آنے والے بجٹ کو عوام اور مزدور دوست بنایا جائے، سلیم عباس صدیقی
اشاعت کی تاریخ: 22nd, May 2025 GMT
ایمپلائز ونگ کی مرکزی کونسل کے پہلے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی صدر کا کہنا تھا کہ پٹرول کی قیمتوں میں عالمی منڈی میں کم قیمت ہونے کا فائدہ عام عوام کو پہنچایا جائے، پٹرول کی قیمت کم ہونے پر بجلی کے ریٹ کم کیے جائیں جو نئے ظالمانہ اور غیر منصفانہ پنشن رول بنائے گئے ہیں وہ واپس لیے جائیں، تنخواہوں اور پنشن میں 50 فیصد اضافہ کیا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ وحدت ایمپلائز ونگ کے مرکزی صدر سلیم عباس صدیقی نے کہا کہ وحدت ایمپلائزونگ حکومت کی طرف سے بجلی، گیس، پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے فیصلے کو مسترد کرتی ہے، بجٹ سے پہلے پری بجٹ تنخواہ دار طبقے پر ظلم ہے، حکومت اس فیصلے کو واپس لے، وہ مرکزی کونسل کے پہلے آن لائن اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ اجلاس میں عبداللہ بلوچ، اسداللہ چیمہ، سید وسیم زیدی، راجہ علمدار کیانی، سید حسن عباس جعفری اور مظہر صادق شریک ہوئے۔ اجلاس میں مطالبہ کیا گیا کہ آنے والے بجٹ کو عوام اور مزدور دوست بنایا جائے، پٹرول کی قیمتوں میں عالمی منڈی میں کم قیمت ہونے کا فائدہ عام عوام کو پہنچایا جائے، پٹرول کی قیمت کم ہونے پر بجلی کے ریٹ کم کیے جائیں جو نئے ظالمانہ اور غیرمنصفانہ پنشن رول بنائے گئے ہیں وہ واپس لیے جائیں، تنخواہوں اور پنشن میں 50 فیصد اضافہ کیا جائے، قانون کے مطابق پچھلے تمام ایڈہاک الائونسز کو بنیادی تنخواہ میں ضم کیا جائے، مہنگائی کے تناسب سے ڈیلی ویجز اور لم سم تنخواہ لینے والوں کے ویجز میں اضافہ کیا جائے، اداروں کی نجکاری کا فیصلہ واپس لیا جائے، اداروں کو منافع بخش بنانے کے لیے سیاسی مداخلت بند کرائی جائے، کنٹریکٹ اور ڈیلی ویجز سٹاف کو مستقل کیا جائے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: پٹرول کی قیمت کیا جائے
پڑھیں:
بلاول بھٹو کیخلاف عدالتوں کو سیاسی میدان نہ بنایا جائے، شازیہ مری
ایک بیان میں پی پی رہنما نے کہا کہ جس نے بھی سیاست کرنی ہے وہ جمہوری طریقے سے میدان میں آئے، الیکشن کمیشن پہلے ہی ایسے دعووں کو مسترد کر چکا ہے، بلاول بھٹو زرداری کی قیادت پر ملک کے اندر اور باہر بھی لوگ نازاں ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کی مرکزی ترجمان شازیہ مری نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے خلاف دائر درخواست پر ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔ کراچی سے جاری کیے گئے بیان میں ان کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کے خلاف درخواست سیاسی مخالفین کا گھٹیا ایجنڈا ہے، پیپلز پارٹی کے پارٹی انتخابات آئینی طریقے اور الیکشن قوانین کے مطابق ہوئے۔ شازیہ مری کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کو چیئرمین منتخب کرنے کا عمل مکمل طور پر شفاف تھا، بلاول بھٹو کے خلاف عدالتوں کو سیاسی میدان نہ بنایا جائے۔
شازیہ مری نے کہا ہے کہ جس نے بھی سیاست کرنی ہے وہ جمہوری طریقے سے میدان میں آئے، الیکشن کمیشن پہلے ہی ایسے دعووں کو مسترد کر چکا ہے۔ پی پی رہنما شازیہ مری نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کی قیادت پر ملک کے اندر اور باہر بھی لوگ نازاں ہیں۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ کچھ عناصر ایسے ہتھکنڈے ایسے وقت پر استعمال کر رہے ہیں جب بلاول بھٹو زرداری عالمی سطح پر پاکستان کا مقدمہ لڑنے جا رہے ہیں۔