ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 مئی2025ء) ایس ایم تنویر سرپرست اعلی فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی سربراہی میں پری بجٹ میٹنگ آف سٹینڈنگ کمیٹی برائے بحالی کاٹن صنعت(ایف پی سی سی آئی) کا اجلاس زیر صدارت زین افتخار چوہدری ریجنل چیئرمین پنجاب منعقد ہوا۔ اجلاس کو چیئرمین ملک طلعت سہیل نے کنوین کیا۔ پارلیمانی سیکرٹری رانا محمد سلیم اور چوہدری ضیاء الرحمن(ایم پی اے ) نے خصوصی شرکت کی۔

چیئرمین اپٹما کامران ارشد نے واضح طور پر روئی، دھاگے،کپڑے کو ای ایف ایس سے مبرا کرنے کا اظہار کیا۔میٹنگ میں موجود تمام شرکاء سنئیر ممبر پی سی جی اے ملک تنویر ارشد، چیئرمین ٹاسک فورس(ایف پی سی سی آئی ) شام لال منگلانی، چیئرمین ریڈی میڈ گارمنٹس ایسوسی ایشن شیخ ایاز الدین نے مقامی کپاس پر عائد اٹھارا فیصد سیلز ٹیکس کے خاتمے کو کپاس صنعت بحالی کے لیے ضروری قرار دیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں افواج پاکستان کے آپریشن بنیان مصرور کی کامیابی پر مسلح افواج کو بھرپور خراج تحسین پیش کیا گیا ،زراعت کی بحالی کے لیے SIFC کی خدمات کو سراہا گیا۔روئی کے بیج کی درآمد پر پابندی ہٹانے کے حکومتی اقدام کو کپاس بحالی کے لیے مثبت اقدام دیا۔
چیئرمین تارا گروپ ڈاکٹر خالد محمود، ڈی جی پنجاب انجم علی بٹر، چیف ایگزیکٹو نیلم سیڈ سید حسن رضا، نے کپاس کے بیج پر اظہار رائے دیا۔اجلاس میں پنجاب یونیورسٹی، کاٹن کونیکٹ، بیٹر کاٹن انیشیٹو اور دیگر اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے

پڑھیں:

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قومی غذائی تحفظ کا گنے کی پیدوار کے اعدادوشمار پر تحفظات کا اظہار

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 28 مئی ۔2025 )قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق نے قومی غذائی تحفظ کو بہتر بنانے میں زرعی تحقیق کے اثرات کا جائزہ لیا، اور فصلوں کی پیداواری صلاحیت میں رپورٹ شدہ فوائد کی صداقت پر تشویش ظاہر کی ہے. رپورٹ کے مطابق قائمہ کمیٹی کا اجلاس چیئرمین سید طارق حسین کی صدارت میں ہوا جس میں زرعی یونیورسٹی فیصل آباد (یو اے ایف) کے وائس چانسلر نے تفصیلی بریفنگ دی انہوں نے بتایا کہ مستقبل کے منصوبے موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے، آبی وسائل کے بہتر انتظام، میکانائزیشن کے فروغ اور وسائل کے موثر استعمال پر مرکوز ہوں گے.

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بیج کی ترقی، عوام میں شعور بیدار کرنا، تعلیم، اور مصنوعی ذہانت سے چلنے والے موسمیاتی اسمارٹ ماڈلز کو اپنانا ترجیحی اہداف میں شامل ہیں وائس چانسلر نے تحقیق میں نمایاں کامیابیوں پر روشنی ڈالی، جن میں سبزیوں کی افزائش کے لیے ”یو اے ایف11“ اور ”اوکرا 3اے“ شامل ہیں. ان کا کہنا تھا کہ سویا بین، مکئی کے ہائبرڈز، آم، لیموں کے پھلوں اور جینیاتی طور پر ترمیم شدہ گنے میں ہونے والی پیش رفت سے فصل کی پیداوار، معیار اور لچک میں بہتری آئی ہے جو قومی غذائی تحفظ اور زرعی ترقی کے لیے یونیورسٹی کے عزم کو ظاہر کرتا ہے تاہم کمیٹی نے پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام (پی ایس ڈی پی) کے تحت پیش کیے گئے گنے کی پیداوار کے اعداد و شمار پر تشویش کا اظہار کیا جن میں دعویٰ کیا گیا کہ پانچ سالوں میں فی ایکڑ گنے کی پیداوار میں 600 سے 700 من کا اضافہ ہوا ہے.

کمیٹی نے کہا کہ یہ اعداد و شمار شوگر ملوں سے حاصل کیے گئے ہیں جو ٹیکس سے بچنے کی غرض سے پیداواری اعداد و شمار کو کم رپورٹ کرتی ہیں جس سے ان دعووں کی سچائی پر شکوک پیدا ہوتے ہیں کمیٹی نے اس بات پر بھی تنقید کی کہ اربوں روپے کی سرمایہ کاری کے باوجود اس قدر معمولی بہتری وسائل اور وقت کا ناکافی فائدہ ظاہر کرتی ہے. وائس چانسلر نے زرعی شعبے کو درپیش چیلنجز کی نشاندہی بھی کی جن میں پالیسی میں عدم ہم آہنگی، سیکیورٹی کے مسائل، پانی کی قلت، بجٹ کی محدودیت، اور وزارت و اس کے ذیلی اداروں کے درمیان ناکافی ربط شامل ہیں انہوں نے بتایا کہ تزویراتی زرعی منصوبوں میں پانی اور زمین کا انتظام، جدید ٹیکنالوجی، زرعی معلومات، لائیو اسٹاک، دیہی مرغ بانی، اندرون ملک ماہی گیری، دیہی ترقی، زرعی جنگلات، مانیٹرنگ و تشخیص، زرعی تحقیق، اور مارکیٹ پر مبنی صنعتوں کا فروغ شامل ہیں.

انہوں نے بتایا کہ زرعی یونیورسٹی، ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی پی) کے ساتھ ڈی اے پی کھاد کی پیداوار، درآمدی متبادل، اور درست زراعت کے شعبوں میں تعاون کر رہی ہے ان کوششوں میں مصنوعی ذہانت، شمسی توانائی، موسمیاتی اثرات میں کمی اور زرعی توسیع کی ڈیجیٹلائزیشن شامل ہے یونیورسٹی پی ایس ڈی پی اور اے ڈی بی کی مالی مدد سے بیج کی جانچ اور سرٹیفکیشن کے لیے جدید لیبارٹریز قائم کی جارہی ہیں تاکہ بین الاقوامی برآمدی معیارات پر پورا اترا جاسکے چیئرمین کمیٹی سید طارق حسین نے فصلوں کے لائف سائیکل کو مختصر کرنے پر زور دیا تاکہ پانی اور کیڑے مار ادویات جیسے وسائل کے استعمال میں کمی آئے اور کسانوں کا بوجھ بھی کم ہو. 

متعلقہ مضامین

  • قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قومی غذائی تحفظ کا گنے کی پیدوار کے اعدادوشمار پر تحفظات کا اظہار
  • قائمہ کمیٹی: چیئرمین حفیظ الدین کے الیکٹرک کے سی ای او پر برہم، اجلاس سے نکال دیا
  • بلاول بھٹو کی سربراہی میں سفارتی کمیٹی 2 جون کو امریکا کا دورہ کرے گی
  • فتنہ الہندوستان کا لعدم تنظیموں کی سرپرست اعلی ‘ بھارتی پراکسیز کی معاونٹ بے نقاب 
  • بلدیاتی حکومتوں کے قیام کی ترمیم مزید غور کیلئے وزارت قانون کو بھیجنے کا فیصلہ
  • قائمہ کمیٹی اجلاس میں تلخ کلامی: چیئرمین پی ٹی اے جرگہ لے کر باچا خان مرکز پہنچ گئے
  • سگریٹ انڈسٹری کی اربوں ٹیکس چوری کو کلین چٹ دینے کی تیاریاں
  • پی ٹی سی ایل اربوں روپے کی پراپرٹیز کیسے فروخت کررہی ہے؟.قائمہ کمیٹی آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام
  • سگریٹ انڈسٹری اربوں کا ٹیکس چوری ،کلین چٹ دینےکی تیاریاں ، انکوائری کیلئے تین رکنی کمیٹی تشکیل