گلگت بلتستان کے پہاڑی علاقے بھی موسمیاتی تبدیلی کے نرغے میں
اشاعت کی تاریخ: 23rd, May 2025 GMT
موسمیاتی تبدیلی کے خطرناک اثرات گلگت بلتستان کے پہاڑی علاقوں تک جا پہنچے ہیں۔
سکردو کا نواحی گاؤں رگیالول بھی اس علاقے میں شامل ہے، جہاں حالیہ دنوں آنے والے سیلاب نے زندگی کو مفلوج کر دیا ہے۔
گاؤں کے قریب بہنے والا برگے نالہ اب ایک خطرناک رُخ اختیار کر چکا ہے، جس کا سیلابی پانی کئی گھروں میں داخل ہو چکا ہے۔
مقامی افراد بے بسی کے عالم میں نقل مکانی پر مجبور ہیں۔ اس حوالے سے مزید جانیے اس ویڈیو رپورٹ میں
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
.ذریعہ: WE News
پڑھیں:
کراچی، پاک کالونی میں پولیس مقابلہ، لیاری گینگ وار سے تعلق رکھنے والے دو ملزمان گرفتار
کراچی:شہر قائد کے علاقے پاک کالونی میں کے ایم سی کٹ کے قریب پولیس اور ملزمان کے درمیان مبینہ مقابلے کے بعد دو خطرناک ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔
گرفتار ملزمان میں سے ایک مدثر عرف ساوا عرف خوف کو زخمی حالت میں سول اسپتال منتقل کیا گیا، جبکہ دوسرا ملزم شاہزیب عرف شاھو کو تھانے منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان سے دو پستولیں، موبائل فونز، نقدی اور گارڈن کے علاقے سے چھینی گئی 125 موٹرسائیکل بھی برآمد کر لی گئی ہے۔
تحقیقات کے مطابق دونوں ملزمان کا تعلق لیاری گینگ وار کے نعیم ڈاڈا گروپ سے ہے جو کراچی میں منشیات فروشی، اسٹریٹ کرائم، اور موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث رہے ہیں۔
ملزم مدثر کا مجرمانہ ریکارڈ بھی سامنے آ چکا ہے جو اس سے قبل بھی چار مقدمات میں گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے۔