ویب ڈیسک:کے الیکٹرک نے حالیہ بارشوں کے دوران شہریوں کو برقی آلات کے محتاط استعمال کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ غیر محتاط رویے جان لیوا حادثات کا سبب بن سکتے ہیں۔

ترجمان کے مطابق بارش اور کھڑے پانی میں پانی کی موٹرز، ایکسٹینشن بورڈز اور دیگر برقی آلات کا غیر محفوظ استعمال خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔

ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا تھا کہ شہری ٹی وی، انٹرنیٹ کیبلز، ٹوٹے ہوئے تاروں اور بجلی کی ترسیلی تنصیبات سے محفوظ فاصلہ رکھیں، جبکہ کنڈے یا غیر قانونی ذرائع سے بجلی کے حصول سے اجتناب کریں کیونکہ یہ جان لیوا ثابت ہو سکتے ہیں۔

کوئٹہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

مزید کہا گیا کہ نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے کی صورت میں حفاظتی اقدامات کے تحت کچھ علاقوں میں بجلی کی فراہمی عارضی طور پر معطل کی جا سکتی ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔

ترجمان کے مطابق کے الیکٹرک کی فیلڈ ٹیمیں مکمل طور پر الرٹ ہیں اور صورتحال کا مسلسل جائزہ لیا جا رہا ہے تاکہ بجلی کی بحالی اور شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: کے الیکٹرک ترجمان کے

پڑھیں:

پنجاب اور کراچی میں بارشوں کا سلسلہ جاری، موسم خوشگوار,بجلی کی فراہمی متاثر

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بادلوں نے خوب رنگ جمایا اور ابرِ رحمت برسنے سے موسم خوشگوار ہوگیا۔ صوبائی دارالحکومت لاہور میں مال روڈ، ایبٹ روڈ، جیل روڈ، کینال روڈ، گڑھی شاہو، ریلوے اسٹیشن، لکشمی چوک، ڈیوس روڈ، ماڈل ٹاؤن اور جوہر ٹاؤن سمیت متعدد علاقوں میں تیز بارش سے درجہ حرارت میں کمی آگئی اور ٹھنڈی ہواؤں نے خنکی بڑھا دی۔ پنجاب کے دیگر شہروں ملتان، فیصل آباد، خانیوال، وہاڑی، پیر محل، بہاولپور، دنیاپور، ساہیوال، پاکپتن اور میاں چنوں میں بھی بارش کا سلسلہ جاری رہا۔ متعدد نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا جبکہ کئی مقامات پر فیڈرز ٹرپ ہونے سے بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی جس سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ ادھر کراچی میں بھی رات گئے بادل برس پڑے، کہیں تیز تو کہیں ہلکی بارش نے موسم خوشگوار کر دیا۔ اورنگی ٹاؤن، نیو کراچی، منگھوپیر، بلدیہ، سرجانی، ناظم آباد، نارتھ ناظم آباد، بفرزون، گلشن اقبال اور گلستان جوہر سمیت مختلف علاقوں میں بارش اور بوندا باندی ہوئی۔ بارش کے باعث شہر کے کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی جس سے شہری پریشان دکھائی دیے۔ دوسری جانب خیبرپختونخوا اور آزاد کشمیر کے مختلف حصوں میں بھی موسلا دھار بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ دنوں میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کر دی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • دن بھر میں پانی کی ضروری مقدار پوری کرنا مشکل لگتا ہے؟ محققین نے اسکا حل ڈھونڈ لیا
  • پنجاب اور کراچی میں بارشوں کا سلسلہ جاری، موسم خوشگوار,بجلی کی فراہمی متاثر
  • پنجاب میں گرمی کا زور ٹوٹ گیا، گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارشیں
  • لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں آندھی اور تیز بارش، کئی فیڈرز ٹرپ کر گئے
  • پنجاب کے مختلف شہروں میں آندھی اور موسلا دھار بارش، متعدد علاقوں میں بجلی معطل
  • پنجاب، دوردرازعلاقوں میں گھر گھربوتل بند پانی مہیا کرنے کا فیصلہ
  • پیپلزپارٹی کی معافی کا مطالبہ مسترد،تنقید کروگے تو زوردار جواب ملے گا، مریم نواز
  • پنجاب کے عوام کو اکیلا نہیں چھوڑ سکتی تنقید کروگے تو زوردار جواب ملے گا، مریم نواز