آرمی پبلک اسکول بس پر حملہ؛ ڈیرہ بگٹی میں پُراثر دعائیہ تقریب، شہداء کو خراجِ عقیدت
اشاعت کی تاریخ: 23rd, May 2025 GMT
سٹی 42 : خضدار میں آرمی پبلک اسکول کی بس پر ہونے والے بزدلانہ حملے کے خلاف ڈیرہ بگٹی میں ایک پُراثر دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا، جہاں شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا گیا اور واقعے میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی، دہشت گردوں کے خلاف ایکشن کی اپیل کی گئی ۔
تقریب میں اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ بگٹی، اساتذہ، سٹوڈنٹس اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شرکاء نے سانحے میں شہید ہونے والی طالبات کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور ان کے ایصالِ ثواب کے لیے خصوصی دعا کا اہتمام کیا۔
برطانیہ: بارشیں نہ ہونے سے خشک سالی کاخطرہ پیداہوگیا
اس موقع پر اسکول میں شمع بھی روشن کی گئی اور ایک منٹ کی خاموشی اختیار کر کے شہداء کی قربانیوں کو سلام پیش کیا گیا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ معصوم طلباء و طالبات کو نشانہ بنانا ایک انسانیت سوز عمل ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ شرکاء نے اس واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پوری بگٹی قوم اس سانحے پر غم زدہ ہے اور مکمل یکجہتی کا اظہار کرتی ہے۔
شادباغ پولیس کی بڑی کارروائی، متحرک ڈکیت گینگ 8 گھنٹوں میں گرفتار
اس موقع پر بگٹی قوم نے فیلڈ مارشل سید جنرل عاصم منیر سے اپیل کی کہ وہ دہشت گردوں کے خلاف فوری اور فیصلہ کن کارروائی کریں تاکہ آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام ممکن ہو سکے ۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: کے خلاف
پڑھیں:
حوالدار لالک جان شہید، "نشان حیدر" کا یوم شہادت، فیلڈ مارشل کا خراج عقیدت پیش
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق 1999ء میں آج کے دن حوالدار لالک جان شہید نے غیر معمولی بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے دشمن کے حملوں کو بے خوفی سے پسپا کیا اور شدید زخمی ہونے کے باوجود اپنی پوسٹ کا دفاع کیا، انخلاء سے انکار کرتے ہوئے وہ اس وقت تک لڑتے رہے جب تک کہ اس نے فرض کی ادائیگی میں شہادت قبول نہیں کی۔ اسلام ٹائمز۔ حوالدار لالک جان شہید، "نشان حیدر" کا یوم شہادت، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے لالک جان شہید کو خراج عقیدت پیش کیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس نے بھی لالک جان شہید کو خراج عقیدت پیش کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق لالک جان شہید نے کارگل جنگ کے دوران مادر وطن کے دفاع میں جان کا نذرانہ پیش کیا، شہدا پاکستان کے مادر وطن کے دفاع کے مشن کو جرات، عزم اور وقار کے ساتھ جاری رکھیں گے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق 1999ء میں آج کے دن حوالدار لالک جان شہید نے غیر معمولی بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے دشمن کے حملوں کو بے خوفی سے پسپا کیا اور شدید زخمی ہونے کے باوجود اپنی پوسٹ کا دفاع کیا، انخلاء سے انکار کرتے ہوئے وہ اس وقت تک لڑتے رہے جب تک کہ اس نے فرض کی ادائیگی میں شہادت قبول نہیں کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق افواج پاکستان اور قوم ان کی قربانی کو بے پناہ احترام اور تشکر کے ساتھ یاد کرتی ہے، ان کی میراث پاکستان کی مسلح افواج کی موجودہ اور آنے والی نسلوں کے لیے مشعل راہ ہے، ہم شہداء کی مقدس امانت کو برقرار رکھنے اور مادر وطن کے دفاع کے شہداء پاکستان کے مشن کو جرات، لگن اور غیرت کے ساتھ جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔