شبلی فراز کی خالی سینیٹ نشست پر انتخاب، رہنما پی ٹی آئی عرفان سلیم نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے WhatsAppFacebookTwitter 0 9 October, 2025 سب نیوز

پشاور(آئی پی ایس )پی ٹی آئی کے رہنما شبلی فراز کی نااہلی سے خالی سینیٹ کی نشست پر الیکشن کے لیے پی ٹی آئی کے عرفان سلیم نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے۔کاغذات نامزدگی جمع کراتے وقت پی ٹی آئی ورکرز کی بڑی تعداد ہمراہ تھی، سینیٹ کی خالی نشست پر الیکشن 30 اکتوبر کو ہوگا۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں انتقال اقتدار پرامن طریقے سے ہورہا ہے، نئے وزیراعلی کی نامزدگی بانی چیرمین کا فیصلہ ہے،

علی امین گنڈاپور نے بانی چیرمین کے فیصلے کے مطابق استعفی دیا۔عرفان سلیم نے کہا کہ اگر انتقال اقتدار کو بدلنے کی کوشش کی گئی تو عوام سڑکوں پر نکلے گی، عوام کے فیصلے کو روندنے کی کوشش کی گئی تو عوام اپنا فیصلہ کرے گی، خیبر پختونخوا فارم 45 کی واحد اسمبلی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ گورنر غیر قانونی اور آئینی اقدام کی بات نہ کریں، گورنر کی آئینی ذمہ داری ہے استعفی موصول ہو تو اس پر فیصلہ کریں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرمعاہدہ کافی نہیں عملدرآمد لازم ، حماس کا اسرائیل کو شرائط کا پابند بنانے کا مطالبہ معاہدہ کافی نہیں عملدرآمد لازم ، حماس کا اسرائیل کو شرائط کا پابند بنانے کا مطالبہ ڈرائیونگ لائسنس نہ ہونے پر شہریوں کے خلاف فوری مقدمہ درج نہ کرنے کی ہدایت مشتاق احمد کا استقبال؛ سیکڑوں شہری اسلام آباد ایئرپورٹ پر پہنچ گئے، فلسطین کے حق میں نعرے عادل راجا لندن ہائیکورٹ میں ہتک عزت کا کیس ہار گئے، بطور ہرجانہ 13 کروڑ روپے ادا کرنا ہوں گے سپر ٹیکس: قانون کی افادیت یا ناکافی ہونے کا فیصلہ پارلیمنٹ کرتی ہے، جسٹس مندوخیل وزیراعظم پاکستان نے ہمارے دل جیت لیے، بھرپور حمایت پر شکرگزار ہیں، فلسطینی سفیر TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: کاغذات نامزدگی جمع عرفان سلیم نے پی ٹی آئی

پڑھیں:

عمر ایوب کی خالی نشست پر ضمنی انتخاب 11 نومبر کو ہوگا

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے-18 ہری پور میں ضمنی انتخاب کے لیے شیڈول جاری کر دیا ہے۔

یہ نشست عمر ایوب خان کی نااہلی کے باعث خالی ہوئی تھی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق حلقے میں پولنگ 11 نومبر 2025 کو ہوگی، جب کہ انتخابی عمل کے مختلف مراحل کے لیے تاریخیں بھی مقرر کر دی گئی ہیں۔

انتخابی شیڈول کی تفصیلات

پبلک نوٹس کا اجرا 10 اکتوبر 2025 کو ہوگا۔ کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانے کی آخری تاریخ 13 اکتوبر ہے جبکہ نامزد امیدواروں کی فہرست 14 اکتوبر کو شائع کی جائے گی۔

کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال 17 اکتوبر کو ہوگی اور اپیل دائر کرنے کی آخری تاریخ 21 اکتوبر ہے۔

اپیلوں پر فیصلے 25 اکتوبر کو ہوں گے اور نظرثانی شدہ فہرست 26 اکتوبر کو شائع کی جائے گی۔ کاغذات واپس لینے کی آخری تاریخ 28 اکتوبر ہے اور انتخابی نشان الاٹمنٹ 29 اکتوبر کو ہوگی۔ پولنگ کا دن 11 نومبر 2025 ہے۔

الیکشن انتظامات

الیکشن کمیشن نے اس ضمنی انتخاب کے لیے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر، ریٹرننگ آفیسر اور اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسرز کی تعیناتی بھی کر دی ہے۔

ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر ذوالفقار علی ہیں جو ریجنل الیکشن کمشنر، ہری پور ہیں۔ ریٹرننگ آفیسر نثار احمد خان، ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد، تعینات کیے گئے ہیں۔

اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسرز میں عبدالسلام، اسسٹنٹ کمشنر غازی؛ سجاد احمد، اسسٹنٹ کمشنر خانپور؛ اور محمد اشفاق، اسسٹنٹ کمشنر ہری پور شامل ہیں۔ نوٹیفکیشن پر ڈپٹی ڈائریکٹر (کوآرڈینیشن) محمد عدنان علی کے دستخط موجود ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

11 نومبر الیکشن کمیشن این اے-18 ضمنی انتخاب عمر ایوب

متعلقہ مضامین

  • شبلی فراز کی خالی سینیٹ نشست پر انتخاب،  رہنما پی ٹی آئی عرفان سلیم نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے
  • پی ٹی آئی کے رہنما عمر ایوب کی خالی نشست پر ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری
  • عمر ایوب کی خالی نشست پر ضمنی انتخاب 11 نومبر کو ہوگا
  •  شبلی فراز کی نااہلی پرسینٹ کی خالی جنرل نشست پر انتخاب کیلئے شیڈول جاری 
  • سینیٹ کی خالی جنرل نشست کے لیے شیڈول جاری
  • سینیٹ کی خالی جنرل نشست کے لیےالیکشن کمیشن نے شیڈول جاری کردیا۔
  • سینیٹر شبلی فراز کی خالی نشست پر ضمنی انتخاب کیلئے الیکشن شیڈول جاری
  • سینیٹ کی خالی ایک جنرل نشست کیلئے شیڈول جاری
  • این اے ایک سوپچاسی ڈیرہ غازی خان ٹومیں ضمنی انتخاب کاشیڈول جاری