قطر نے عید الاضحیٰ کے موقع پر سرکاری تعطیلات کا اعلان کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 23rd, May 2025 GMT
قطر ( نیوزڈیسک) عید الاضحیٰ 2025 کے موقع پر 5 دن کی سرکاری تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے۔
قطری حکام کے مطابق چھٹیاں 9 ذوالحجہ سے شروع ہوں گی، جو کہ یومِ عرفہ کے طور پر جانا جاتا ہے، اور 13 ذوالحجہ تک جاری رہیں گی۔
قطری حکام کے مطابق قمری کیلنڈر کی بنیاد پر یومِ عرفہ جمعرات، 5 جون 2025 کو متوقع ہے، جب کہ عید الاضحیٰ اگلے دن یعنی جمعہ 6 جون کو منائی جائے گی۔ تاہم حتمی فیصلہ 27 مئی کو چاند دیکھنے کے بعد کیا جائے گا۔ اگر چاند 27 مئی کو نظر آ گیا تو ذوالحجہ 28 مئی سے شروع ہوگا، بصورت دیگر 29 مئی سے آغاز ہوگا۔
اسی طرح متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں بھی یومِ عرفہ کی تعطیل کے بعد عید کے تین دن کی چھٹی دی جائے گی، جو جمعہ 6 جون سے اتوار 8 جون تک جاری رہیں گی تاہم، دونوں ممالک میں چھٹیوں کی حتمی توثیق چاند کی رؤیت سے مشروط ہے۔
دوسری جانب پاکستان میں ذوالحج کا چاند 17 مئی کو نظر آنے کے امکانات نہ ہونے کے برابر ہیں۔ سپارکو نے عید الاضحیٰ ہفتہ 7 مئی کو ہونے کی پیشگوئی کردی۔
سپارکو نے پاکستان میں ذوالحج کا چاند 28 مئی کو نظر آنے کی پیش گوئی کردی۔ کہا کہ 27 مئی کو ملک بھر میں چاند نظر آنے کے امکانات تقریباً نہ ہونے کے برابر ہیں۔
نادیہ خان کا ائیر وائس مارشل اورنگزیب سے کیا رشتہ ہے؟ میزبان نے تصویر شیئر کردی
ذریعہ
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: عید الاضحی مئی کو
پڑھیں:
عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ عوامی خدمت، فوری انصاف، مؤثر گورننس اور شفاف احتساب کے ذریعے وزیراعلیٰ سندھ کے عوام دوست وڑن کو مزید مضبوط بنایا جائے گا، جبکہ تمام متعلقہ محکمے شہریوں کے مسائل کے بروقت، پائیدار اور مؤثر حل کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری دیانت داری اور پیشہ ورانہ انداز میں ادا کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے وزیراعلیٰ سندھ کے مرکزی شکایات سینٹر کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ٹیلیفون پر شہریوں کی شکایات اور مسائل براہِ راست سنے اور مختلف سرکاری محکموں سے متعلق موصول ہونے والی درخواستوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر متعلقہ افسران کو شکایات کے فوری، شفاف اور مؤثر ازالے کے لیے ضروری ہدایات بھی جاری کی گئیں۔ وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ عوامی مسائل کے حل میں غیر ضروری تاخیر کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور تمام متعلقہ ادارے مقررہ مدت کے اندر شکایات کے ازالے کو یقینی بناتے ہوئے اپنی تعمیلی رپورٹس پیش کریں۔ انہوں نے واضح کیا کہ شہریوں کو بروقت ریلیف کی فراہمی حکومت سندھ کی اولین ترجیح ہے اور ہر جائز شکایت پر فوری، منصفانہ اور مؤثر کارروائی کی جائے گی۔
ضیاء الحسن لنجار نے کہا کہ شہریوں کو سرکاری دفاتر کے چکر لگانے پر مجبور کرنے کے بجائے ریاستی اداروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کریں۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ درخواست گزاروں کو ہر شکایت پر ہونے والی عملی پیش رفت سے باقاعدگی سے آگاہ رکھا جائے تاکہ عوام اور سرکاری اداروں کے درمیان اعتماد کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ شکایات کے ازالے میں غفلت، لاپرواہی یا غیر ذمہ دارانہ رویہ اختیار کرنے والے افسران کے خلاف قانون اور قواعد کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ عوامی خدمت صرف ایک انتظامی ذمہ داری نہیں بلکہ حکومت کی بنیادی ترجیح ہے، جس کے لیے تمام متعلقہ محکموں کو جوابدہی اور اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔