عوام ہوشیارہو جائیں! اپیس کے ذریعے قرض دینے والے جعلسازوں کا نیا طریقہ واردات
اشاعت کی تاریخ: 22nd, May 2025 GMT
پاکستانی صارفین کو بغیر سود آسان شرائط پر قرض کے نام پر جعلسازی اور غیر قانونی سرگرمیاں کرنے والی 141 موبائل ایپلیکیشنز کی نشاندہی ہوئی تو جعلسازوں نے نیا طریقہ واردات نکال لیا۔
ملک میں سوشل میڈیا فوری، بغیر سود اور آسان شرائط پر قرضوں کے نام پر غیر قانونی اور دھوکا دہی پر مبنی قرض اسکیموں سے عوام کو لوٹنے کا انکشاف ہوا ہے۔سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے 141جعلی ڈیجیٹل قرض ایپس کے خلاف کامیاب کارروائی کرتے ہوئے عوام کو سوشل میڈیا پر جاری دھوکا دہی پر مبنی قرض اسکیموں سے عوام کو بھی خبردار کردیا ہے۔
ایس ای سی پی کا کہنا ہے کہ سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان(ایس ای سی) سوشل میڈیا پر نظر رکھے ہوئے ہے تاکہ عوام کو غیر قانونی اور دھوکا دہی پر مبنی قرض اسکیموں سے بچایا جا سکے۔ایس ای سی پی کے مطابق141جعلی ڈیجیٹل قرض ایپس کے خلاف کامیاب کارروائی کے بعد ان اسکیموں کے پیچھے موجود افراد نے اب اپنے دھوکا دہی کے ہتھکنڈے جاری رکھنے کے لیے سوشل میڈیا جیسے متبادل ذرائع کا سہارا لینا شروع کر دیا ہے۔
ایس ای سی پی کا کہنا ہے کہ مشاہدے میں آیاہے کہ فیس بک جیسے پلیٹ فارمز پر جھوٹے اشتہارات چلائے جا رہے ہیں جن میں فوری بغیر سود کے قرضے بہت آسان شرائط پر دیے جانے کا دعویٰ کیا جا رہا ہے ان اشتہارات میں مشہور اداروں کے نام غلط طریقے سے استعمال کیے جا رہے ہیں تاکہ لوگوں کا اعتماد حاصل کیا جا سکے۔
ایس ای سی پی کا کہنا ہے کہ یہ اشتہارات عام لوگوں کو دھوکے سے رجسٹریشن، انشورنس، یا اکاوٴنٹ چیک کرنے کے نام پر ایڈوانس فیس دینے یا ذاتی معلومات شیئر کرنے پر مجبور کرتے ہیں جب لوگ پیسے یا معلومات دے دیتے ہیں تو فراڈ کرنے والے غائب ہو جاتے ہیں اور کوئی قرض نہیں دیتے۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ایس ای سی پی نے پلیٹ فارمز کی شکایت ایف آئی اے اور پی ٹی اے کو کر رہا ہے تاکہ ان کے خلاف کارروائی کی جا سکے اور سوشل میڈیا سے ایسے جعلی اشتہارات جلد ہٹائے جا سکیں۔
ایس ای سی پی نے عوام کو سختی سے مشورہ دیا ہے کہ وہ ہوشیار رہیں، کسی بھی مالی پیشکش یا قرض دینے والے پلیٹ فارم کی درستگی کی تصدیق کریں اور غیر تصدیق شدہ ذرائع کے ساتھ اپنی ذاتی یا مالی معلومات شیئر نہ کریں۔ترجمان نے کہا کہ عوام کو آگاہ کیا جاتا ہے کہ ایس ای سی پی سے لائسنس یافتہ کمپنیوں اور منظور شدہ پرسنل لون ایپس کی فہرست ایس ای سی پی کی ویب سائٹ پر دستیاب ہے تاکہ عوام آسانی سے معلومات حاصل کر سکیں۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: ایس ای سی پی سوشل میڈیا دھوکا دہی عوام کو کے نام
پڑھیں:
سپر سٹار معمر رانا کی بیٹی کی 26ویں سالگرہ کی دلکش تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل
پاکستانی فلم انڈسٹری کے سپر سٹار اداکار معمر رانا کی صاحبزادی ریاء رانا کی 26ویں سالگرہ کی دلکش تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔اداکار معمر رانا کا شمار نوے کی دہائی کے ورسٹائل فنکاروں میں کیا جاتا ہے جنہوں نے اپنی فنکارانہ صلاحیتوں کا لوہا منواتے ہوئے لالی وڈ کو کئی لازوال فلمیں دیں۔فلم ’کڑیوں کو ڈالے دانا’سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی اداکار معمر رانا ’دیوانے تیرے پیار کے’، ’فائر’، ’چوڑیاں’، ’جھومر’اور کوئی تجھ سا کہاں جیسی فلموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔حال ہی میں معمر رانا کی صاحبزادی ریاء رانا نے اپنی 26ویں سالگرہ منائی جسکی جھلکیاں سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ریاء نے پوسٹ شیئر کی جس میں انہیں دوستوں اور فیملی کے ہمراہ اپنی 26ویں سالگرہ کا جشن مناتے دیکھا جاسکتا ہے۔سالگرہ کے خاص دن کی مناسبت سے برتھ ڈے گرل نے دوستوں اور اپنی فیملی کیساتھ سالگرہ کا کیک کاٹا اور تصاویر بھی کلک کیں۔ان مختلف تقریبات میں برتھ ڈے گرل کبھی ٹی پنک تو کبھی پرنٹڈ جوڑے میں ملبوس غضب ڈھاتے نظر آئیں جنہیں دیکھ کر صارفین نظریں ہٹانا ہی جیسے بھول گئے۔