پاک بحریہ کے سربراہ کا عسکری حکمت عملی میں تبدیلی کی ضرورت پر زور
اشاعت کی تاریخ: 23rd, May 2025 GMT
لاہور:
نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف نے کہا ہے کہ غیر ریاستی عناصر کے کردار اور غیر روایتی جنگی طریقہ کار کے تناظر میں روایتی عسکری حکمت عملیوں میں تبدیلی کی ضرورت ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق پاکستان نیوی وار کالج کے 54ویں کانووکیشن کی تقریب کا لاہور میں انعقاد ہوا جہاں چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔
نیوی وار کالج کے کانووکیشن میں 118 افسران کو ڈگریاں تفویض کی گئیں، فارغ التحصیل افسران میں دوست ممالک کے 44 افسران بھی شامل ہیں۔
نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف نے خطاب میں جنگی نوعیت میں تبدیلی اور سمندری سلامتی کو درپیش نئے خطرات کو سمجھنے کی ضرورت پر زور دیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے مابین حالیہ کشیدگی جنگ کی بدلتی ہوئی نوعیت کا واضح ثبوت ہے، غیر ریاستی عناصر کے کردار اور غیر روایتی جنگی طریقہ کار کے تناظر میں روایتی عسکری حکمت عملیوں میں تبدیلی کی ضرورت ہے۔
تقریب کے اختتام پر مہمان خصوصی نے کامیاب گریجویٹس میں ڈگریاں تقسیم کیں، تقریب میں اعلیٰ عسکری حکام، سول معززین اور کورس ممبران کے اہل خانہ شریک تھے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: میں تبدیلی کی ضرورت
پڑھیں:
پاک بحریہ کی سالانہ میری ٹائم سیکیورٹی کانفرنس 2025 میں شرکت
پاک بحریہ نے کمبائنڈ میری ٹائم فورسز کے زیر اہتمام سالانہ میری ٹائم سیکیورٹی کانفرنس 2025 میں شرکت کی۔
کانفرنس کا اہتمام 12 سے 14 مئی تک بحرین میں کیا گیا جبکہ کانفرنس میں 46 CMF پارٹنر ممالک کے نمائندوں نے شرکت کی۔
سالانہ کانفرنس میں پاک بحریہ کی نمائندگی کمانڈر کمبائنڈ ٹاسک فورس 151 کموڈورسہیل احمد عظمی نے کی۔
چیف آف سٹاف CTF-151، کیپٹن اشفاق علی نے نے CMF کی حکمت عملی کو سپورٹ کرنے کے لیے CTF-151 کا پلان پیش کیا۔
کانفرنس میں پاک بحریہ کی شرکت خطے میں میری ٹائم سیکیورٹی اور استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے مشترکہ کوششوں کی عکاس ہے۔