سینیٹ کی خالی نشست پر انتخاب، پنجاب اسمبلی میں ووٹنگ کا عمل جاری
اشاعت کی تاریخ: 9th, September 2025 GMT
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اعجاز چوہدری کی نااہلی کے بعد خالی ہونے والی سینیٹ نشست پر آج انتخاب کے لیے ووٹنگ کا عمل جاری ہے۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی احتجاج میں سرکاری املاک، فوجی تنصیبات، اور شہدا کی یادگاروں کو نقصان پہنچانے کے مقدمہ میں اعجاز چوہدری سمیت کئی رہنماؤں کو سزا ہوئی۔ اور انہیں نااہل قرار دیا گیا تھا۔
اعجاز چوہدری کو 9 مئی 2023 کے پرتشدد واقعات کے کیسز میں 10 سال قید کی سزا ملی ہے جس کے بعد الیکشن کمیشن نے جولائی 2025 میں ان کی رکنیت ختم کر دی تھی۔
اپوزیشن نے اعجاز چوہدری کی اہلیہ سلمیٰ اعجاز کو میدان میں اتارا ہے، جنہیں 100 ووٹوں کی حمایت حاصل ہے۔ اس میں سنی اتحاد کونسل کے 73، پی ٹی آئی کے 24، اور تحریک لبیک، مسلم لیگ ضیاء، اور مجلس وحدت المسلمین کے ایک ایک ووٹ شامل ہیں۔ تاہم اپوزیشن نے ووٹنگ کا بائیکاٹ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے شاہ محمود قریشی 9 مئی کے مزید 2 مقدمات سے بری، یاسمین راشد اور اعجاز چوہدری کو 10،10 برس قید کی سزا
ڈپٹی اپوزیشن لیڈر معین قریشی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے اس انتخاب میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے اراکین کو ہدایت کی کہ کوئی بھی ووٹ ڈالنے پنجاب اسمبلی نہ جائے، ورنہ وہ پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی کا مرتکب ہوگا۔
معین قریشی کے مطابق، کاغذات نامزدگی واپس لینے کا وقت ختم ہو گیا تھا، اس لیے سلمیٰ اعجاز کے کاغذات واپس نہ لیے جا سکے، تاہم اپوزیشن ووٹنگ کے عمل سے مکمل طور پر الگ رہے گی۔
حکومتی اتحادحکومتی اتحاد، جس میں مسلم لیگ (ن)، پاکستان پیپلز پارٹی، استحکام پاکستان پارٹی، اور مسلم لیگ (ق) شامل ہیں، نے رانا ثناء اللہ کو اپنا امیدوار بنایا ہے۔ رانا ثناء اللہ کو 263 ووٹوں کی حمایت حاصل ہے، جب کہ جیتنے کے لیے 180 ووٹ درکارہیں۔ اس وقت مسلم لیگ (ن) کے 229، پیپلز پارٹی کے 16، استحکام پاکستان پارٹی کے 7، اور مسلم لیگ (ق) کے 11 ووٹ ہیں۔
یہ بھی پڑھیے 9 مئی کیسز میں سزا یافتہ سینیٹر اعجاز چوہدری، احمد خان بھچر اور احمد چٹھہ نااہل قرار
ووٹنگ 9 ستمبر کو صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک پنجاب اسمبلی کی نئی عمارت میں ہوگی۔ پنجاب اسمبلی میں کل 371 ووٹ ہیں، لیکن اس وقت 363 اراکین موجود ہیں، کیونکہ 6 پی ٹی آئی اراکین نااہل ہو چکے ہیں اور 2 نے ابھی حلف نہیں اٹھایا۔ یاد رہے کہ جیت کے لیے 180 ووٹ درکار ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
رانا ثنااللہ سینیٹ ضمنی انتخاب.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: رانا ثنااللہ سینیٹ ضمنی انتخاب پنجاب اسمبلی اعجاز چوہدری مسلم لیگ کے لیے
پڑھیں:
پٹرولیم قیمتوں کے روزانہ تعین پر سینیٹ میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع
توجہ دلاؤ نوٹس میں جے یو آئی کے سینیٹر نے حکومت سے مجوزہ پالیسی کی وجوہات، اس کے نفاذ کے طریقہ کار اور صارفین کو قیمتوں میں غیر معمولی اتار چڑھاؤ سے تحفظ دینے کے لئے کئے جانے والے اقدامات کی تفصیلات طلب کی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سینیٹر کامران مرتضیٰ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے 15 روزہ نظام کے بجائے روزانہ تعین کے مجوزہ فیصلے پر سینیٹ میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع کرا دیا۔ توجہ دلاؤ نوٹس میں وفاقی حکومت سے مجوزہ پالیسی پر وضاحت طلب کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ روزانہ قیمتوں کے تعین سے مہنگائی، ٹرانسپورٹ اخراجات اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ نوٹس کے متن کے مطابق مجوزہ نظام کے کاروباری سرگرمیوں اور عوامی زندگی کے اخراجات پر ممکنہ اثرات سے متعلق بھی سوالات اٹھائے گئے ہیں۔
سینیٹر کامران مرتضیٰ نے حکومت سے مجوزہ پالیسی کی وجوہات، اس کے نفاذ کے طریقہ کار اور صارفین کو قیمتوں میں غیر معمولی اتار چڑھاؤ سے تحفظ دینے کے لئے کئے جانے والے اقدامات کی تفصیلات طلب کی ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ عوام کو ممکنہ منفی اثرات سے بچانے کے لیے اختیار کیے جانے والے حفاظتی اقدامات سے بھی سینیٹ کو آگاہ کیا جائے۔