پاکستان کو عالمی سرمایہ کاری درکار، سعودی عرب اہم کردار ادا کر سکتا ہے: صدر ایف پی سی سی آئی WhatsAppFacebookTwitter 0 7 October, 2025 سب نیوز

اسلام آباد: فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کے صدر عاطف اکرام شیخ نے پاک سعودی اقتصادی تعلقات میں پیش رفت کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کی کوششیں قابلِ تعریف ہیں جن سے دونوں ممالک کے درمیان معاشی تعاون مزید مستحکم ہوگا۔

عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تجارتی تعلقات کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ پاکستان کو عالمی سرمایہ کاری درکار ہے اور سعودی عرب اس سلسلے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی جانب سے قائم کردہ پاک سعودیہ کوآرڈینیشن کمیٹی میں فیڈریشن کو بھی نمائندگی دی جائے تاکہ پرائیویٹ سیکٹر کی شمولیت یقینی بنائی جا سکے۔

صدر ایف پی سی سی آئی نے مزید کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے پرائیویٹ سیکٹرز کے درمیان سمال، میڈیم اور لارج اسکیل انڈسٹریز میں تعاون کے بے پناہ مواقع موجود ہیں۔ ان کے مطابق پاکستان کے بہتر ہوتے معاشی منظرنامے میں مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کاری کو یقینی بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبراسلام آباد ہائی کورٹ: پٹوار خانوں میں پرائیویٹ افراد کی موجودگی پر جسٹس محسن اختر کیانی برہم، حکومت کو خالی آسامیاں فوری پُر کرنے کی ہدایت اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا تاریخ ساز آغاز؛ انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا پاکستان کے دیوالیہ ہونے کے خدشات میں کمی، مسلسل معاشی بہتری دکھانے والا واحد ملک بن گیا، بلومبرگ چین کے قومی دن اور وسط خزاں تہوار کی تعطیلات کے پانچویں روز سفری سرگرمیوں میں اضافے کا رجحان برقرار چائنا کموڈٹی پرائس انڈیکس میں مسلسل پانچ مہینوں سےاضافہ جاری فلپ مورس پاکستان لمیٹڈ کا اسٹاک ایکسچینج سے شیئرز کی ڈی لسٹنگ کا اعلان پاکستان ٹیکسٹائل کونسل کا برآمدات میں نمایاں کمی اور عالمی کمپنیوں کی بندش پر اظہارِ تشویش TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: ایف پی سی سی آئی سرمایہ کاری

پڑھیں:

پاکستان اور ملائیشیا اقتصادی و تجارتی تعاون کے فروغ کیلیے مؤثر اقدامات کر رہے ہیں، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعاون کو فروغ دینے کی بے پناہ صلاحیت موجود ہے، اور دونوں فریق اس حوالے سے مؤثر اقدامات کر رہے ہیں۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ملائیشیا کے معروف بزنس گروپ گوبی پارٹنرز کے وفد نے ملاقات کی، جس کی قیادت گوبی پارٹنرز کے شریک بانی اور چیئرمین تھامس ساؤ نے کی۔ ملاقات میں پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان اقتصادی، تجارتی، اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر گفتگو ہوئی۔

انہوں نے گزشتہ روز منعقد ہونے والی پاکستان-ملائیشیا بزنس اینڈ انویسٹمنٹ کانفرنس کو خوش آئند قرار دیا۔

شہباز شریف نے کہا کہ حکومت پاکستان کاروباری ماحول کو سازگار بنانے اور کاروبار کرنے میں آسانی فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل غیر ملکی سرمایہ کاروں کو مکمل سہولیات کی فراہمی کے لیے کام کر رہی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کے اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم پر گوبی پارٹنرز کا اعتماد خوش آئند ہے۔ حکومت سرمایہ کاری سہولت، اصلاحات، اور بنیادی ڈھانچے تک بہتر رسائی کے ذریعے ابتدائی مرحلے کے سرمایہ کاروں اور اسٹارٹ اپس کی بھرپور معاونت کر رہی ہے۔ ایک مستحکم اور پائیدار اسٹارٹ اَپ ماحولیاتی نظام کی تعمیر کے لیے بین الاقوامی اور مقامی سرمایہ کاری کو متحرک کرنا حکومت کی ترجیح ہے۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ ڈیجیٹل معیشت، خاص طور پر فِن ٹیک، ای کامرس، اور آئی ٹی خدمات، پاکستان کی قومی ترقی کی حکمت عملی کا اہم حصہ ہیں۔ ہم پاکستان کے آئی ٹی، ٹیکنالوجی، اور مصنوعی ذہانت کے شعبوں میں بین الاقوامی سرمایہ کاروں اور بزنس گروپس کا خیرمقدم کرتے ہیں۔

گوبی پارٹنرز کے وفد نے پاکستان میں ای کامرس اور فنانشل ٹیکنالوجی کے شعبے میں تعاون اور سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی ظاہر کی۔

ملاقات میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان، وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ، وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی اور دیگر اعلیٰ سرکاری حکام بھی موجود تھے۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان اور ملائیشیا اقتصادی و تجارتی تعاون کے فروغ کیلیے مؤثر اقدامات کر رہے ہیں، وزیراعظم
  • سعودی کاروباری وفد رواں ہفتے پاکستان کا دورہ کرے گا، دفاعی پیداوار میں سرمایہ کاری متوقع
  • پاکستان میں عالمی سرمایہ کاری کے لیے ایس آئی ایف سی کی کوششیں بارآور، پاک سعودی اکنامک کوریڈور زیر غور
  • تاریخی دفاعی معاہدہ کے بعد پاک سعودی اکنامک کوریڈور کا قیام زیر غور
  • سعودی عرب کیساتھ دفاعی معاہدہ کے بعد پاک سعودی اکنامک کوریڈور کے قیام کا فیصلہ
  • ایس آئی ایف سی کی مؤثر کاوشوں نے عالمی سرمایہ کاروں کا اعتماد جیت لیا 
  • وزارت تجارت میں آسیان ممالک کے سفیروں کی ملاقات، سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق
  • پاکستان اور آسیان ممالک میں تجارت کے فروغ پر اتفاق
  • پاکستانی فوج کا امریکی سرمایہ کاری سے ایک نئی بندرگاہ بنانے کا منصوبہ؟