے 54ویں کانووکیشن کی تقریب سے اپنے خطاب میں نیول چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے مابین حالیہ کشیدگی جنگ کی بدلتی ہوئی نوعیت کا واضح ثبوت ہے۔ نیول چیف کا کہنا تھا کہ غیر ریاستی عناصر کے کردار اور غیر روایتی جنگی طریقہ کار کے تناظر میں روایتی عسکری حکمت عملیوں میں تبدیلی کی ضرورت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق پاکستان نیوی وار کالج کے 54 ویں کانووکیشن کی تقریب کا لاہور میں انعقاد ہوا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل نوید اشرف تقریب کے مہمان خصوصی تھے، تقریب میں 118 افسروں کو ڈگریاں تفویض کی گئیں۔ فارغ التحصیل افسروں میں دوست ممالک کے 44 افسر بھی شامل ہیں، نیول چیف نے جنگی نوعیت میں تبدیلی اور سمندری سلامتی کو درپیش نئے خطرات کو سمجھنے کی ضرورت پر زور دیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق نیول چیف نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان اور بھارت کے مابین حالیہ کشیدگی جنگ کی بدلتی ہوئی نوعیت کا واضح ثبوت ہے۔ نیول چیف کا کہنا تھا کہ غیر ریاستی عناصر کے کردار اور غیر روایتی جنگی طریقہ کار کے تناظر میں روایتی عسکری حکمت عملیوں میں تبدیلی کی ضرورت ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق تقریب کے اختتام پر مہمان خصوصی نے کامیاب گریجویٹس میں ڈگریاں تقسیم کیں، تقریب میں اعلیٰ عسکری حکام ، سول معززین اور کورس ممبران کے اہل خانہ شریک تھے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ا ئی ایس پی ا ر کے مطابق نیول چیف
پڑھیں:
لاہور: نواز شریف آئی ٹی سٹی میں ایمپیریل کالج لندن کا کیمپس قائم کیا جائے گا
لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں نواز شریف آئی ٹی سٹی، سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ پراجیکٹ اور راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی (روڈا) کے منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ ایمپیریل کالج لندن کا مقامی کیمپس نواز شریف آئی ٹی سٹی میں قائم کیا جائے گا جس کا سنگ بنیاد رواں سال نومبر میں رکھا جائے گا۔ کیمپس میں 300 بیڈ پر مشتمل جدید ترین اسپتال بھی تعمیر کیا جائے گا۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ہدایت دی کہ دریائے راوی پر روڈا پرائمری بند ممکنہ سیلاب سے قبل مکمل کیا جائے۔ انہوں نے تمام فیوچر پراجیکٹس کی جلد تکمیل پر زور دیتے ہوئے سہ ماہی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔
اجلاس میں بتایا گیا کہ روڈا فیز ون کی تکمیل کے لیے دو سال کا ہدف مقرر کیا گیا ہے جبکہ وزیراعلیٰ نے روڈا کا قابلِ عمل بزنس پلان بھی طلب کر لیا۔ بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ راوی بند بننے سے لاہور سیلاب کے خطرے سے محفوظ ہوجائے گا۔
اجلاس میں بتایا گیا کہ انٹرٹینمنٹ سٹی میں چین اور ترکیہ کی کمپنیوں نے سرمایہ کاری میں دلچسپی ظاہر کی ہے، ڈی او ایف روبوٹک اور یو بینڈ پلیژر کمپنیوں نے تھیم پارک میں سرمایہ کاری کی خواہش ظاہر کی ہے، جہاں 80 سیٹر فلائنگ تھیٹر بھی تعمیر کیا جائے گا۔
مزید بتایا گیا کہ سیلیکون سٹی، یونیورسٹی بلاک، اے ایس ٹی آر اے بلاک اور فلم سٹی میں مختلف بین الاقوامی اداروں نے بھی دلچسپی ظاہر کی ہے۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ نواز شریف آئی ٹی سٹی میں آئی ٹی ٹاور کی تعمیر 78 فیصد مکمل کر لی گئی ہے جبکہ راوی سٹی پاکستان کا پہلا مکمل گرین سٹی ہوگا۔