علامہ ساجد میر کی خالی ہونیوالی سینیٹر کی نشست کیلئے ووٹنگ 29 مئی کو ہوگی
اشاعت کی تاریخ: 21st, May 2025 GMT
سینٹ کی نشست پر ن لیگ کے امیدوار حافظ عبد الکریم اور پی ٹی آئی کے اعجاز منہاس میں مقابلہ ہوگا۔ پنجاب اسمبلی کا اپوزیشن کو مخصوص نشستیں نہ ملنے کے باعث ایوان 371 کی بجائے 341 ارکان پر مشتمل ہے۔ سینٹ کی نشست پر کامیابی کیلئے موجودہ تعداد کے مطابق امیدوار کو 171 ووٹ درکار ہونگے۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب اسمبلی میں سینٹ کی خالی نشست پر ووٹنگ 29 مئی کو ہوگی۔ حکومتی اتحادی پیپلز پارٹی، استحکام پاکستان پارٹی اور ق لیگ نے (ن) لیگ کے امیدوار کی حمایت کا فیصلہ کر لیا۔ یہ نسشت علامہ ساجد میر کی وفات کے باعث خالی ہوئی تھی۔ ذرائع کے مطابق سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے اتحادی جماعتوں سے ووٹ کیلئے رابطہ کیا۔ سپیکر پنجاب اسمبلی نے آئی پی پی کے رہنما شعیب صدیقی اور پیپلز پارٹی سے ووٹ کی درخواست کی، جس پر اتحادی جماعتوں نے ووٹ کیلئے رضامندی ظاہر کر دی۔ ق لیگ کے صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین بھی نے لیگی امیدوار کی حمایت کا اعلان کر رکھا ہے۔
سینٹ کی نشست پر ن لیگ کے امیدوار حافظ عبد الکریم اور پی ٹی آئی کے اعجاز منہاس میں مقابلہ ہوگا۔ پنجاب اسمبلی کا اپوزیشن کو مخصوص نشستیں نہ ملنے کے باعث ایوان 371 کی بجائے 341 ارکان پر مشتمل ہے۔ سینٹ کی نشست پر کامیابی کیلئے موجودہ تعداد کے مطابق امیدوار کو 171 ووٹ درکار ہونگے۔ ن لیگ کے امیدوار کو اتحادیوں سمیت 236 ارکان کی حمایت حاصل ہے، جبکہ پی ٹی آئی اور سنی اتحاد کونسل کے امیدوار کو 103 ارکان کی حمایت حاصل ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: سینٹ کی نشست پر لیگ کے امیدوار پنجاب اسمبلی امیدوار کو کی حمایت
پڑھیں:
خیبر پی کے، 11 سینٹ نشستوں پر انتخاب 21 جولائی کو ہو گا: الیکشن کمشن
اسلام آباد (وقائع نگار) سینٹ میں خیبر پی کے کی 7 جنرل، 2 خواتین اور 2 ٹیکنو کریٹ کی نشستوں کے لیے پولنگ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ الیکشن کمشن کے مطابق پولنگ 21 جولائی 2025 کو خیبر پی کے اسمبلی میں ہوگی۔ الیکشن کمشن نے 2 اپریل 2024 کو مذکورہ بالا انتخابات سپیکر کی طرف سے مخصوص نشستوں پر منتخب ممبران صوبائی اسمبلی سے حلف نہ لینے اور الیکٹورل کالج نامکمل ہونے کی وجہ سے ملتوی کیے تھے۔ ثانیہ نشتر کی سینٹ سے خالی کردہ نشست پر انتخابات کے لیے الیکشن پروگرام بھی جاری کر دیا گیا۔ کاغذات نامزدگی جمع کروانے کی تاریخ 10 اور 11 جولائی جبکہ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 16 جولائی اور پولنگ 31 جولائی کو ہوگی۔ مرحوم ساجد میر کی خالی کردہ نشست پر الیکشن کے مختلف مراحل جو کہ الیکٹورل کالج نامکمل ہونے کی وجہ سے ملتوی کیے گئے تھے اس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا ہے۔ ریٹرننگ آفیسر امیدواروں کی نظر ثانی شدہ فہرست 15 جولائی 2025 کو جاری کرے گا اور کاغذات نامزدگی 16 جولائی 2025 تک واپس لیے جا سکیں گے۔ پولنگ 21 جولائی 2025 کو پنجاب اسمبلی میں ہوگی۔ قومی اسمبلی میں خیبر پی کے سے مسلم لیگ ن کی خواتین کی مخصوص 2 خالی نشستوں پر بھی الیکشن پروگرام جاری کیا گیا ہے۔ پبلک نوٹس 8 جولائی 2025 کو ریٹرننگ آفیسر جاری کرے گا۔ کاغذات نامزدگی 9 اور 10 جولائی 2025 کو جمع کروائے جا سکیں گے، کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 14 جولائی اور امیدواروں کی حتمی فہرست 24 جولائی 2025 کو جاری کی جائے گی۔ مسلم لیگ ن کی ترجیحی فہرست ختم ہو چکی ہے لہٰذا اسے 10 جولائی تک ریڑننگ آفیسر کے پاس جمع کروانی ہوگی۔ الیکشن کمشن نے 2جولائی 2025 کو مخصوص نشستوں پر جن ممبران قومی و صوبائی اسمبلی کا نوٹیفیکیشن جاری کیا تھا، ان کی حلف برداری کے لیے بھی سپیکر قومی و صوبائی اسمبلیوں کو خط ارسال کر دیے ہیں تاکہ وہ اپنی ذمہ داریاں سنبھال سکیں اور خیبر پی کے اور پنجاب کے سینٹ الیکشن میں ووٹ کاسٹ کر سکیں۔